Tag Archives: حاضری

آرمی چیف ، فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز خیبر پختون خواہ ، دورہ، آئی ایس پی آر، جنرل قمر جاوید باجوہ ، یادگار شہداء ، حاضری، فاتحہ خوانی، پھول

آرمی چیف کا فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز خیبر پ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۳ شام ۲:۴۳ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز خیبر پختون خواہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ آرمی چیف نے فرنٹیئر کور میوزیم، فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔ فرنٹیئر کور عجائب گھر اور قلعہ گیلری کو عوام کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہا سماجی و اقتصادی ترقی کا مرحلہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ آپریشنز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ، شریف فیملی ، چودھری شوگر ملز ریفرنس ، دائر ، تیاری

چودھری شوگر ملز کیس ، نواز شریف کی حاضری م...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۱ شام ۱۲:۰۱ شام

 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں شریف خاندان  کی پیشی ہوئی۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور انکے چچا زاد بھائی یوسف عباس احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت فاضل جج امیر محمد خان نے کی۔ نواز شریف کے وکیل نے طبی بنیادوں پر انکی حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کی جسے قبول کر لیا گیا۔ دوسری جانب مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیونکہ قانون میں اسکی گنجائش موجود ہے کہ ملزم کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، روضہ رسولﷺ، حاضری، نوافل ادا، مدینہ منورہ، 92 نیوز

وزیراعظم کی روضہ رسولﷺ پرحاضری، نوافل اد...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۲ دن ۳:۰۲ دن

مدینہ منورہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی پہنچے، روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل اداکئے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ پاکستانی زائرین نے وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کا ریاض سے مدینہ منورہ پہنچنے پرگورنر شہزادہ فیصل بن سلمان عبدالعزیز آل سعود نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گورنر ، سندھ ، عمران اسماعیل ، داتا دربار ، حاضری، مزار ، چادر ، چڑھائی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی داتا دربار پر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام ۵:۱۹ شام

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے داتا دربار پر حاضری دی۔ گورنر سندھ نے مزار پرچادر چڑھائی اور دعا کی، لنگر بھی کھایا۔ داتا دربار کمپلیکس پہنچنے پر گورنر سندھ کا ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل اور ڈائریکٹر فنانس ملک عبدالوحید نے استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے مزار پر انوار حضرت سید بن عثمان الہجویریؒ پر چادر چڑھائی اور دعا بھی کی۔ ڈائریکٹر فنانس اوقاف ملک عبدالوحید نے گورنر سندھ کی چادر پوشی کی۔ گورنر سندھ نے داتا دربارسے لنگر کھایا۔ مینیجر داتا دربار شیخ جمیل اور نعمان سیفی نے گورنر سندھ کو داتا دربار کے سالانہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم عاشور، شہریوں، پیاروں، قبور،حاضری ، لاہور،92 نیوز

یوم عاشور، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبور ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۳ شام ۱۲:۰۳ شام

لاہور (92 نیوز) یوم عاشور کے موقع پر شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور عزیز و اقارب کی قبور پر پانی چھڑکا، فاتحہ خوانی اور گل پاشی بھی کی۔ ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبور پر حاضری دینے کیساتھ ان کی خستہ ہال قبروں کی لپائی بھی کی، شہری کہتے ہیں بچھڑ جانے والوں کا دکھ ہے اسی لئے دیگر ایام کے علاوہ یوم عاشور پر ان کی قبور پر خاص طور پر حاضری دیتے ہیں۔ شہریوں نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ہمراہ قبرستان کا رخ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بغداد 92 نیوز روضہ امام حسین ؑ ، پاکستان ، دنیا ، لاکھوں زائرین ، حاضری ، کربلائے معلی ،

روضہ امام حسینؓ پر پاکستان سمیت دنیا بھر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ دن ۱۰:۱۱ دن

بغداد (92 نیوز) کربلائے معلی میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین جمع ہیں ، زائرین نے روضہ امام حسینؓ اور روضہ حضرت عباس ؑ پر حاضری دی۔ یوم عاشور پر کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین عزادری سید الشہدا میں مصروف ہیں۔ عزاداران خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شہادت کو یاد کرکے آنسو بہا رہے ہیں۔ زائرین میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد شریک ہے ، شب عاشور کے دوران علما وذاکرین نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کیے ، زائرین نے حرم امام حسین علیہ السلام میں باجماعت نماز فجر بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہید راشد منہاس، قبر، ایئر وائس مارشل ، عباس گھمن، حاضری،فاتحہ خوانی، کراچی،92 نیوز

شہید راشد منہاس کی قبر پر ایئر وائس مارشل ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۳ شام ۱:۰۳ شام

کراچی (92 نیوز) یوم فضائیہ پر پی اے ایف نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قبر پر ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی۔ ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے شہید راشد منہاس کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔ پاک فضائیہ کے  دستے نے شہید کو سلامی بھی دی ۔اقبال کا شاہین راشد منہاس شہید صرف 20 سال کی عمر میں وطن عزیز کی خاطر جان قربان کر کے جرا ت و بہادری کی مثال بن گیا۔ شہید پائلٹ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ دورہ سعودی عرب روضہ رسولﷺ حاضری

وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، روضہ رسولﷺ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ شام ۱۱:۳۰ شام

 ریاض (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب کے دوران روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔ مسجد نبوی میں نماز مغرب ادا کی۔ وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطوں کے بعد وزیرخارجہ بھی عالمی سطح پر متحرک ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی مذمت کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ کوبریفنگ دی۔ او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز