Tag Archives: حادثے

تیزگام ، حادثے ، جاں بحق ، 42 افراد ، شناخت

تیزگام حادثے میں جاں بحق 42 افراد کی شناخت ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ شام ۱۱:۵۴ شام

 رحیم یار خان (92 نیوز) تیزگام حادثے میں جاں بحق 42 افراد کی شناخت ہو گئی۔ مزید 17 لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ بھی کل تک متوقع ہے۔ لواحقین کو میتیں دینے کا سلسلہ کل سے شروع ہو گا۔ ریلوے حکام نے میتیں حوالے کرنے کیلئے اسٹاف کی ڈیوٹی لگا دی۔ تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جھلس کر 73 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ آگ کے شعلوں نے تین بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

راولپنڈی طیارہ حادثے شہدا نماز جنازہ چکلالہ گیریژن

راولپنڈی طیارہ حادثے کے شہدا کی نماز جناز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۸ شام ۷:۲۸ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی طیارہ حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ راولپنڈی  کے علاقے موہڑہ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں دو افسروں سمیت  5 اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ  حادثہ میں پائلٹ  لیفٹیننٹ کرنل ثاقب،پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل وسیم  ،نائب صوبیدار افضل ،حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت  شہید ہو گئے۔ حادثے میں 12 شہری بھی جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گلگت ایئرپورٹ پی آئی اے پرواز حادثے بال بال بچ

گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اے پرواز بڑے حاد...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن ۱۰:۱۸ دن

 گلگت (92 نیوز) گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اے پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پرواز پی کے 605 لینڈنگ کےدوران رن وے سے پھسل گئی۔ طیارے کو نقصان پہنچا لیکن تمام مسافر محفوظ رہے۔  سروس باکمال نہ سہی لیکن پائلٹ نے لینڈنگ کمال کی کر دی۔ پی آئی ‏اے کی اسلام آباد ‏سے گلگت کی پرواز پی کے 605 لینڈنگ کے دوران رن ‏وے سے پھسل گئی اور جہاز اوپن ایریا میں چلا گیا۔ پائلٹ نے مہارت سے ‏طیارے پر قابو پایا جس کے باعث تمام مسافر اور عملہ مکمل محفوظ ‏رہا۔ پی آئی اے کے چیف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صادق آباد ٹرین حادثے ملبہ ڈرائیور اسسٹنٹ ڈرائیور

صادق آباد میں ٹرین حادثے کا ملبہ ٹرین ڈر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ دن ۹:۴۲ دن

 صادق آباد (92 نیوز) صادق آباد میں ٹرین حادثے کاملبہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور پر ڈال دیا گیا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق حادثہ اووراسپینڈنگ اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آیا۔ صادق آباد کے ولہار ریلوے اسٹیشن پر حادثے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ سامنے آ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ سگنل انجینئرنگ، سول اور مکینیکل برانچز نے تیار کی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ میں ٹرین حادثے کا ملبہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیو پر ڈال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مال گاڑی کو صبح چار بجکر پندرہ منٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکھر، مال گاڑی، پٹری، آٹھ گھنٹے ، حادثے، ٹریک بلاک

سکھر میں مال گاڑی کو پٹری سے اترے آٹھ گھن...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ دن ۱۱:۴۴ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی تمام بوگیاں پڈعیدن کے قریب پٹری سے اتر گئیں اور کنٹینرز  گرنے کے باعث ٹریک دونوں اطراف سے بلاک ہوگیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ رات دو بج کر بائیس منٹ پرپیش آیا، تین کنٹینر ویگنیں الٹ گئیں اور چھ ٹریک پر گرگئیں۔ واقعہ میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا، لاہور جانے والی گرین لائن کو پڈعیدن، کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو محراب پور، خیبرمیل کو باندھی، سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ، ملت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز