Tag Archives: جج ارشد ملک ‏

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل ، ناصر جنجوعہ، ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۲ شام ۳:۲۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی مقدمے میں بری ہو گئے۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے ویڈیو اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورغلام جیلانی کی رہائی اور انکا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے ویڈیواسکینڈل کیس میں تینوں ملزمان کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق تینوں ملزمان کیخلاف شواہد نہیں ملے، ملزمان ڈسچارج کر دیئے ہیں۔ عدالت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ویڈیو اسکینڈل ‏ ملزموں کیخلاف مقدمہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ارشد ملک ‏ وزارت قانون ‏ گھناؤنی سازش

جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل میں سپریم کورٹ ن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۲ شام ۱۲:۲۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے تمام پٹیشنز خارج کر دیں اور کمیشن بنانے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات متعلقہ ایجنسیوں کا اختیار ہے۔ حکومتی کمیشن بنتا ہے تو اُس کی فائنڈنگ محض ایک رائے ہو گی ۔ کمیشن کی رائے کا ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمے پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ جج ارشد ملک کا بیان حلفی اور پریس ریلیز خود چارج شیٹ ہے ۔ جج ارشد ملک نے تسلیم کیا کہ اُن کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ویڈیو اسکینڈل ‏ ملزموں کیخلاف مقدمہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ارشد ملک ‏ وزارت قانون ‏ گھناؤنی سازش

جج ارشد ملک کی خدمات باضابطہ طور پر لاہور ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۱۴ شام ۵:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں جج ارشد ملک کی خدمات باضابطہ طور پر لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ عدالتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز  میں اعتراف جرم کر لیا۔ بادی النظر میں وہ مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔ ان کےخلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جج ارشد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویڈیو اسکینڈل ، جج ارشد ملک کو واپس لاہور ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ شام ۱۰:۳۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں جج ارشد ملک کو واپس لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت بھجوانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا پورا پاکستان جس ویڈیو پر سوال پوچھ رہا ہے ایف آئی اے نے اسکا فرانزک نہیں کرایا۔ ناصر بٹ کی ریکارڈ اوریجنل ویڈیو دستیاب نہیں تو کم از کیم ویڈیو کی کاپی ویڈیو کا فرانزک ہی کرا لیا جاتا ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا مریم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویڈیو اسکینڈل مرکزی ملزم ناصر جنجوعہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جج ارشد ملک ‏ اسلام آباد ہائیکورٹ ‏ ایف آئی اے ‏ انسداد الیکٹرانک کرائم

ویڈیو اسکینڈل ، مرکزی ملزم ناصر جنجوعہ کی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۰ شام ۱۲:۵۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم  ناصر جنجوعہ کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور  کر لی گئی ،  اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو کل تک گرفتاری سے روک دیا، ملزم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت سے رجوع کرلیا۔ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر جنجوعہ کو عبوری ضمانت  مکمل ہونے پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی ایک دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کل تک گرفتاری سے روک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویڈیو اسکینڈل کیس سپریم کورٹ ‏ ایف آئی اے ‏ رپورٹ ‏طلب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ فاقی حکومت ‏ تحقیقاتی رپورٹ ‏ ارشد ملک ‏ مجرم کے گھر ‏ چیف جسٹس ‏ جج ارشد ملک ‏

ویڈیو اسکینڈل کیس، سپریم کورٹ نے ایف آئی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۱ شام ۳:۱۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ویڈیو اسکینڈل کیس میں وفاقی حکومت کی کمیشن بنانے کی مخالفت پر  سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے تین ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ۔  عدالت نے ارشد ملک کے کنڈکٹ، مجرم کے گھر جانے اور اسکے رشتہ داروں سے ملاقاتوں پر سوال اٹھادیا ۔  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہوگا جج نے اپنا موقف ایمانداری سے دیا یا نہیں، بظاہرلگتا ہے کہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کیا گیا۔ جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں  اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ، بتایا کہ کہانی میاں طارق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک ‏ نوازشریف ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز میاں رضا ‏ کورکمیٹی ‏ دی لائنز گروپ ‏ این اے 120 ‏ بیگم کلثوم نواز ‏ میاں طارق ‏

جج ارشد ملک کی ویڈیو خریدنے والے کاشمار ن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۰ دن ۹:۴۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) جج ارشد ملک کی ویڈیو خریدنے والے میاں رضا کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق میاں رضا کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ میاں رضا ن لیگ کی کورکمیٹی کا اہم رکن ہے ، ذرائع کے مطابق میاں رضا کا میاں طارق سے رابطہ ایک معروف وکیل کے ذریعے ہوا جبکہ میاں رضا کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔ میاں رضا نے ن لیگ کے اندر دی لائنز گروپ  بھی بنا رکھا تھا اور اسکا برطانیہ میں بھی اچھا خاصا کاروبار تھا ، پاکستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویڈیو اسکینڈل ‏ مرکزی ملزم میاں طارق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جج ارشد ملک ‏

ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کا ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۱ شام ۳:۳۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز)جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق محمود کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،  ملزم ملتان کی کاروباری شخصیت ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون سے گرفتار کیا۔ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل  کیس میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم  میاں طارق محمود  کو سول جج شائستہ خان کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مبینہ بلیک میلر میاں طارق ایف بی آر ملتان ویب ڈیسک ‏ احتساب عدالت ‏ جج ارشد ملک ‏

مبینہ بلیک میلر میاں طارق ایف بی آر کا ناد...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۳ دن ۹:۴۳ دن

ملتان( ویب ڈیسک ) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنے والا ملتان کا تاجر میاں طارق ایف بی آر کا بھی نا دہندہ نکلا۔ ٹی وی سنٹر کے علاوہ کوئی اثاثے ایمنسٹی سکیم میں ظاہر نہیں کئے ۔ بلیک میلنگ سے حاصل ہونے والی بلیک منی اور لگژی گاڑیاں بھی ریجنل ٹیکس آفس سے چھپائی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے اپنے حلفیہ بیان میں ذکر کئے گئے ملتان کے شخص میاں طارق نے بلیک میلنگ سے حاصل کی گئی رقوم اور لگژی گاڑیاں ایف بی آر کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ ‏ جج ارشد ملک ‏ ویڈیو اسکینڈل ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز چیف جسٹس پاکستان ‏ ہائیکورٹ کمیشن رپورٹ ‏ منیر صادق ‏ جے آئی ٹی ‏ پانامہ

سابق جج احتساب عدالت کے ویڈیو اسکینڈل کی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ دن ۱۱:۲۴ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے سابق جج  ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس  کی سماعت  کے دوران وکیل درخواست گزار منیر صادق نے کہا کہ ویڈیو کی جج ارشد ملک نے تردید کردی،ویڈیو کے ذریعے عدلیہ پر دباو ڈالا گیا،وزیر اعظم ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ،سیاسی جماعتوں اور بار کونسل نے عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا لوگوں کے کہنے پر نوٹس لینے سے عدلیہ کی آزادی پر سوال نہیں اٹھیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک ویڈیو لیک اسکینڈل سپریم کورٹ سماعت مقرر

جج ارشد ملک ویڈیو لیک اسکینڈل سپریم کورٹ ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۱۶ شام ۶:۱۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو لیک اسکینڈل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 16 جولائی کو سماعت کرے گا۔ مریم نواز، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی درخواست میں فریق بنائے گئے ہیں۔ درخواست اشتیاق مرزا نے دائر کی۔ دوسری طرف احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے بعد نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل انتہائی اہمیت اختیار کر گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک  کے  خط اور بیان حلفی کو  نواز شریف کی مرکزی اپیل کے ساتھ منسلک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف

جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان میں تہلکہ خیز ان...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۵ شام ۳:۴۵ شام

 اسلام اباد (92 نیوز) جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان میں تہلکہ خیز انکشافات ہو گئے۔ جج ارشد ملک نے بتایا نوازشریف کے نمائندوں نے رابطہ کیا ۔ میری ملتان کی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا اور مرضی کا بیان ریکارڈ کرنے کا کہتے رہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جج کے حلفیہ بیان کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ جج ارشد ملک نے کہا نوازشریف کو بری کرنے کیلئے مجھے دھمکیاں دی گئیں۔  6 اپریل 2019 کو جاتی امرا  میں نواز شریف سے ملاقات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز عدلیہ پر حملہ جج ارشد ملک ‏ مبینہ ویڈیو اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ناصر بٹ

مریم نواز کا پھر عدلیہ پر حملہ ،جج ارشد مل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۵۳ شام ۵:۵۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم  نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر عدلیہ کو نشانہ بناتے ہوئے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک  سے متعلق مبینہ ویڈیو جاری کر دی۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق مریم نواز کی جاری کردہ ویڈیو اصلی ہے یا جعلی ، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ،  مریم نواز کی جانب سے  غیر واضح آڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ جج ارشد ملک کیساتھ موجود شخص نواز شریف کا چاہنے والا ہے ، ناصر بٹ نے جج ارشد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نندی پور ریفرنس بابر اعوان اسلام آباد

نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت پر ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۱۱ شام ۱:۱۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ نندی پور ریفرنس  میں  بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ عدالت نے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں سننے کا بھی فیصلہ کر لیا جب کہ   جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ عید کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا  ، ریفرنس میں  سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز