Tag Archives: خاتون جاں بحق ‏

ماڑی پور روڈ ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق کراچی ‏ ‏92 نیوز

ماڑی پور روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ ، خاتون ج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۶ شام ۳:۲۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) ماڑی پور روڈ کے قریب ڈبل کیبن اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی ہارگئی   جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ۔ ماڑی پور میں گزشتہ رات 2 گاڑیوں میں تصادم  ہوا جس میں  خاتون جان کی بازی ہارگئی، جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ،پولیس نے ڈبل کیبن کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ،عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نشے کی حالت میں تھے۔ حادثے کا شکار خاندان کا تعلق ہندو براری سے تھا اور مذہبی تہوار سے واپس گھر جارہے تھے ۔زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں  جن میں سے تین  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملتان، چھت گر گئی، خاتون جاں بحق، 3 بچے زخمی، 92 نیوز

ملتان، گھر کی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق، 3 ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۸ دن ۷:۲۸ دن

ملتان (92 نیوز) ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملتان کے علاقے قاسم پور کالونی میں گھر کی چھت اچانک گرگئی جس سے 40 سالہ سمرین بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ چھت گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں حسین، حسنین اور اقدس شامل ہیں۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی جس کے بعد زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت خاتون جاں بحق کراچی ‏ ‏92 نیوز حوا کی بیٹی ‏ نارتھ ناظم آباد بلاک این ‏ نجی کلینک

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک اور خاتون جاں ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ دن ۱۱:۱۳ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک اور حوا کی بیٹی جان سے گئی، واقعہ نارتھ ناظم آبادبلاک این میں نجی کلینک میں  پیش آیا۔ خاتون دوران آپریشن  ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے سے جاں بحق ہوئی ، جس کی شناخت رابعہ کےنام سے ہوئی،لاش  کو پوسٹ مارٹم کیلئےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خاتون کے چچا  کا کہنا ہے کہ رابعہ کا پیر کےروزنجی کلینک میں آپریشن ہواتھا، جبکہ اطلاع دیئےبغیربھتیجی کودوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں خاتون کے لواحقین نے  حکمرانوں سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے  ۔

تازہ ترین ویڈیوز

میٹرو

لاہور ، گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسوں میں ت...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۰ دن ۱۰:۵۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ، ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق اور 15 سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔   زخمیوں میں تیس سالہ رمضان ،پچپن سالہ رضیہ ،اٹھارہ سالہ عائشہ شامل ہے، چالیس سالہ ریحانہ،ستائیس سالہ مریم ،پینسٹھ سالہ غلام فرزند اور پیتیس سالہ منظوربھی شامل ہیں ۔ تصادم کے فوری بعد ریسکیو کی  10 امدادی گاڑیاں،دوموٹربائیکس اور چالیس امدای اہلکار موقع پرپہنچ گئے ، 8 زخمیوں کوجنرل اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈی سی صالحہ سعید نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حادثے میں ایک خاتون … Read More

تازہ ترین ویڈیوز