Tag Archives: حج

منیٰ رات قیام عازمین میدان عرفات روانگی حج

منیٰ میں رات بھر قیام کے بعد عازمین کی مید...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۷ دن ۸:۳۷ دن

مکہ (92 نیوز) لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج منیٰ میں رات بھر قیام کے بعد میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں وہ  حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ حجاج کرام ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی میدان عرفات میں ادا کریں گے جبکہ ان کا قیام مغرب تک ہو گا۔ سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے۔ ساری رات کھلے آسمان تلے قیام ہو گا۔ حجاج کرام 10 ذی الحج کو مزدلفہ سے کنکریاں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی فرمانروا انڈونیشین شہری حج جدہ ‏ ‏92 نیوز سلمان بن عبدالعزیز ‏ یوحی

سعودی فرمانروا نے انڈونیشین شہری کو حج پر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۵۲ دن ۹:۵۲ دن

جدہ ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 95 سالہ انڈونیشین شہری کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر دی۔’’یوحی‘‘ اس سال سرکاری مہمان کے طور پر حج ادا کریں گے۔ پچانوے سالہ یوحی کا کہنا ہے کہ انہوں نے  تھوڑا عرصہ قبل’’علی ‘‘ نامی عرب شخص سے دوستی کی تھی جس نے ان کو شاہ سلمان سے اپنی روداد بیان کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اپنے دوست کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے ایک ویڈیو بنا کراس کے حوالے کردی تھی، یوحی اس بات سے بے خبرہیں کہ علی نے ویڈیو کب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حج پاکستان آپریشن شروع حج پرواز 214 عازمین لاہور ایئرپورٹ روانہ

پاکستان سے حج آپریشن شروع ، پہلی حج پروا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

 لاہور (92 نیوز) پاکستان سے حج آپریشن شروع ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز دو سو چودہ عازمین کو لے کر لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ نجی ایئرلائن کی پرواز عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ وزیر مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن نے عازمین کو رخصت کیا۔ عازمین کو الوداع کہنے سے پہلے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ صوبائی وزیر سید سعیدالحسن نے کہا کہ پاکستان اور سعودی حکومت کا بہترین اقدامات پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ عازمین کوالوداع کہنے آنا ان کی خوش قسمتی ہے۔ عازمین سے گزارش ہے کہ پاکستان کے بہتر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت عازمین حج 5 ارب روپیہ واپس فیصلہ

حکومت کا عازمین حج کو 5 ارب روپیہ واپس کرن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۴۲ شام ۷:۴۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عازمین حج کو 5 ارب روپیہ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیسوں کی واپسی کل سے شروع ہو جائے گی۔ عازمین حج کو فی کس 26 سے 67 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کا اغاز 5 جولائی سے کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد سے تمام چارٹرڈ فلائٹس روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت حجازمقدس جائیں گی ۔ وزیر اعظم عمران خان 5 جولائی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور میاں مشتاق کی سعودی سفیر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں روڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حج

سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 پاکس...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۱۳ شام ۶:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری حج اسکیم کے تحت حجاز مقدس جانے والے خوش نصیبوں کا فیصلہ ہو گیا۔ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 پاکستانی فریِضہ حج ادا کریں گے۔ حج 2019 کیلئے سرکاری سکیم کے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی ہوئی۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ وزیر مذہبی امور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 90924 کی قرعہ اندازی ہوئی۔ مسلسل تین سال سے ناکام 12251 عازمین حج پر جائیں گے۔ سرکاری حج کے تحت سب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزارت مذہبی امور ، پرائیویٹ حج اسکیم ، پیکجز، حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان

حج دو ہزار انیس ، حج قرعہ اندازی گیارہ مار...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۵۷ شام ۴:۵۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حج دو ہزار انیس کیلئے قرعہ اندازی کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی۔ حج قرعہ اندازی گیارہ مارچ کے بجائے بارہ کو ہو گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزارت مذہبی امور نے بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی کی تاریخ تبدیل کی ہے ۔ قومی بینکوں کی جانب سے یہ درخواست کی گئی تھی کہ حج درخواستوں کو مرتب کرنے اور کئی عازمین کے چیک کلیئر کرانے کے لیے ایک دن کا وقت درکار ہے اس لیے قرعہ اندازی کی تاریخ تبدیل کی جائے جسے حکومت نے منظور کر لیا۔ دوسری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حج

حج درخواستیں بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی و...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام ۲:۴۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) حج  درخواستوں کی وصولی کے لئے عازمین کی آسانی کیلئے اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ سنا دیا ، تمام بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی درخواستیں وصول کرینگے ۔ مرکزی بینک نے وزارت مذہبی امور کی سفارش پر ہدایات جاری کردیں، سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل 25 فروری سے شروع ہوگا۔ درخواستوں کی وصولی 6 اور قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سستے حج پیکج حج کوٹہ ٹور آپریٹرز حج

عوام کسی سستے حج پیکج کے جھانسے میں نہ آئی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۳۹ شام ۷:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا عوام کسی سستے حج پیکج کے جھانسے میں نہ آئیں۔ وزارت مذہبی امور میں حج پالیسی کے خفیہ اجراء کے بعد آ خر کار وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے باضابطہ اعلان کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا جن کے پاس حج کوٹہ نہیں وہ سستے پیکج کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ عوام کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔ کوٹہ کے حامل رجسٹرڈ نجی آپریٹرز سستا حج کرانے کی سہولت دیں تو انعام دیں گے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا حج مہنگا کرنے کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حج پیکیج حج پرائیویٹ ٹور آپریٹرز سستا پیکیج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز

حج پیکیج مہنگا ہونے پر پرائیویٹ ٹور آپریٹ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ شام ۱۱:۳۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حج پیکیج مہنگا ہونے پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکیج تیار کر لیا ۔ ٹور آپریٹرز کی جانب سے پرائیویٹ حج پیکیج کو عزیزیہ حج 2019 کا نام دیا گیا ہے ۔ ایپک کے سرپرست اعلی شاہ جہاں خلیل کہتے ہیں حکومت ذمہ داری دے ، پاکستانیوں کو سستا حج پیکیج دیں گے ۔ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتا رہی ہے ۔ ایسے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن سرکاری حج اخراجات سعودی حکومت سینیٹ وزارت مذہبی امور مشتاق احمد حج

اپوزیشن نے سرکاری حج پر اخراجات میں اضافہ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۳۷ شام ۳:۳۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے سرکاری حج پر اخراجات میں اضافہ مسترد کر دیا اور ملبہ سعودی حکومت پر ڈال دیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن نے حج اخراجات میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اضافہ حاجیوں پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حج اخراجات میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ وزارت مذہبی امور کی سبسڈی کی درخواست اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو مسترد کرنے پر سوال اٹھایا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت کا رواں سال حاجیوں کو کسی قسم کی کوئ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۷:۲۴ شام ۷:۲۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے رواں سال حاجیوں کو کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی ۔ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے ۔ سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹہ 40 فیصد رکھا گیا ہے ۔ اس سال 80 سال یا زائد عمر کے افراد اور مسلسل تین سال سے ناکام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلامی نظریاتی کونسل حکومت حج سبسڈی سود ریاست مدینہ قبلہ ایاز حج

اسلامی نظریاتی کونسل نے حج پر حکومت کی سب...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۱۹ شام ۶:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کی جانب سے حج سبسڈی کو شرعاً جائز قرار دیدیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ سود کے حوالے سے کونسل نے جامع رپورٹ مرتب کرلی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی جانب حج سبسڈی شرعاً جائز ہے۔ ریاست مدینہ طرز ماڈل کی تیاری کے حوالے سے قبلہ ایاز نے کہا مدینہ طرز ریاست کے لئے حکومت ٹاسک فورس قائم کرے۔ کونسل نے ریاست کے خدوخال کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز