Tag Archives: جعلی اکاؤنٹس کیس

سابق ایم ڈی پی آئی اے ‏ اعجاز ہارون ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز احتساب عدالت ‏ جعلی اکاؤنٹس کیس ‏

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون 10روزہ ج...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام ۱۲:۵۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پی آئی اے  اعجاز ہارون کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اعجاز ہارون کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی توعدالت نے دس روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا ، ملزم اعجاز ہارون نے عدالت سے چہل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس ، سابق ، ڈی جی پارکس ، لیاقت قائم خانی ، 2 روزہ ، جسمانی ریمانڈ ، منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس ، سابق ڈی جی پارکس لیاقت ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۱ شام ۲:۴۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔ اربوں روپے کرپشن الزام میں گرفتار لیاقت قائم خانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اصغر علی نے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب ٹیم نے احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ سے ملزم کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں تعطیل کے باعث ملزم کا ریمانڈ حاصل نہیں ہو سکا۔ عدالت ملزم کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرے۔ فاضل عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری فریال فرد جرم اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم 4 ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ دن ۱۱:۲۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس  میں  عدالت کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم 4 اکتوبر کو عائد ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت شروع کی تو وکیل لطیف کھوسہ نے پھر جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کا معاملہ اٹھایا کہا عدالت نے حکم دیا تھا کہ اے سی دیں لیکن نہیں دیا گیا،  آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیے ۔ دوران سماعت آصف علی زرداری روسٹرم پرآگئے ، جج محمد بشیرسے مکالمہ کیا اور کہا کہ ریفرنسز تو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس ‏ فریال تالپور ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان پیپلزپارٹی ‏ سینئر رہنما ‏ رکن سندھ اسمبلی

جعلی اکاؤنٹس کیس ، فریال تالپور کے جسمانی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ دن ۱۱:۵۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں  29 جولائی تک توسیع کر دی گئی ۔ جعلی اکاؤنٹس کیس  میں فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ، جہاں نیب نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی  ، عدالت نے ریمانڈ میں  29 جولائی تک توسیع کر دی ۔ عدالت کی جانب سے فریال تالپور کی  دوران ریمانڈ وکلاء سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس فریال تالپور پروڈکشن آرڈر سندھ اسمبلی کراچی ‏ ‏92 نیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام ۲:۲۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور پروڈکشن آرڈرز پر سندھ اسمبلی پہنچیں جہاں پھولوں کی پتیوں سے ان کا استقبال کیا گیا۔ فریال تالپور کی آمد پر اسپیکر آغاسراج درانی نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ استقبال کیا ۔ فریال تالپور نے کہا کہ  وہ بے گناہ ہیں ، میرےلیےیہ جیل اور حالات نئےنہیں۔ اپنے خطاب میں فریال تالپور نے کہا کہ  پروڈکشن آرڈر پر پیش ہونے کا موقع ملا ہے ،  اسپیکر اور اپنے ایوان کےارکان کاشکریہ ادا کرتی ہوں، سندھی عورت کی حیثیت سےکہتی ہوں کہ کبھی گھبرانانہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم ‏

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ شام ۹:۲۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ملزمان کو اسلام آباد منتقل کردیاگیا ، ملزمان سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم مشترکہ تحقیقات کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزمان کو جہاز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان میں انور مجید کا بیٹا ذوالقرنین مجید، انور مجید کا قریبی عزیزخواجہ سلمان اور اومنی گروپ کا افسر عبد الوحید شامل ہیں۔ تینوں ملزمان کو نیب راولپنڈی اور کراچی نے ملکر گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

دادو ‏

جعلی اکاؤنٹس کیس ، مراد علی شاہ اور قائم ع...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۲۷ شام ۳:۲۷ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،  دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی فروخت کے حوالے سے  انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ، چیئرمین نیب نے منظوری دے دی ،عید کے بعد گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں  نیب راولپنڈی نے اہم شواہد ملنے پردادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کیس کو انکوائری سے تحقیقات میں تبدیل کر دیا، نمرمجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب سے جواب طلب کرلیا،احتساب عدالت نے 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضما...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی ۔ سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت کے لئے  اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے عدالت سے عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے  درخواست کی ، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 10 جون تک توسیع کر دی ۔ قبل ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر چھٹی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، ہمشیرہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس ‏ آصف زرداری فریال تالپور عبوری ضمانت اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری اور فریال ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام ۳:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں  آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سے کل تک  ریکارڈ طلب کر لیا  جبکہ  آصف زرداری اور فریال تالپور کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا فریال تالپور کے اکاؤنٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپیہ کیوں آیا۔ ملزموں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نےعید کے بعد سماعت رکھنے کی استدعا کی، جسٹس عامر فاروق نے کہا آپ کل آجائیں،دیکھتے ہیں ریکارڈ بھی آتا ہے یا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس سپریم کورٹ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سابق صدر شریک چیئرمین بینکنگ کورٹ ‏ احتساب عدالت

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

اسلام آباد  ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ آصف زرداری نے مقدمہ بینکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف اپیل دائر کردی،اپیل میں موقف اپنایا کہ آصف زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا، آصف زرداری کو ملزم نہیں بنایا گیا۔ آصف زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی ،جس میں کہا گیا کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آصف زرداری

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب ج...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۵:۱۵ شام ۵:۱۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔ سابق صدر کے  وکلاء کی جانب سے 17 اپریل کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول  ہو گیا جس پر نیب کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا  ۔ ادھر آصف زرداری اور فریال تالپور کی کل احتساب عدالت میں پیشی کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس ، قائم علی شاہ نے بھی ضما...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۲ شام ۱۲:۱۲ شام

اسلام آباد( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں  بڑے سائیں کو بھی گرفتاری کا ڈر  پیدا ہو گیا، قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی ۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ کو نیب نے 27 مارچ کو طلب کررکھا ہے ۔ دوسری جانب نمرمجید نے اومنی گروپ کےخلاف درج مقدمات کی تفصیل لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری اور بلاول ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۵۵ شام ۸:۵۵ شام

راولپنڈی (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس  اور جعلی اکاؤنٹس کیس  میں نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بیس مارچ کو طلب کرلیا ہے اور دونوں رہنمائوں کو نوٹس بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ مقدمہ راولپنڈی منتقل ہونے کے عدالتی حکم کےبعد نوٹس جاری کیا گیا۔ ادھر میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی درخواست بھی منظور ہوگئی، بینکنگ کورٹ کراچی نے مقدمہ راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ آصف زرداری، فریال تالپور سمیت انیس ملزمان کی عبوری ضمانتیں بھی ختم ہو گئیں، جیل میں قید ملزمان کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی بینک اکاؤنٹس ، آصف زرداری ، سمن ، احتساب عدالت ، اومنی گروپ

جعلی اکاؤنٹس کیس ،سندھ حکومت،زرداری،فری...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۱۳ شام ۸:۱۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس  میں سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور اور سندھ حکومت کی  نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت عظمیٰ نے مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نظرثانی  کی متفرق درخواست دائر کرنے کی اجازت مل گئی۔ اومنی گروپ،انور مجید اور عبدالغنی مجید کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں، سابق صدر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے متفرق درخواست دائر کی تھی جس میں عدالتی دائرہ اختیار کو بنیاد بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے کئی ججز بھی از … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برطانیہ ، قانونی ، ڈکلیئرڈ ، جائیداد ، بیچی ، ملک ریاض

جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب ملک ریاض کو آئندہ ہ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۰۹ شام ۶:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب ملک ریاض کو آئندہ ہفتے  طلبی کا نوٹس جاری کرے گا۔ کروڑوں کی ادائیگیوں پر پوچھ گچھ ہو گی۔ نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس میں ملوث افراد کے خلاف نیب کا شکنجہ تیار کر لیا۔ نیب راولپنڈی کا پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو طلب کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ان سے جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ بحریہ ٹاون … Read More

تازہ ترین ویڈیوز