Tag Archives: جسٹس گلزار احمد

جسٹس گلزاراحمد چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے وزارت قانون کی جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی۔ وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس گلزار احمد کا چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہونگے تو اگلے دن 21 دسمبر کو جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عدلیہ، خواتین ججز، تعداد، اضافہ، اقدامات، درکار، جسٹس گلزار احمد، ویمن ججز کانفرنس، لاہور، 92 نیوز

عدلیہ میں خواتین ججز کی تعداد میں اضافہ ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۲ شام ۴:۴۲ شام

لاہور (92 نیوز)  سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے لاہور میں تیسری ویمن ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدلیہ میں خواتین ججز کی تعداد میں اضافے کے لیے  اقدامات کرنا ہوں گے۔ جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے لیکن آبادی کے تناسب سے خواتین کی عدلیہ میں نمائندگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی ترقی ہی میں نہیں عدلیہ میں بھی اہم کردار ادا کر ہی ہیں، انہیں متناسب نمائندگی ملنی چاہئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

جسٹس گلزار احمد ، نیا ، چیف جسٹس آف پاکستان ، تعینات ، سمری ، وزیراعظم ، عمران خان ، ارسال

جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکست...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام ۶:۰۰ شام

 اسلام اباد (92 نیوز) وزارت قانون نے جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی۔ نئے چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس گلزار احمد ہونگے۔ وزارت قانون نے تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوا دی۔ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہونگے تو اگلے دن 21 دسمبر کو جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر پاکستان میں ہو گی۔ نئے نامزد چیف جسٹس  جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر ملک پر بوجھ سپریم کورٹ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جسٹس گلزار احمد ‏ ایف بی آر ‏

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ، سپریم کورٹ

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۰ شام ۲:۴۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد ایف بی آر پر برس پڑے کہا کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ، ختم کر دیں ، پھر دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے ۔ سپریم کورٹ میں ایف بی آر  ملازم کی سروس کے حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ایف بی آر پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ایف بی آر کو ختم کردیں،دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے  ، ایف بی آر ملک پر بوجھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کے الیکٹرک جسٹس گلزار احمد کراچی ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ کراچی ‏ کراچی رجسٹری ‏ شہری حکومت ‏ بجلی کے بل

کے الیکٹرک نے جتنا کمانا تھا کما لیا، جسٹ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۴ شام ۱۲:۳۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے الیکٹرک اور شہری حکومت کےدرمیان بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے تنازع کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ  الیکٹرک نے جتنا کمانا تھا کمالیا،یہ اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار کرلے جائیں گے،  یہ پاکستانی نہیں ہیں، یہ تو یہاں کمانے آئے ہیں۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد کے الیکٹرک کی کار کردگی پر برہم نظر آئے ، ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک کوئی فلاحی ادارہ نہیں ، جتنا کمانا تھا کما لیا ، یہ اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ جسٹس گلزار احمد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز کرپٹ ترین صوبہ ‏ سکھر پریس کلب ‏

سندھ ہر لحاظ سے کرپٹ ترین صوبہ ہے ، جسٹس گ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۳۱ شام ۲:۳۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے  ریمارکس دیے کہ سندھ ہر لحاظ سے کرپٹ ترین صوبہ ہے ، بدقسمتی سے سندھ میں عوام کیلئے کچھ نہیں، بجٹ کا ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ میں سکھر پریس کلب مسمار کیس کی سماعت کے دوران  جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہر لحاظ سے کرپٹ ترین صوبہ ہے۔  ہر محکمہ، ہر شعبہ ہی کرپٹ ہے، سندھ کے بجٹ کا ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا،بدقسمتی سے سندھ میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے۔ ایڈز کےمریضوں کا ذکر کرتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹریفک وارڈنز ‏ تنخواہ بحالی کیس سپریم کورٹ ‏ سیکرٹری خزانہ پنجاب ‏ آئی جی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جسٹس گلزار احمد ‏

ٹریفک وارڈنز کا تنخواہ بحالی کیس،عدالت س...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۱ شام ۱۲:۴۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پنجاب کے ٹریفک وارڈنز  کی تنخواہوں کی بحالی سے متعلق کیس میں  جسٹس گلزار احمد سیکرٹری خزانہ پنجاب اور آئی جی پر برس پڑے، ریمارکس دیے کہ  ملک میں پولیس نام کی کوئی چیز نہیں، پولیس نظام فلاپ ہوچکا، زیادہ تر پولیس اہلکار رات کو ڈکیتیاں کرتے ہیں۔ سرکاری افسران دفاتر میں بیٹھ کر حرام کھا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں پنجاب کے ٹریفک وارڈنز کی تنخواہوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد  نے سیکرٹری خزانہ پنجاب اور آئی جی پر شدید  برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مختاراں مائی نظر ثانی کی درخواست اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ ‏ جسٹس گلزار احمد ‏ اعتزاز احسن ‏ پروین رحمن قتل کیس ‏

مختاراں مائی کی ملزمان کی بریت کیخلاف نظر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے ملزمان کی بریت کےخلاف مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی، مختاراں مائی کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیے کہ فیصلے میں لکھا گیا کہ مختاراں مائی کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں، وہ ریکارڈ سے بتائیں گے کہ زخم کے نشان تھے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے معروضات لکھوادیں کسی دوسرے کیس میں ان نکات کا جائزہ لیں گے، اپیل میں اٹھائے جانے والے نقاط نظر ثانی میں نہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عدالتی حکم کیخلاف تقریر ، سعید غنی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ‏

عدالتی حکم کیخلاف تقریر ، سعید غنی کو توہ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۵ شام ۱۲:۲۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی کی اصل شکل میں بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔جسٹس گلزار احمد نے وزیر بلدیات سعید غنی کی عدالتی حکم کیخلاف تقریر کا نوٹس لے لیا ، عدالت نے سعید غنی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ کراچی میں تجاوزات پر عدالتی حکم کیخلاف تقریر  کرنے پر سپریم کورٹ رجسٹری نے وزیربلدیات سعید غنی کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیا ۔ فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کےباہر سےگرفتار عدالتی حکم کیخلاف تقریر کرنے پر  جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کہاں ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ

این آئی سی ایل اسکینڈل ، محسن حبیب کی عدم...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۰۴ شام ۱:۰۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملزم محسن حبیب کو گرفتار نہ کرنے پر سپریم کورٹ نیب پر برہم ہو گئی ، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ نیب کا آنگن ہی ٹیڑھا ہے، کرپٹ لوگ ملک لوٹ کر کھا گئے کوئی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا ،نیب سے اللہ ہی پوچھے گا ۔ سپریم کورٹ نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کرپشن اسکینڈل میں مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کو گرفتار نہ کرنے پر نیب کی وضاحت مسترد کردی۔ جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ اتنا بڑا کیس ہے اور ملزم آرام سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا نئی گاج ڈیم کی فوری تعمیر کا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۳۱ شام ۳:۳۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے نئی گاج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم  دیدیا، وفاق اور حکومت سندھ واپڈا کو فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں ۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ بارشوں کا سارا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجائےگا ، سندھ حکومت کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں ، شاید 2010 کا سیلاب بھول چکی ہے۔عوامی مفاد کے کام ایک دوسرے کے کندھے پر ڈال دئیے جاتے ہیں۔ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ نئی گاج ڈیم کی تعمیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امن وامان کی صورتحال اور پولیس کارکردگی پ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۵:۳۸ شام ۵:۳۸ شام

 کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران پولیس کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے پولیس کا رویہ اور کارکردگی شرمناک قرار دے دیا۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے عوام کے لئے کچھ نہیں کرتے۔ ایسی پولیس ختم کرکے دوسری فورس لے آئیں ۔ یہ لوگ کسی وجہ کے بغیر چلتے ہوئے آدمی اور گاڑی میں سفر کرنے والی فیملی کو مار دیتے ہیں۔  5 سال کی بچی کو بھی نہیں چھوڑا، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز