Tag Archives: حکومت

قوم ‏ قوم کی حفاظت ‏ جانوں کا نذرانہ ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرستان ‏ بلوچستان ‏ مادر وطن ‏ جان نچھاور ‏ خراج عقیدت ‏ پاک فوج ‏ سلام ‏ ٹویٹ پیغام ‏ شہید ‏ لواحقین ‏

مودی حکومت کو پتا ہونا چاہئے کہ مقبوضہ کش...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۰۷ شام ۵:۰۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا فاشسٹ، ہندوسپرمیسی میں مبتلا مودی حکومت کو پتا ہونا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے۔ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہئیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہوکر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنےسے نہیں روک سکتی۔ — Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 16, 2019 وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت، مقبوضہ کشمیر، صورتحال، جائزہ کمیٹی، توسیع ،فیصلہ

حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ شام ۱۱:۱۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کیا جائیگا۔ آزادکشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

تاجروں حکومت مجوزہ فکسڈ ٹیکس اسکیم مسترد

تاجروں نے حکومت کی مجوزہ فکسڈ ٹیکس اسکیم ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۳۰ شام ۶:۳۰ شام

 لاہور (92 نیوز) تاجروں نے حکومت کی مجوزہ فکسڈ ٹیکس اسکیم مسترد کردی ۔ نعیم میر نے اسکیم کو بھوونڈا مذاق اور ناقابل عمل قراردے دیا۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیدار نعیم میر نے حکومتی فکسڈ ٹیکس اسکیم کو تاجروں کےساتھ بھونڈا مذاق قراردے دیا ۔ انہوں نے کہا رقبے کے اعتبار سے ٹیکس نظام کا نفاذ قابل عمل نہیں ۔ نعیم میر نے فکسڈ اسکیم کا مسودہ بھی پھاڑ دیا۔ نعیم میر کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے کوئی پرسان حال نہیں۔ تمام چھوٹے دکانداروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب حکومت پانچویں جماعت تعلیم اُردو اعلان

پنجاب حکومت کا پانچویں جماعت تک تعلیم اُر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۴۸ شام ۲:۴۸ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے پانچویں جماعت تک تعلیم اُردو میں کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ذریعہ تعلیم انگلش میں ہونے کی وجہ سے بچے کچھ سیکھ نہیں پاتے۔ تعلیمی سال مارچ دوہزار بیس سے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کو بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے سروے میں پچاسی فیصد رائے اردو کے حق میں آئی۔ اب انگلش صرف لینگویج کے طور پر پڑھائی جائے گی۔ گزشتہ حکومت نے انگریزی زبان میں تدریس کا اعلان کیا اور عملی اقدام کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال اپوزیشن گزشتہ روز یوم سیاہ حکومت عدم اعتماد قرار

احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۵۴ شام ۵:۵۴ شام

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم سیاہ کو حکومت پر عدم اعتماد قراردے دیا اور کہا عمران خان پاکستان کو میلٹ ڈاؤن کی طرف لے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل کے جلسوں نے ثابت کر دیا کہ یہ عوام کی حکومت نہیں  ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری 50 فیصد کم ہو گئی۔ پاکستان کے کارخانے اور انڈسٹری میں زبردست بحران ہے۔ 10 لاکھ لوگ پی ٹی آئی کی حکومت میں بیروزگار ہو گئے۔ چار لاکھ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز پارٹی عہدے ہٹانے درخواست فیصلہ محفوظ

مریم نواز کی جلدبازی ، اپنی ہی حکومت کا کچ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۳۲ شام ۴:۳۲ شام

لاہور (92 نیوز) مریم نواز نے جلد بازی میں اپنی ہی حکومت کا کچا چٹھہ کھول دیا ۔ ن لیگی حکومت کی ناقص کارکردگی سے متعلق ورلڈبینک کی رپورٹ موجودہ حکومت کی سمجھ کر شیئر کر دی۔ ایک روز قبل اپوزیشن کی حکومت مخالف ریلی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی زبان ایسی پھسلی کہ خود ہی گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔ بات اسی پر ہی بس نہیں ہوئی مریم نواز نے سوچے بغیر ہی اپنی ہی جماعت کو نشانے پر لے لیا۔ صرف ہیڈ لائن دیکھی اور پھر اپنی ہی جماعت کی حکومت کو نااہل اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بنی گالہ تجاوزات کیس حکومت غیرقانونی آبادی ختم بے بسی اظہار

بنی گالہ تجاوزات کیس، حکومت کا غیرقانونی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۰۷ شام ۶:۰۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس میں حکومت نے غیرقانونی آبادی ختم کرنے پر بے بسی کا اظہار کیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے کورنگ نالہ پر گندگی ختم کرنے کیلئے 3 ٹریٹمنٹ پلانٹس 2 سال میں لگانے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی نالے پرغیر قانونی آبادی کو ہٹانے پر بے بسی کا اظہار کر دیا۔ ڈی جی ماحولیات نے میونسپل کارپوریشن کے خلاف سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کی شکایت کر دی۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومتی وفد مولانافضل الرحمان چیئرمین سینیٹ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ حکومت ‏ جام کمال ‏ حکومتی وفد ‏ پریس کانفرنس ‏ وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام ۳:۳۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کے لئے متحرک ہو گئی ، جام کمال کی سربراہی میں  حکومتی وفد  نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ سے متعلق حمایت کی درخواست کی ۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ مولانا کا وسیع تجربہ ہے وہ مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،  امید ہے وہ مثبت کردار ادا کریں گے ۔ جام کمال نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی کا تعلق میری جماعت ہے ، اسی لئے  ان کی حمایت  کیلئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت پاکستانی معیشت احسن اقبال اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ پاکستان مسلم لیگ ن ‏ سینئر رہنما ‏ سابق وزیر داخلہ ‏ احسن اقبال ‏ قطر ایل این جی

حکومت پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ بن چکی ہ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۴۹ شام ۴:۴۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ  حکومت پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ بن چکی ہے ، قطر نے پاکستان کو بہترین نرخ پر ایل این جی دی ، تین ارب ڈالر کی امداد بھی دی ۔ اسلام آباد میں  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور  رہنما مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پر مالی بدعنوانی کا الزام نہیں ہے،  انہیں  اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر گرفتار کیا گیا، انہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ویڈیو ‏ معاون خصوصی ‏ فردوس عاشق اعوان ‏ ترجمان وزیراعلیٰ ‏ شہباز گل ‏ ن لیگ

حکومت نے فرانزک آڈٹ کرایا ، ویڈیو درست ث...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۷ شام ۹:۵۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے جج کی ویڈیوکا فرانزک آڈٹ کرایا جس میں ویڈیو درست ثابت ہوچکی ہے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اس کی تردید کی ہے۔ ن لیگ کی سیاست ویڈیو کی سچائی پر آکر ٹھہر گئی،احسن اقبال نے کہا حکومت نے جج کی ویڈیو کا فرانزک کرالیا ہے جس میں ویڈیو درست ثابت ہوچکی ہے۔ وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے دعوے کو جھوٹے مافیا کا ایک نیا پینترا قرار دیا اور کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت آج مسلم لیگ ن قیادت وار شہباز شریف

حکومت نے آج مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف ای...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۳۴ شام ۵:۳۴ شام

 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت نے آج مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف ایک اور وار کیا۔ حکومت معیشت کے جنازے کو گرفتاریوں کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا شاہد خاقان عباسی کو بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا قصور یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا معیشت پر سے توجہ ہٹا کر گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کو برباد کردیا ہے۔ قوم عمران نیازی سے حساب لے گی۔ احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلاول بھٹو زرداری آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دعوی

آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، بلاول ب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۳۳ شام ۵:۳۳ شام

 سکھر (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو مژدہ سناتے ہوئے کہا آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ سکھر میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی عوام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی کا غربت مکاؤ پروگرام پورے سندھ میں پھیل گیا ہے۔ آج بینظیر کا نام ہٹا کر احساس احساس کہا جارہا ہے ، یہ احساس کے نام پر مذاق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے نا میٹرو بنایا نہ سونامی لائے وہ دیکھ لیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لوگ بلیک میل حکومت گرانا وزیراعظم

کچھ لوگ پہلے دن سے بلیک میل کر رہے ہیں، حک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ شام ۹:۴۷ شام

 کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کچھ لوگ پہلے دن سے بلیک میل کر رہے ہیں، حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ این آر او چاہتے ہیں، این آر او دیا تو ملک سے غداری ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشرف نے لٹیروں کو این آر او دیا، اقتدار میں آ کر ان لوگوں نے قرضہ تیس ہزار ارب تک پہنچایا انکو فکر جمہوریت کی نہیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کی ہے۔ عمران خان نے صحافیوں کے سواالات کے جواب میں کہا دیانت دار حکومت آئی ہے ٹیکس جمع کرکے دکھاونگا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل لانے وال...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۵۵ شام ۸:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک سے آنے والا ذاتی موبائل کا بھی ٹیکس دیگا ۔ حکومت نے ایک موبائل لانے والے پر بھی ڈیوٹی عائد کردی۔ سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں میں بریفنگ دیتے ہوئے کسٹمز حکام نے بتایا کہ بیرون ملک سے جو مسافر آئے گا اسکا فون کسی ایک سم پر 60 روز چل سکے گا پھر رجسٹرڈ کرانا ہو گا ۔ چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس  میں ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا کہ اسمگلرز کو ڈیٹا شئیرنگ میں ایف آئی اے کے تین اہلکار ملوث پائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت کرپشن خاتمے چین اینٹی ماڈل لاگو فیصلہ

حکومت کا کرپشن کے خاتمے کیلئے چین کا اینٹ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱ دن ۱۱:۵۱ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے چین کا اینٹی کرپشن ماڈل لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چینی حکام اینٹی کرپشن ماڈل کے تحت پاکستانی بیورو کریسی کو تربیت فراہم کریں گے۔ پہلے مرحلے میں وفاقی بعد میں صوبائی بیورو کریسی کو تربیتی سہولیات دی جائیں گی۔ چین کی جانب سے پاکستان کو مفت تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں وزارت خزانہ سے گریڈ 17 تا 20 کے افسران سے درخواستں بھی طلب کی گئیں ہیں۔ ٹریننگ کے دوران سرکاری افسران کو 11 مختلف شعبوں میں تربیت فراہم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز