Tag Archives: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ ‏21 اگست لاہور ‏ ‏92 نیوز احتساب عدالت ‏ اثاثہ جات کیس ‏ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ‏ کرپشن ‏ سرخروہ شریف فیملی

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21 اگست تک ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۰۶ شام ۹:۰۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز  کے جسمانی ریمانڈ میں اکیس اگست تک توسیع کردی،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی  نے مؤقف اختیارکیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی،سرخروہوں گا، شہبازشریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دو ملزموں آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کوسخت سکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیاگیا ۔ حمزہ شہباز نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی،سرخ روہوں گے۔ نیب پراسیکیوٹرنے حمزہ شہباز کے مزید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 25 اپریل تک توسیع کردی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ شام ۱۲:۱۱ شام

 لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی گئی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات  اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز سے تحقیقات میں دو بے نامی کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے حمزہ شہباز کے گھرانے نے جائیدادیں خریدیں اور اسی رقم سے سٹیل ری رولنگ ملز کے لئے 187 کینال اراضی بھی خریدی گئی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز ‏ جوڈیشل ریمانڈ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

لاہور ( 92 نیوز) رمضان شوگر ملز کیس میں  حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی گئی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے بطور ڈیوٹی جج رمضان شوگر ملز کیس پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا،کیا تمام ملزم عدالت میں موجودہیں؟۔ شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا نہیں جج صاحب سینیٹ کے انتخابات کیلئے شہباز شریف اسلام آباد میں ہیں۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز نے کہا پہلے تو یہ قانون ہوتا تھا کہ اسمبلی ممبر کا کیس ووٹنگ کے دوران نہ رکھا جائے،سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن لیڈر کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور ‏92 نیوز جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسلم لیگ ن ‏ تلخ کلامی دھکم پیل

نیب لاہور نے حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۴۱ شام ۵:۴۱ شام

 لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات میں اہم شواہد حاصل کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق حمزہ کی جانب سے ایف بی آر اور بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ میں تضاد ہے۔ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے بنک اکاؤنٹس اور ایف بی آر کا گیارہ سالہ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ کی جانب سے ایف بی آر اور بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ میں واضح تضاد سامنے آیا ہے۔ حمزہ شہباز نے 2006 میں 33 لاکھ انکم ظاہر کی جبکہ بینک اکاؤنٹس میں 12 لاکھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آمدن اثاثہ جات کیس‏ حمزہ شہباز ‏ فنانشل اسٹیٹمنٹس ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۶ شام ۲:۵۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے حمزہ شہبازکی فنانشل اسٹیٹمنٹس پیش کر دیں۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی ، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ  حمزہ شہباز سے 2005 کے دوران 20 ملین سے 45 ملین تک اثاثوں میں اضافے پر تفتیش باقی ہے ۔یونیڈاس سپیڈ پرائیوٹ لمیٹڈ اور ووڈ نیچر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں حمزہ کی بے نامی کمپنیاں ہیں،جن میں پانچ ارب روپے منتقل ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت تین اگست ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ طلب کر لیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ ‏14 روز کی توسیع لاہور ‏ ‏92 نیوز نیب

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی ت...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ دن ۱۱:۳۴ دن

لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے جسمانی  ریمانڈ پورا ہونے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کر دیا۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ۔ نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم  حمزہ شہباز  تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر  ن لیگی وکلاء اور  سکیورٹی اہلکاروں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رمضان شوگر مل کیس حمزہ شہباز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل منتقل

رمضان شوگر مل کیس ، حمزہ شہباز 14 روزہ جوڈی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ شام ۲:۴۹ شام

 لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر اور ملک کے سب سے بڑے ایوان کے قائد حزب اختلافات  احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے احتسات عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔ نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کر دی۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تو عدالت نے استفسار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور ‏92 نیوز جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسلم لیگ ن ‏ تلخ کلامی دھکم پیل

حمزہ شہباز 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب ک...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۱۰ شام ۱:۱۰ شام

لاہور ( 92 نیوز ) حمزہ شہباز 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیے گئے ۔ لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ نیب نے حمزہ شہباز کو  احتساب عدالت لاہور پیش کیا ،جہاں حمزہ شہباز 26 جون تک  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیے گئے ۔ حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی تھی ،  گزشتہ روز ضمانت میں توسیع  کیلئے درخواست کی سماعت کے دوران ان کی جانب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ‏ حمزہ شہباز ‏ گرفتاری کی تیاری لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز لاہور ڈویژن ‏

نیب نے حمزہ شہباز کے بعد مزید 4 شخصیات کی گ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۰۵ شام ۱:۰۵ شام

لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد نیب نے مزید چار شخصیات کو گرفتاری کرنے کیلئے تیاری کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چار افراد میں سے دو حمزہ شہباز کے قریبی کاروباری ساتھی، ایک لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والا ایم این اے ا ور ایک معروف ڈویلپر شامل ہے ۔ حمزہ شہباز اور علی عمران کیلئے کام کرنیوالے محکمہ ریونیو کے دو افسر بھی نیب کے ریڈار پر آسکتے ہیں۔ حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں خارج، نیب نے گرفتار کر لیا گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں خارج، نی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام ۱:۲۵ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستیں  خارج کر دیں ، نیب ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی  ، حمزہ شہباز شریف کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی گئی  جس پر عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں  ۔ حمزہ شہباز بھی نیب کے شکنجے میں آگئے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، رمضان شوگرملز اور آمدن سے زائد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا ، فواد چودھری ‏

عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا ، ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۲۴ شام ۱:۲۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گھر کو لوٹنے والے لٹیرے ہی شور مچا رہے ہیں، یہ بجلی کے نظام میں 1250 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑ کر گئے تھے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 26 ملین ڈالر ملک سے باہر بھیجنے اور پھر منگوانے کے  الزامات ہیں، انہوں نے  پاکستان سے پیسے فالودے والے،ٹیکسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز ‏ عبوری ضمانت ‏ ‏11 جون ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز لاہور ہائیکورٹ ‏ درخواست ضمانت ‏ موچی دروازہ ‏ صاف پانی کمپنی ‏ نیب پراسیکیوٹر ‏ اظہار ناراضی

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توس...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۱ شام ۱۲:۴۱ شام

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں  11 جون تک توسیع کر دی ۔ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ روز نعرے بازی ہو رہی ہے، ہائی کورٹ کو موچی دروازہ بنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس کا نمبر غلط بتانے پر نیب پراسیکیوٹر پر اظہار ناراضی بھی کیا۔ لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں11جون تک توسیع کردی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نیب کو پہلے ہی دن ملزمان کو پکڑ لینا چاہیے تھا۔ عدالت نے صاف پانی کمپنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک احمد خان ‏ چیئرمین نیب ‏ مریم اورنگزیب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ مسلم لیگ ن ‏ دوہری پالیسی ‏ تذبذب کا شکار ‏ مریم اور حمزہ ‏ الگ الگ بیانیہ ‏ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ‏ استعفے کا مطالبہ ‏ مریم اورنگزیب ‏ حمزہ شہباز سپریم جوڈیشل کونسل ‏ ڈبل گیم ‏ لاتعلقی ‏ سپریم کورٹ ‏ شاہدخاقان عباسی ‏ نیوز کانفرنس ‏ مریم نواز ‏ سلمان شہباز ‏ عظمیٰ بخاری

ملک احمد خان کا چیئرمین نیب بارے بیان ان ک...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ شام ۱۰:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کی دوہری پالیسی یا چیئرمین نیب کے معاملے پر پارٹی تذبذب کا شکار ہے،مریم اور حمزہ دھڑوں کا الگ الگ بیانیہ سامنے آگیا،ملک احمد خان نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے استعفے کا مطالبہ کردیا،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے،حمزہ شہبازنےکہا چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کی ڈبل گیم یا الگ الگ بیانیہ،ایک طرف چیئرمین نیب کےمعاملے سے لاتعلقی تو دوسری طرف استعفے اور تحقیقات کے مطالبات کئے جا رہےہیں ۔ ن لیگی رہنما ملک احمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صاف پانی رمضان شوگرملز ‏ اثاثہ جات کیس ‏ حمزہ شہباز ‏ عبوری ضمانت ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز میڈیا سے گفتگو ‏ نیازی خان ‏ یوم حساب ‏ آل پارٹیز کانفرنس

صاف پانی ، رمضان شوگرملز اور اثاثہ جات کی...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام ۳:۵۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) صاف پانی ، رمضان شوگرملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہایہ نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑہے، نیازی خان آپ کایوم حساب آنےوالا ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں، رمضان کےبعد آل پارٹیز بلائیں گے ، ہم عوام کیساتھ آواز ملائیں گے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توس...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۷ شام ۱۲:۳۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صاف پانی کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں  ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی ۔ حمزہ شہباز شریف اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت پیش ہوئے جہاں  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ حمزہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  نیب کی جانب سے صرف تین دستاویزات فراہم کی گئی ہیں ،گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ۔ عدالتی حکم کے باوجود ہم کو یہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز