Tag Archives: جوان

ضلع شمالی وزیرستان ، دیسی ساختہ بارودی سرنگ ، دھماکہ، آئی ایس پی آر، گشت ، ٹیم ، جوان ، شہید

ضلع شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۲ شام ۱۱:۳۲ شام

راولپنڈی (92 نیوز) ضلع شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گشت پر معمور ٹیم دھماکے کی زد میں آ گئی۔ 3 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہداء میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ، افغانستان ، سکیورٹی فورسز ، فائرنگ ، تبادلہ ، جوان ، زخمی

پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 جوان اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نے کنڑ کے سرحدی علاقے سے مشین گنز سے فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی جانب سےمارٹر گولوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی بھی کی گئی جس سے افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دونوں  ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لائن آف کنٹرول ، بھارتی فوج ، بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج ، جوان ، شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ شام ۱۰:۴۵ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز کی حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول جام شہادت نوش کر گئے۔ پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج نے سیزفائر معاہدے کی خلاف کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہو گیا ۔ شہید سپاہی کا تعلق بہاولنگر سے ہے ۔  پاک فوج بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فوج کنٹرول لائن بلااشتعال فائرنگ جوان محمد شیراز شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۳۹ شام ۱:۳۹ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان محمد شیراز شہید ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے توجہ ہٹانے کےلیے  بھارتی  فوج نے کنٹرول  لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک اور سپوت مادروطن پر قربان ہو گیا۔ دو روز میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی محمد شیراز نے لائن آف کنٹرول پر بٹل سیکٹر میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید سپاہی  بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی  فوج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دہشتگردوں فائرنگ شہید جوان نادر حسین فوجی اعزاز سپرد خاک

سرحد پار سے حملے میں شہید جوان فوجی اعزاز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۷ شام ۳:۳۷ شام

 تربت (92 نیوز) وطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوت دھرتی ماں کی آغوش میں جا سوئے ۔ سرحد پار سے حملے میں شہید جوان فوجی اعزازات کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دیئے گئے۔ تربت واقعہ میں شہید سپاہی حفیظ اللہ کو مستونگ میں فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایف سی کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے شہید سپائی بچل کی نماز جنازہ آبائی علاقے کندھ کوٹ میں  ادا کی گئی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد شہید کی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ شمالی وزیرستان واقعہ میں شہید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دہشتگردوں سرحد شمالی وزیرستان سرحدی علاقے حملہ پاک فوج جوان شہید

دہشتگردوں کا سرحد پار سے شمالی وزیرستان ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ دن ۴:۰۰ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 جوان دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گرباز کے علاقے میں پاک فوج کے گشت پر معمور جوانوں کو نشانہ بنایا۔ شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن بھی شہداء میں شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز