Tag Archives: حافظ سعید

حافظ سعید ‏ منجمد اکاؤنٹس ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز اقوام متحدہ

حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ محدو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۵ شام ۱۲:۳۵ شام

نیو یارک ( 92 نیوز)  اقوام متحدہ نے حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ  محدود رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔ اقوام متحدہ کی اجازت کے بعد  حافظ سعیدمنجمد اکاونٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکال سکیں گے، حافظ سعید کواکاوَنٹس استعمال کرنے کی اجازت روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے دی گئی  ہے۔ منجمد اکاؤنٹس کے استعمال کی اجازت سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے دی  ، ذرائع  کے مطابق رقم خوراک، ادویات، بجلی گیس کے بلوں اور بچوں کے تعلیمی اخراجات پر خرچ ہو گی۔ اقوام متحدہ کی ہدایت پرحافظ سعید کے تمام اکاوَنٹس منجمد ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

کالعدم جماعت الدعوۃ حافظ سعید ذرائع لاہور ‏ ‏92 نیوز

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۴ شام ۱۲:۲۴ شام

لاہور ( 92 نیوز ) کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے  حافظ سعید کو گرفتار کیا ، انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہورسے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا ، ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق حافظ سعید کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ حافظ سعید ضمانت قبل از گرفتاری کےلیےگوجرانوالہ  جا رہے تھے،سی ٹی ڈی نےگرفتار کر کے فوری طور پر اے ٹی سی ون گوجرانوالہ پیش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز