Tag Archives: حیدرآباد

حیدرآباد، پسماندہ عوام ، ایکسیلیریٹد ایکشن پلان، مبارک ، کاشف شمیم صدیقی، 92نیوز

حیدرآباد کی پسماندہ عوام کو ایکسیلیریٹد ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۶ شام ۷:۰۶ شام

حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد کی پسماندہ عوام کو ایکسیلیریٹد ایکشن پلان مبارک ہو، کاشف شمیم صدیقی کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک، یورپین یونین اور یونیسیف جیسے اداروں کا تعاون نیوٹریشن کی صورتحا ل کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ڈپٹی کمشنرآفس حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فار نیوٹریشن(ڈی سی سی این) میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، میٹنگ کا اہتمام متعدد حوالوں سے اہمیت کا حامل تھا۔ اس موقع پر کاشف شمیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں ،بچے کی صحتمندانہ زندگی کا نیوٹریشن سے گہرا تعلق ہے جبکہ میل نیوٹریشن جیسا گمبھیر اور حساس مسئلہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت، معیشت اور مسئلہ کشمیر، بیڑا غرق، سراج الحق، حیدرآباد، خطاب، 92 نیوز

حکومت نے معیشت اورمسئلہ کشمیر کا بیڑا غرق...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۰ دن ۵:۰۰ دن

حیدرآباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت اور کشمیر کے مسئلے کا بیڑا غرق کردیا ہے، ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں، قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ حیدرآباد میں اسٹیشن روڈ پر کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایران گئےاور وہاں صلح کرانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ یمن سے بڑا مسئلہ ہے یہ پاکستان کی شہ رگ ہے اس کیلئے لڑنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حیدرآباد، یونیورسٹی طالبہ، اقدام خودکشی، 2 اساتذہ ملوث، 92 نیوز

حیدر آباد، یونیورسٹی طالبہ کا اقدام خودک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۳ دن ۴:۳۳ دن

حیدر آباد (92 نیوز) حیدر آباد کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں فورتھ ایئر کی طالبہ کی خودکشی کے معاملہ میں 2 اساتذہ ملوث نکلے۔ دونوں اساتذہ پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ فورتھ ایئر کی طالبہ سائرہ نے گذشتہ روز لمس کے ہاسٹل میں خودکشی کی کوشش کی تھی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں اساتذہ من پسند طالبات کو پہلے سے پیپر بتا دیا کرتے تھے، جس کی شکایت کرنے پر اساتذہ پیپر میں فیل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز

حیدرآباد اغوا قتل کمسن بہن بھائی سی سی ٹی وی فوٹیج

حیدرآباد میں اغوا کے بعد قتل کیے گئے کمسن ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۴۳ دن ۸:۴۳ دن

 حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے کمسن بہن بھائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں محلے کا ایک شخص بچوں کو بسم اللہ سٹی کے ایک زیر تعمیر مکان میں لے کر جارہا ہے۔ حیدرآباد میں قتل ہونے والے کمسن بہن بھائی رخسانہ اور عبدالقادر کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں بچے مرغی فروش عثمان بنگالی کے ساتھ جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عثمان بنگالی بچوں کو بسمہ اللہ سٹی کے ایک زیر تعمیر مکان میں داخل ہونے کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سر سید ایکسپریس ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز وی آئی پی ٹرین ‏ وزیر آباد سانگلہ ہل فیصل آباد خانیوال‏ روہڑی‏ حیدرآباد‏ لانڈھی ‏ ڈرگ روڈ ‏

سر سید ایکسپریس 4 جولائی سے اپنے سفر کا آ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ دن ۱۰:۰۲ دن

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پروی آئی پی ٹرین سرسید ایکسپریس 4 جولائی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ سرسید ایکسپریس (36ڈاؤن ) دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی اور ڈرگ روڈ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 12 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔ کراچی کینٹ سے (35 اپ ) رات 9 بجے روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، خانیوال، فیصل آباد، سانگلہ ہل اوروزیر آباد سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز شام 6بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ یہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم بہار حیدرآباد پھولوں

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد میں پ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۰۹ شام ۱:۰۹ شام

  حیدرآباد (92 نیوز) موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ نمائش میں پھولوں کے دل فریب نظاروں سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔ رانی باغ حیدرآباد میں موسم بہار کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں دیدہ زیب اور پرکشش پھول رکھے گئے ہیں۔  شہریوں نے نمائش کا دورہ کیا اور پھولوں کی نمائش کے انعقاد کو سراہا۔ نمائش میں مختلف اقسام کے خوبصورت پھول رکھے گئے ہیں جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پھولوں کی نمائش نے جہاں ماحول کو دلکش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حیدرآباد ہیپاٹائٹس پی سی آر کِٹس شاہ عبدالطیف بھٹائی اسپتال لیبارٹری

حیدرآباد میں ہیپاٹائٹس کے مریض پی سی آر ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

 حیدر آباد (92 نیوز) حیدرآباد میں ہیپاٹائٹس کے مریض پی سی آر کِٹس کے منتظر ہیں۔ حیدرآباد کے شاہ عبدالطیف بھٹائی اسپتال میں ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسے موذی مرض کی تشخیص کے لئے ضلعی حکومت نے 2008 میں لیبارٹری بنائی تھی جس میں بغیر کسی معاوضے کے مریضوں کے ٹیسٹ کئے جارہے تھے لیکن لیبارٹری کو 2012 سے پی سی آر کٹ کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے 7 سال سے لیبارٹری میں ہیپاٹائٹس کے تشخیصی ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے۔ پی سی آر کٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے اب ہیپاٹائٹس بی اور سی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز