Tag Archives: جھٹکے

ایران ، مشرقی علاقے ، زلزلے ، جھٹکے، حادثات ، افراد ، ہلاک

ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ دن ۱۰:۲۵ دن

 تہران (92 نیوز) ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین میڈیٹیریرین سیزمالوجیکل سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے جھٹکے تبریز کے علاقے میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 فراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ حکام نے مزید کہا کہ زلزلے نے ایران کے مشرقی علاقوں میں تباہی مچا دی اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد، پشاور ، ملک ، مختلف ، شہروں ، زلزلے ، جھٹکے ، محسوس

میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے مح...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ دن ۱۱:۱۰ دن

 میرپور (92 نیوز) میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہر اور گردونواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کے علاقے جڑی کس میں آفٹر شاکس کے بعد پولٹری فارم کی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دبنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ مالک  کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ  کمشنر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا، احکامات کے بعد متاثرہ عمارتوں میں رہائش دینا جرم ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

میر پور آزاد کشمیر ، جہلم ، زلزلے ، جھٹکے ، لوگ ، گھروں ، نکل

میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

 جہلم (92 نیوز) میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ آج آنے والے زلزلے میں میرپور میں 50 افراد زخمی ہو گئے۔ جہلم ،سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیپالپور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی  شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دو روز قبل آنے والے زلزلے میں  جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہو گئی۔ زلزلے سے 450 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 135 شدید متاثر ہوئے۔ دراڑیں پڑنے پر میرپور ضلع میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ پنجاب ‏ خیبرپختونخوا ‏ زلزلے کے جھٹکے ‏92 نیوز خیبر پختونخوا ‏ لاہور پشاور راولپنڈی جھنگ چنیوٹ بنوں دیر بالا شمالی وزیرستان ‏ ہندوکش ریجن ‏ افغانستان ‏ تائیوان ‏ جیالوجیکل سروے ییلان

آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہولناک زلزلہ آیا۔ میرپور، کوٹلی، جہلم اور دیگر علاقوں میں کئی عمارتیں اور دیواریں گر گئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں 23 افراد جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد 400 سے زائد ہو گئی۔ آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خوفناک زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ میرپور آزاد کشمیر کے علاقے جاتلاں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی۔ سڑکیں پھٹ گئیں، زمین میں دراڑیں پڑگئیں، کئی گاڑیاں اپر جہلم کینال میں جاگریں، بسیں الٹ گئیں، مسجد کے مینار سمیت کئی عمارتیں اور دیواریں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ پنجاب ‏ خیبرپختونخوا ‏ زلزلے کے جھٹکے ‏92 نیوز خیبر پختونخوا ‏ لاہور پشاور راولپنڈی جھنگ چنیوٹ بنوں دیر بالا شمالی وزیرستان ‏ ہندوکش ریجن ‏ افغانستان ‏ تائیوان ‏ جیالوجیکل سروے ییلان

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ، بونیر، مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 70 کلو میٹر اور مرکز افغانستان ، تاجکستان کی سرحد تھی۔ قبل ازیں اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا بھی زلزلے سے لرز اٹھا تھا ۔ لاہور ، پشاور ،راولپنڈی ،جھنگ ، چنیوٹ ، بنوں اور دیر بالا  سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ شمالی وزیرستان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز