Tag Archives: حق


پاک فوج ، حق ، شہروں ، ریلیاں

پاک فوج کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں

10 اکتوبر, 2020 8:07 شام 8:07 شام

 جہلم (92 نیوز) پاک فوج کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ جہلم میں فواد چوہدری کے دفتر سے شاندار چوک تک استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت سیکڑوں افراد شریک تھے۔ حیدرآباد میں ریلی ڈیفنس پیس کونسل کی جانب سے نکالی گئی۔ شرکا نے پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء نے آرمی چیف  کی تصاویر اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء نے کہا پاک فوج ہے تو آج پاکستان بھی قائم ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز