جنرل قمر جاوید باجوہ

March 4, 2021
آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر برن ہارڈ شیلاگک نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی۔

March 4, 2021
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات ، اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

March 3, 2021
آرمی چیف سے قطر کی بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعید حسن محمد کی ملاقات ، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کی بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعید حسن محمد کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

March 2, 2021
آرمی چیف کا جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کا دورہ، پاک افغان سرحدی اُمور پر تفصیلی بریفنگ
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک افغان سرحدی مینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

February 26, 2021
عراقی وزیرِدفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی تعاون، دفاعی روابط سمیت باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو
راولپنڈی (92 نیوز) عراقی وزیرِدفاع جمعہ عناد سعدون نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی تعاون، دفاعی روابط میں وسعت سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو کی گئی۔

February 23, 2021
قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے خصوصی ملاقات
راولپنڈی (92 نیوز) قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجد القحطانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا بھی دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔