Tag Archives: حاجیوں

لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے اور نجی ایئر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور (92 نیوز) سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا آغاز ہو گیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کے ذریعے چار سو اکیس حاجیوں کی واپسی ہوئی۔ عزیز واقارب نے پرتپاک استقبال کیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز دو سو سات حجاج کو لے کر رات ڈیڑھ بجے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 7504 دو سو چودہ حجاج کو لے کر صبح ساڑھے سات بجےعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔  حجاج اکرام کا استقبال کرنے کے لئے عزیز اقارب بڑی تعداد میں پہنچے اور ان پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت عازمین حج 5 ارب روپیہ واپس فیصلہ

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حاجیوں...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ دن ۹:۱۸ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانیوالے عازمین کو وزارت مذہبی امور نے خوشخبری سنا دی۔ سرکاری حاجیوں کو چار ارب کے قریب رقم واپس ملنے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کرایہ پر سرکاری سکیم کے لئے لی گئی عمارات میں حکومت کو وافر مقدار میں بچت ہوئی ۔ سرکاری سکیم کے تحت حرم کے قریب رہائش اختیار کرنے والوں کو دور ٹھہرائے گئے حاجیوں کی نسبت کم پیسے واپس کئے جائیں گے۔ سرکاری عازمین کو 20 سے 58 ہزار روپے تک فی عازم رقم واپس ملنے کا قوی امکان ہے۔ عازمین کو رقم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت کا رواں سال حاجیوں کو کسی قسم کی کوئ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۷:۲۴ شام ۷:۲۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے رواں سال حاجیوں کو کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی ۔ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے ۔ سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹہ 40 فیصد رکھا گیا ہے ۔ اس سال 80 سال یا زائد عمر کے افراد اور مسلسل تین سال سے ناکام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز