Tag Archives: جاں بحق افراد

سانحہ تیز گام ‏ جاں بحق افراد بہاولپور ‏ ‏92 نیوز

سانحہ تیز گام ،جاں بحق افراد کے ورثا مشکل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ شام ۱۱:۰۴ شام

بہاولپور ( 92 نیوز) لیاقت پور میں سانحہ تیز گام ایکسپریس کا شکار ہونے والوں کے لواحقین مشکلات کا شکار ہیں ، انتظامیہ کی غفلت اور میڈیکل عملے کے عدم تعاون نے لوگوں کو بولنے  پر مجبور کر دیا، بلاول سے ملاقات نہ ہوئی تو میرپور خاص سے تعلق رکھنے والا شخص پھٹ پڑا۔ ٹرین حادثے  کےشکار شہریوں کے لواحقین دہائیاں دینے پر مجبور ہیں ، انتظامیہ کبھی کہتی ہے لیاقت پور جاؤ، کبھی رحیم یارخان، کبھی ملتان تو کبھی بہاولپور، میرپور خاص سےگھنٹوں کی مسافت طے کرکے آنے والے شخص کا صبر جواب دے گیا۔ وکٹوریہ اسپتال بہاولپور کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قلات، ٹریفک حادثے، جاں بحق افراد، شناخت ہوگئی، کمشنر مکران، 92 نیوز

قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق افرا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۹ دن ۴:۱۹ دن

قلات (92 نیوز) قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین شامل ہے۔ لیویز کے مطابق تمام لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کی گئی تھیں، حادثہ قلات کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس میں سوار افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

تازہ ترین ویڈیوز