Tag Archives: حملہ

مالی، شدت پسندوں، 2 فوجی کیمپوں، حملہ، 25 اہلکار ہلاک، بماکو، 92 نیوز

مالی، شدت پسندوں کا 2 فوجی کیمپوں پر حملہ،...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۰ دن ۷:۲۰ دن

بماکو (92 نیوز) مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے 2 فوجی کیمپوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 25 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ مالی حکام کے مطابق جھڑپ میں 15شدت پسند بھی مارے گئے،حملے کے بعد مالی اور ہمسایہ ملک برکینا فاسو نے شدت پسندوں کیخلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کردیا۔مشترکہ آپریشن میں فرانسیسی فوج کی حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی تیل تنصیبات، حملہ، ایران ،عادل الجبیر،نیویارک ،92نیوز

سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے کیا، ع...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۷ دن ۶:۲۷ دن

نیویارک (92 نیوز) سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا کہ یقین ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے کیا، جنگ نہیں چاہتے لیکن ایران کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کا رویہ غلط ہے، اقوام متحدہ حملے کی تحقیقات میں مدد کر رہا ہے۔ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی تحقیقات مکمل ہونے پر سعودی عرب فوجی رد عمل پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا ہم بین الاقوامی امداد کو متحرک کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا ہم سفارتی، اقتصادی اور فوجی آپشنز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ،حملہ، آزاد کشمیر، پاکستان پر حملہ، سردار مسعود خان، مانچسٹر،92 نیوز

مقبوضہ کشمیر پر حملہ آزاد کشمیر اور پاکست...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۷ دن ۱۰:۲۷ دن

مانچسٹر (92 نیوز) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو نو آبادیاتی ریاست میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر حملہ آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملہ ہے، اگر حملہ ہوا تو پاکستان اس کا بھرپور دفاع کرے گا۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے اعزاز میں مانچسٹر میں عشائیہ دیا جس میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ اورسیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ صدر مسعود احمد خان نے اپنے حالیہ دورہ یورپ و برطانیہ کے دوران کشمیر پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ٹی وی ، حملہ ، کیس، انسداد دہشت گردی ، عدالت ، علیم خان ، گرفتار ، پیش ، حکم

پی ٹی وی حملہ کیس، انسداد دہشت گردی عدالت ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام ۳:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی وی حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علیم خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ۔ عدالت نے پولیس کو ملزم علیم خان کو 30 ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

 ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کلاں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ امن دشمنوں نے رات کی تاریکی میں ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک بار پھر نشانہ بنایا۔ رات گئے تحصیل درابن میں درازندہ موڑ پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے دوشہری جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں چیک پوسٹ کے قریب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت بین الاقوامی قوانین جمہوریت حق خود ارادیت حملہ

بھارت نے بین الاقوامی قوانین، جمہوریت او...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ شام ۱۰:۵۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا بھارت نے بین الاقوامی قوانین، جمہوریت اور حق خود ارادیت پرحملہ کیا۔ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا بھارت نے نہتے شہریوں پر کلسٹر بم برسائے۔ مودی آگ سے کھیل رہا ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاکستان کو کشمیر کے معاملے پر ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔ پاکستان کو کوشش کرنی ہوگی اقوام متحدہ جا کر قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خصوصی کمیشن سے تحقیقات کرائیں جائیں۔ انہوں نے کہا ہم وزیراعظم عمران سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دہشتگردوں سرحد شمالی وزیرستان سرحدی علاقے حملہ پاک فوج جوان شہید

دہشتگردوں کا سرحد پار سے شمالی وزیرستان ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ دن ۴:۰۰ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 جوان دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گرباز کے علاقے میں پاک فوج کے گشت پر معمور جوانوں کو نشانہ بنایا۔ شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن بھی شہداء میں شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردوں چیک پوسٹ حملہ 5 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے امن پر دہشت گردوں کا ب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۹ دن ۹:۴۹ دن

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئلہ سیدان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بزدلانہ وار کیا۔ فائرنگ اور دھماکے میں پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔ شہید اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اسپتال کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ خودکش حملہ آور سولہ سترہ سال کی لڑکی تھی۔ خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پارلیمنٹ حملہ اندر بلاول بھٹو

اسپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابند...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۱۵ شام ۵:۱۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا اسپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی کا اختیار نہیں۔ قانون کے تحت یہ پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پارلیمان چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں، پارلیمنٹ پر حملہ پارلیمنٹ کے اندر سے ہورہا ہے۔ ہم نظام بچانے کیلئے ہر محاذ پر لڑیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اسپیکر کے احکامات پارلیمان پر حملہ ہیں۔ کفایت شعاری کے نام پر کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ کفایت شعاری کا بہانہ دے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز