Tag Archives: جنگلات ‏

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۹ شام ۲:۲۹ شام

 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ نے لاس اینجلس کے 4700 ایکڑ سے زائد رقبے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ یہ ایک گھنٹے میں 800 ایکڑ کو گھیر رہی ہے۔ اس آگ سمیت رواں سال آگ لگنے کے 275 واقعات ہو چکے ہیں۔ 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے ساڑھے آٹھ ہزار واقعات ہوئے تھے جن میں 100 لوگ جان کی بازی ہار گئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترکی ‏ جزیرہ مرمرا ‏ جنگلات انقرہ ‏ ‏92 نیوز غیر ملکی میڈیا ‏

ترکی کے جزیرہ مرمرا کے جنگلات میں لگی آگ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۰ دن ۱۰:۳۰ دن

انقرہ ( 92 نیوز) ترکی کے جزیرہ مرمرا کے جنگلات میں آگ لگ گئی  جسے تاحال بجھایا نہیں جاسکا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جنگلات میں لگی آگ سیکڑوں ایکڑ تک پھیل چکی ہے ،آتشزدگی سے پانچ سے زائد گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں  ۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  سیکڑوں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل  کیا جاچکا ہے ۔امدادی کارروائیوں میں درجنوں فائر فائٹرز  اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں تاہم  تیز ہواؤں اور گرم موسم کے سبب آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور سرگودھا فیصل آباد گوجرانوالہ ساہیوال ‏ بہاولپور ‏ بارش کی پیش ‏ موسم

یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، فرانس ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۳۰ شام ۷:۳۰ شام

 نیو یارک (92 نیوز) یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ جرمنی ، فرانس اور اسپین کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا۔ جرمن ریاست میکلن برگ وورپومرن میں ایک ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ آگ نے قریب موجود سابقہ ملٹری ٹریننگ سنٹر کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جہاں جنگ عظیم دوم کے زمانے کے بم رکھے گئے ہیں۔ فرانس کے علاقے سوئپس کے جنگلات میں لگی آگ بھی تاحال بےقابو ہے۔ بھڑکتے شعلے تیزی سے ملٹری ٹریننگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دنیا

دنیا بھر میں آج جنگلات کا دن منایا جا رہا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۲۴ شام ۲:۲۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جنگلات کا دن منایا جا رہا ہے  ۔ سرسبز درخت خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انسانی معاشرے کے لئے بھی نہایت ضروری ہیں،کرہ ارض پر موجود درختوں کو لاحق خطرات سے پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔ زمین پر اس وقت 30 فیصد جنگلات ہیں جو کہ دن بدن کم ہو رہےہیں ، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا میں 1.8 کروڑ ہیکٹر رقبہ پر موجود جنگلات کو کاٹ دیا جاتاہے۔ رپورٹ کے مطابق  اگر یہی صورتحال رہی تو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۵۹ شام ۲:۵۹ شام

کیلیفورنیا( 92 نیوز ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات اور شہری آباد ی میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ۔ آگ ایک لاکھ ایکڑ کے رقبے تک پھیل چکی ہے ۔ آگ پر قابو پانے کیلئے 11سو فائر فائٹرز ، 14 ہیلی کاپٹرز ، 6 جہاز جدو جہد میں مصروف ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کی منظوری دے دی ۔

تازہ ترین ویڈیوز