Tag Archives: جنوبی پنجاب ‏

کراچی بوندا باندی گرمی کا زور ‏92 نیوز گلگت بلتستان ‏ کشمیر ‏ بلوچستان ‏ سندھ ‏ جنوبی پنجاب ‏

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، گ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ شام ۱۰:۱۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی والوں پر قدرت کو رحم آگیا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ لاہور،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش سے موسم سہانا  جب کہ میدانی علاقوں میں گرمی کا راج رہا ۔ بلوچستان ،سندھ اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں پارہ 45 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ قدرت کراچی والوں پر مہربان ہو گئی ، کئی روز کی جان لیوا گرمی کے بعد بادل برس پڑے، ناظم آباد، گرومندر،لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی سے پارہ نیچے آگیا۔ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنوبی پنجاب کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں ، احسن اقبال

جنوبی پنجاب کے نام پر بے وقوف بنانا بند کر...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۲:۵۷ شام ۲:۵۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق شاہ محمود قریشی کی نیوز کانفرنس پر ن لیگ نے سخت رد عمل دیا ،  احسن اقبال بولے کہ  شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بےوقوف بنانا بند کریں۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ  ہماری جماعت  بہاولپور اور جنوبی صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کراچکی ہے،شاہ صاحب اسمبلی کے ریکارڈ کو جھٹلانے کی کوشش نہ کریں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے آپ نے 100 دنوں میں صوبہ بنانے کا وعدہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ کا زیادہ تر طبقہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میں ہے ، شاہ محمود قریشی

ن لیگ کا زیادہ تر طبقہ جنوبی پنجاب صوبہ کے...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۴۰ شام ۱:۴۰ شام

ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کا زیادہ  تر طبقہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میں ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  جنوبی پنجاب صوبہ سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی نے مثبت جواب دیاہے ن لیگ کا زیادہ تر طبقہ بھی جنوبی پنجاب صوبہ کا حامی ہے ۔ نیا صوبہ ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن پر مشتمل ہو گا،  صوبہ  جنوبی پنجاب کا مسئلہ عملی طور پر آگے بڑھ رہا ہے،دیگر جماعتوں سے بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکیلئے آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکیلئے آئینی تر...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۱۶ شام ۳:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں آج تاریخی دن رہا ، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکیلئے آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے معاملے پر اپوزیشن بنچوں میں تقسیم نظر آئی ۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نشستوں پر کھڑےہو کر احتجاج کرتے رہے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی  کے ارکان خاموش بیٹھے رہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کر دیا ، پیپلزپارٹی کو دعوت دیتے ہیں آئیں کمیٹی بنا کر صوبے کا مشترکہ بل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۷:۲۳ شام ۷:۲۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر گرمی کا اثر برقرار رہا جبکہ  کراچی والوں کیلئے اچھی خبر ہے  کہ  موسم مزید  چند روز خوشگوار رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ شہر قائد کا موسم آج بھی معتدل رہا، سمندری ہواؤں نے  درجہ حرارت کو زیادہ بڑھنے نہیں دیا۔ ملک کے بیشتر مقامات پر گرمی کا اثر رہا، سکرنڈ میں سورج نے تیور دکھائے تو  پارہ 43 ڈگری تک  چڑھ گیا،بھکر،مٹھی ،نوابشاہ میں  بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری

مری میں پھر برفباری ، ہر سو سفیدی چھا گئی

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

مری ( 92 نیوز ) مارچ کے مہینے میں بھی برفباری  کے باعث ملکہ کوسہار مری میں ہر سو سفیدی چھا گئی ۔ کشمیر پوائنٹ پر چار انچ تک برف پڑی ، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ  شروع ہو گیا۔ مارچ کے مہینے میں آسمان سے گرنے والے سفید گالوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ملکہ کوہسار مری میں تین دن وقفے کےبعد ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گئی ۔ کشمیر پوائنٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ظفر راں

ملک ظفر راں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ شام ۱۱:۳۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایم پی اے ملک ظفر راں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایم پی اے ملک ظفر راں کا کہنا تھا کہ  سابق حکمرانوں کی پالیسی نے جنوبی پنجاب میں پسماندگی ، غربت اور محرومیوں کو جنم دیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین ویڈیوز