Tag Archives: جنگی جنون

جے ایف 17 ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز بھارت ‏ جنگی جنون ‏ پاک فضائیہ ‏ ائیر چیف ‏

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 آئندہ برس مارچ میں ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ دن ۱۱:۱۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) خطے میں طاقت کے تواز ن اور بھارت کے جنگی جنون میں مبتلا ہونے پر پاکستان کی جانب سے موثر دفاع اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے   تیاریاں ہر وقت جاری رہتی ہیں ،دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے  جے ایف تھنڈر کا  بلاک تھری آئندہ برس مارچ میں آپریشن کیا جائے گا۔ جے ایف تھنڈر بلاک 3  کی تیاری رواں برس شروع کرنے  کی خبر  چند ماہ قبل ائیر  چیف  مارشل مجاہد انور  نے  دی تھی ، انہوں نے  کہا تھاکہ  جدید ترین ریڈار سے لیس یہ طیارہ مارچ 2020 تک آپریشنل کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فضائیہ ‏ اپاچی ہیلی کاپٹر ‏ نئی دہلی ویب ڈیسک ‏ جنگی جنون ‏ مودی سرکار

بھارتی فضائیہ میں 8 اپاچی ہیلی کاپٹر شامل

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن ۱۱:۱۲ دن

نئی دہلی(ویب ڈیسک )جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے بھارتی فضائیہ میں 8 اپاچی ہیلی کاپٹر شامل کر لئے ۔ بھاتی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائیہ کے ایک سینئر عہد یدار نے بتایا کہ 8اپاچے حملے آور ہیلی کاپٹروں کو ائر فورس میں شامل کر لیا گیا ہے جو کہ فضائیہ کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہے ۔ حکام نے  بتایا کہ پٹھان کوٹ ائرف فورس سٹیشن پر اپا چی ہیلی کاپٹر فضائیہ کے حوالے کرنے کیلئے  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ائر چیف مارشل بی ایس دھنوا تھے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

کنٹرول لائن ، بھارتی فوج ، اشتعال انگیزی، آئی ایس پی آر

رواں برس بھارت نے 1876بار جنیوا کنونشن اور ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۴ شام ۶:۵۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جنگی جنون میں پاگل بھارت کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو کلسٹر بمبوں سے نشانہ بنانے لگا، رواں برس  بھارت ایک ہزار 876 بار جنیوا کنونشن اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو چکا ہے ، معاملے پر پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا اورٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے لگی۔ جنگی جنون میں مبتلا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنگی جنون مبتلا بھارتی سرکار ایئرفورس طیارے اڑتے تابوت

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار کے ایئرف...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۶ دن ۱۲:۰۶ دن

 نیو دہلی (92 نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار کے ایئرفورس کے طیارے اڑتے تابوت بن گئے۔ 2016 سے اب تک انڈین ایئرفورس کے 27 ایئرکرافٹ تباہ ہو چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کتنے پانی میں ہے، یہ خود بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع نے اپنی پارلیمنٹ میں بتا دیا۔ شریپاڈ نائیک کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ایئرکرافٹ میں 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جب کہ 11 واقعات میں غیر معمولی نقصان کا حجم تقریبا 524.64 کروڑ ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے شاہینوں کے ہاتھوں 27 فروری کو گرنے والا مگ 21 طیارہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیاض الحسن چوہان

بھارت نے تارے زمین پر ، ہم نے طیارے زمین پ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۲۸ شام ۳:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت نے  تارے زمین پر ،ہم نے  طیارے زمین پر بنائی جو کہ بھارت کو  ہمیشہ یاد رہے گی ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پاکستان نے صرف سات دنوں میں اپنا لوہا منوالیا ، ابھی تو صرف ٹریلر چلایا ہے ، مودی نے جنگی جنون میں اپنی انتخابی مہم کا بیڑا غرق کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سارا بھارت اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کو گالیاں دے رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

محبوبہ مفتی

بالا کوٹ حملے پر سوال اٹھانے والوں کو غدا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۵۶ شام ۶:۵۶ شام

سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیی محبوبہ مفتی نے بالا کوٹ حملے پر سوال اٹھانے والوں کو غدار کہنے کو بچگانہ عمل قرار دیدیا۔ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر  نے کہا کہ بھارتی شہری ہونے کے ناطے بالا کوٹ آپریشن پر سوال کران ہمارا حق ہے ، جنگی جنون حب الوطنی کی پہچان بن چکاہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ناکام رافیل ڈیل، بےروزگاری اورغربت میں اضافے کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے،اپوزیشن کو الیکشن کے نتائج تبدیل کرنےوالےاس حکومتی جال میں نہیں پھنسنا چاہیئے۔ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۳ شام ۱۲:۱۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کو نوبل امن انعام دلوانے کےلیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔ بھارت کے رویے سے کروڑوں لوگوں کی زندگی کو خطرہ تھا۔ قرارداد کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال میں مہارت سے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا اور صورتحال کو امن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

او آئی سی

پاکستان میں بھارتی جارحیت کی او آئی سی ن...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۴۵ دن ۷:۴۵ دن

جدہ  ( 92 نیوز)پاکستان میں بھارت کی جانب سے در اندازی کی کوشش اور جارحیت کی او آئی سی نے بھی مذمت کر دی ۔ سعودی عرب کے شہرجدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا۔جس میں جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس کےشرکاء کا کہناتھاکہ بھارت نےلائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل امب حمید کےزیر صدارت ہونیوالےپاکستان کی نمائندگی  سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔اعلامیے کےمطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےشرکا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک گیر احتجاج

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۲۷ شام ۱:۲۷ شام

لاہور (92 نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی  حدود کی خلاف ورزی کے بزدلانہ اقدام کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے  ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ گوجرانوالہ  میں جماعت اسلامی  نے گوندلانوالہ چوک میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر عوام نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا اور ہر قسم کے حالات میں اپنی فوج پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے حملے کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حلیم عادل شیخ

قوم جاگ رہی ہے اسی لئے بھارتی طیارے ہتھیا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارتی طیارے آئے مگر دم دبا کر بھاگ گئے ، پوری قوم جاگ رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ  دشمن کو ہتھیار چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے شہریوں کو نشانہ بناتاہے،  ہم نے ہمیشہ انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھاہے ہر بار کہتے ہیں اب کچھ کرکے دکھاؤپھر بتائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اے ایس دلت

جنگ پکنک نہیں ، مودی بیانات پر غور کریں ، ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ دن ۱۰:۲۹ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے مودی سرکار کو تنبیہ  کرتے ہوئے کہا کہ  جنگ کوئی پکنک نہیں،وزیر اعظم نریندر مودی جنگ سے متعلق اپنے اعلانات اور بیانات پرغور کریں۔ پلوامہ حملے کے بعد  جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار پاکستان کو سبق سکھانے کی بڑھکیں مارنے میں مصروف ہے  جس پر را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے حکومت کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے ۔ بھارتی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ  اگرچہ مودی نے فوج کو فری ہینڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کا جنگی جنون، وزارت خارجہ نے کرائسز...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۶ دن ۸:۰۶ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے جنگی جنون اور دھمکی آمیز رویے پر وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی پاکستان دشمنی، جنگی جنون اور دھمکی آمیز رویئے پر وزارت خارجہ کا پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر اہم اقدام سامنے آیا۔ دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا جو کہ سفارتی اور سرحدی صورتحال پر رابطے میں رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز