Tag Archives: جہانگیر ترین ‏

استعفے ‏ جہانگیر ترین ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مولانا فضل الرحمان ‏ وزیر اعظم ‏ جہانگیر ترین فیصل واوڈا ‏ فواد چودھری

استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جہانگیر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۸ شام ۹:۲۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایک جانب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ  کے کنٹینر پر  چڑھ کر  دنیا بھر کے سامنے وزیر اعظم سے دو دن میں مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رکھا ہے ، بصورت دیگر سخت اقدامات کی بھی دھمکی دی جا چکی ہے تو دوسری جانب حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، استعفیٰ سے  متعلق ہم بات سننے کو تیار نہیں ، احتجاج ان کا جمہوری حق ہے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، استعفے، کوئی چانس نہیں، جہانگیر ترین، لودھراں، 92 نیوز

وزیراعظم کے استعفے کا کوئی چانس نہیں، جہا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ شام ۱۱:۵۵ شام

لودھراں (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا کوئی چانس نہیں۔ جہانگیر ترین نے مولانا فضل الرحمان کا نمبر ون مطالبہ مسترد کر دیا، لودھراں میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا وزیراعظم کے استعفے کی بات نہ کہیں ہوئی نہ ہی ہو گی۔ تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت لانگ مارچ سے بالکل پریشان نہیں ہے، مارچ مولانا کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو تاجران ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں انہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ٹی آئی ق لیگی قیادت سیاسی امورپر گفتگو لاہور ‏ ‏92 نیوز پاکستان تحریک انصاف ‏ چودھری شجاعت حسین ‏ اسپیکر پنجاب اسمبلی ‏ چودھری پرویز الٰہی لاہور جہانگیر ترین ‏ اسحاق خاکوانی ‏ عون چودھری ‏

پی ٹی آئی  کے رہنماؤں کی ق لیگی قیادت سے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱ شام ۱۱:۵۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی  ) کے رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما  چودھری شجاعت حسین اور  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، اسحاق خاکوانی  اور عون چودھری نے  ق لیگی قیادت سے ملاقات کی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی  خیریت دریافت کی ، ملاقات مین  ق لیگی  رہنما چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی شامل تھے ۔ میں دونوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جہانگیر ترین ‏ شاہ محمود قریشی ‏ اختلافات ختم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں اختل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۴ شام ۹:۲۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) کپتان کے دو اہم کھلاڑیوں میں فائر بندی ہو گئی ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے باہمی اختلافات ختم ہو گئے ۔ جہانگیر ترین حج پر گئے تو شاہ محمود قریشی سے بہت زور سے بغل گیر ہوئے  ، جادو کی جپھی نے اختلافات کو مٹا دالا۔ اختلافات ختم ہونے کی تائید کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ  شاہ محمود قریشی نے اور میں نے پارٹی کے لئے مل کر کام  کرنا ہے ، جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کہیں بھی بنادیا جائے  مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ، جہانگیر ترین، مولانا فضل الرحمان، منانے کیلئے سرگرم، اسلام آباد، 92 نیوز

آزادی مارچ، جہانگیر ترین مولانا فضل الر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۲ دن ۱:۲۲ دن

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے میدان میں آگئے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کو منانے  کیلئے سرگرم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین نے گورنرپنجاب چودھری محمد سرور سے اہم ملاقات کی، جس میں مولانا فضل الرحمٰن سے بیک ڈور ڈپلومیسی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین دھرنے والوں کے خلاف ایکشن کی بجائے ٹیبل ٹالک کے حامی ہیں جبکہ جہانگیر ترین اور چودھری سرور جلد بیک ڈور ملاقاتیں  بھی کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ،دلیرانہ انداز، کشمیر، مقدمہ لڑا، جہانگیر ترین، لودھراں، 92 نیوز

وزیر اعظم نے دلیرانہ انداز میں کشمیر کا م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ شام ۱۱:۱۴ شام

لودھراں(92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دلیرانہ اندازمیں کشمیر کا مقدمہ لڑا، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بدل کر رکھ دیا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب دورہ امریکا کے بعد کل شام5 بجے نیواسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ رہے ہیں، آئیں ہم سب مل کر وزیر اعظم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں۔

تازہ ترین ویڈیوز

کپتان ‏ سادگی ‏ سکیورٹی حصار ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ایئرپورٹ ‏ پروٹوکول کھلاڑیوں کے کپتان ‏ والہانہ استقبال ‏ وزرا ‏ پارٹی رہنما پھولوں کے ہار عام لوگ لاؤنج ‏ استقبال ‏ پارٹی کارکن ہٹو بچو ‏ خوشگوار حیرت ‏ کپتان کی سادگی ‏ عش عش ‏ ویلکم ‏ قریبی عزیز‏ جہانگیر ترین وفاقی وزیرشفقت محمود غلام سرور خان ‏ مبارکباد ‏ ‏ فردوس عاشق اعوان اعظم سواتی مراد سعید علی امین گنڈا پور علیم خان وزیر اعلیٰ کے پی ‏ محمود خان پرویز خٹک ‏ ڈھول کی تھاپ ‏ معاون خصوصی ‏ جوش وخروش ‏ جذبہ دیدنی ‏ پی ٹی آئی ‏ ووٹر ‏ دیانتدار قیادت

کپتان کی وطن واپسی پر سادگی ، کوئی سکیورٹ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ دن ۶:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکا کے کامیاب دورے سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی کپتان کی سادگی دیکھنے لائق تھی ، کوئی پروٹوکول تھا نہ ہی سکیورٹی حصار ۔ کھلاڑیوں کے کپتان کی وطن واپسی پر  والہانہ استقبال کیا گیا ،وزرا اور پارٹی رہنماؤں نے کپتان کو پھولوں کے ہارپہنائے، وزیراعظم عام لوگوں کی طرح لاؤنج سے باہرآئے، عمران خان کے استقبال کے لیے شہریوں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر اعظم کے ائیرپورٹ سے باہر نکلنے پر نہ ہٹو بچو کی صدائیں آئیں نہ کوئی سکیورٹی حصار تھا ، اسلام آبادایئرپورٹ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری عمران خان جہانگیر ترین

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات پنجاب ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ شام ۹:۳۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے صمصام بخاری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو عوام تک پہنچانے اور حکومت مثبت امیج برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔ صمصام بخاری نے بھی اعتماد کرنے  پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔ جہانگیر ترین نے نئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فواد چودھری

فواد چودھری کے بھائی کی تقریب ولیمہ سیاسی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۱۰ شام ۴:۱۰ شام

دینہ ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بھائی چودھری فراز کے ولیمے کی تقریب جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گئی۔گورنر پنجاب چودھری سرور،وزیر دفاع پرویز خٹک،جہانگیر ترین سمیت درجنوں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ فواد چودھری کے بھائی چودھری فراز کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں لڈھر دینہ میں ہوئی ،تقریب کیلئے ایک بڑے پنڈال کو جلسہ گاہ کے انداز میں سجایا گیا تھا۔   تقریب کیلئے پنڈال آنے والے راستوں کو خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔وزیراطلاعات کے بھائی کی تقریب ولیمہ شادی کی تقریب کم اور کوئی سیاسی اجتماع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز