Tag Archives: جے یوآئی

آزادی مارچ خاتمہ، اپوزیشن جماعتیں، بداعتمادی کا شکار، جے یوآئی، لاہور میں دھرنا، 92 نیوز

آزادی مارچ کے خاتمہ پر اپوزیشن جماعتیں بد...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۸ شام ۱۰:۴۸ شام

لاہور(92 نیوز) آزادی مارچ کن شرائط پر ختم کیا گیا؟ اپوزیشن جماعتوں میں بداعتمادی پیدا ہونے لگی، ن لیگ، پیپلزپارٹی اوردیگر جماعتوں نے جے یو آئی سے وضاحت مانگ لی، دوسری طرف جے یو آئی نے پلان بی جاری کردیا، لاہور میں بھی دھرنا دے دیا گیا۔ آزادی مارچ کے خاتمے پر ن لیگ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں نے وضاحت طلب کرلی، بتایا جائے کن یقین دہانیوں پر دھرنا ختم ہوا؟، اپوزیشن نے پرویزالہٰی کے انٹرویو پر بھی خدشات کا اظہار کیا، اکرم درانی کل رہبر کمیٹی کو وضاحت دیں گے۔ ایک طرف اپوزیشن تقسیم ہے تو دوسری طرف جے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

طنزیہ جملے، جے یوآئی، حکومت، غیرسنجیدہ رویے، تنقید، لاہور، 92 نیوز

طنزیہ جملے، جے یوآئی کی حکومت کے غیرسنجید...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۹ دن ۲:۲۹ دن

پشاور (92 نیوز) ایک طرف مذاکرات کی خواہش کا اظہار اور دوسری جانب طنزیہ جملے ”ڈیزل“ کی پکار پر جے یوآئی نے حکومت کے غیرسنجیدہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جے یو آئی رہنماء حافظ حمد اللہ بولے عمران خان ریاستِ مدینہ کا نام بار بار لیتے ہیں، اُس ریاست میں کسی کو تضحیک کا نشانہ نہیں بنایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس حکومت کی کوئی حیثیت ہے نہ کارکردگی، اس سے مذاکرات کیسے کئے جاسکتے ہیں؟۔

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ کا معاملہ، جے یوآئی، ن لیگ قیادت، آج ملاقات، لاہور، 92 نیوز

آزادی مارچ کا معاملہ ،جے یوآئی اور ن لیگی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ دن ۲:۲۰ دن

لاہور (92 نیوز) آزادی مارچ کے معاملہ پرجمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں آج ملاقات ہو گی، مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پشاور سے لاہور روانہ ہوگئے۔ اکرم درانی بھی جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری پہلے سے لاہور پہنچ گئے، فضل الرحمان اور شہباز شریف آج ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز