Tag Archives: حکمت عملی ‏

جہلم ، پولیس ، آزادی مارچ ، نمٹنے ، حکمت عملی ، تیار

جہلم میں بھی پولیس نے آزادی مارچ سے نمٹنے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۲ شام ۸:۵۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی آزادی مارچ روکنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جہلم میں بھی پولیس نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ کے پی سے پنجاب اور اسلام آباد جانے والے راستوں پر کڑے پہرے، اٹک، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد اور جہلم میں راستے بند کر دیئے گئے۔ جہلم پولیس نے آزادی مارچ کے شرکاء کو دریائے جہلم اور منگلا پل پر روکنے کے انتظامات مکمل کر لئے۔ پل بلاک کرنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی۔ پولیس نے سڑکیں بلاک کرنے کیلئے ایک درجن سے زائد کنٹینر پکڑ لیے۔ ایبٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مشاورت مشترکہ حکمت عملی طے چلا راجہ ظفرالحق

کشمیر کے معاملے پر مشاورت کے بعد مشترکہ ح...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کشمیر کے معاملے پر ملائیشین وزیراعظم اور ترک صدر کو فون کافی نہیں۔ مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کرکے چلا جائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور،راجہ ظفر الحق،سراج الحق سمیت دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا اور  مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کشمیر کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ دوست ممالک کو کہہ دینا معاملے پر نظر رکھیں گے کافی نہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان مسلم لیگ ن ‏ ‏25 جولائی یوم سیاہ حکمت عملی لاہور ‏ ‏92 نیوز

پاکستان مسلم لیگ ن نے 25 جولائی کو یوم سیاہ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۶ شام ۳:۳۶ شام

لاہور ( 92 نیوز)  پاکستان مسلم لیگ ن نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کی حکمت عملی مرتب کر لی،ن لیگ نئی تحریک کی بنیاد رکھے گی، یوم سیاہ منانے کے بعد عید الاضحیٰ سے قبل ملک گیر جلسے کیے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ن لیگ نے یوم سیاہ منانے کی تیاری کر لی،25 جولائی کو مسلم لیگ ن یوم سیاہ کے حوالے سے تحریک کی بنیاد رکھے گی۔ ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ سے قبل ملک گیر جلسے کیے جائیں گے،جس کیلئے پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے،مسلم لیگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشین ب...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۵۹ شام ۱:۵۹ شام

واشنگٹن (92نیوز)امریکی اخبار نے بھی بھارتی میڈیا کو حکمران جماعت بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشین قرار دے دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انڈین میڈیا کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی ، اخبار کے مطابق پلوامہ حملے پر بھارتی میڈیا نے سچ عوام تک نہیں پہنچنے دیا ، خود ساختہ دعوے کرکے سیاسی آلہ کار ہونے کا ثبوت دیا ۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ بالاکوٹ آپریشن پربھارتی میڈیا نے بنا کسی سرکاری تصدیق کے تین سو دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاجسے پاکستان نے نہ صرف مسترد کیا بلکہ عالمی میڈیا کو جگہ کا دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز