Tag Archives: تہران ‏

ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۵ دن ۸:۴۵ دن

تہران ( 92 نیوز) ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں  جس میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ایران دشمن قوتوں کو پُر تشدد واقعات کا ذمہ دارقرار دے دیا۔ ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کیخلاف  ملک گیر احتجاجی مظاہرے تیسرے روز بھی جاری رہے ، مشتعل مظاہرین نے دارالحکومت  تہران سمیت مختلف شہروں میں اہم شاہراؤں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کردیا جبکہ مرکزی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایران کا 53 ارب بیرل تیل کے ذخائر دریافت کر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ دن ۱۰:۲۹ دن

تہران ( ویب ڈیسک ) ایران کے صدر حسن روحانی نے  ملک میں 53 ارب بیرل خام تیل کے ذخائر دریافت  ہونے کا دعویٰ کر دیا  ،  سرکاری ٹی وی پر تیل کے ذخائر برآمد ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیل کے نئے ذخائر ملک کے 150 ارب بیرل ذخائر کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے بتایا کہ یہ آئل فیلڈ ملک کے جنوبی صوبے خزستان میں واقع ہے ۔اس موقع حسن روحانی نے امر یکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ میں وائٹ ہاؤس کو بتانا چاہتاہوں کہ ان دنوں میں جب امر یکہ نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ‏ مذاکرات ‏ آیت اللہ خامنہ ای ‏ تہران ‏ ‏92 نیوز سپریم لیڈر ‏ ایران

امریکا کیساتھ مذاکرات خارج از امکان ہیں ،...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ شام ۱۲:۴۸ شام

تہران (92 نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آيت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے ۔ آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بات  تہران میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بولنے اور سفارتی عملے کو یرغمال بنانے کے چالیس برس مکمل ہونے  کے موقع پر کہی  ۔ طلبا سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں، در اصل وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔امریکا سے مذاکراتی عمل کوئی بہتری نہیں لائے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای  نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاسدارانِ انقلاب، نئے ہتھیار، تیار، خامنہ ای، خطاب، تہران، 92 نیوز

پاسدارانِ انقلاب جدید اور نئے ہتھیار تیا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۲ دن ۴:۰۲ دن

تہران (92 نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاسدارانِ انقلاب سے کہا کہ وہ جدید اور نئے ہتھیار تیار کریں۔ تہران میں امام حسین ملٹری یونیورسٹی سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ انقلابی گارڈز کے پاس جدید ترین ہتھیار ہونے  چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب ایران کے اندر اور باہر انتہائی  طاقتور موجودگی رکھتی ہے۔ امریکی عداوت نے پاسداران انقلاب کی عظمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ آیت اللہ  خامنہ ای کا یہ بیان  ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی عروج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان امن عمل، کامیابی، تمام فریقین ، شمولیت، مشروط ،جواد ظریف،تہران،92نیوز

افغان امن عمل کی کامیابی تمام فریقین کی ش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۹ دن ۶:۱۹ دن

تہران (92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کی کامیابی تمام مقامی فریقین کی شمولیت سے مشروط ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں غیر ملکی قوتوں کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ممالک کی جانب سے ایک فریق سے مذاکرات اور دیگر کو امن عمل سے الگ رکھنا خطرناک طریقہ کار ہے۔ جواد ظریف نے اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہشمند ہیں، تاہم غیر ملکی قوتوں سے مذاکرات کے ذریعے امن کی کوششوں کے ”فین“ نہیں ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرپشن ‏ ایرانی صدر ‏ ‏5 سال قید تہران ‏ ویب ڈیسک ‏ حسین فریدون

کرپشن پر ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ دن ۱۱:۳۱ دن

تہران (ویب ڈیسک  ) ایرانی عدالت نے صدر حسن روحانی کے سابق نمائندہ خصوصی اور بھائی کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے حسین فریدون کو جیل بھیج دیا ، اطلاعات کے مطابق حسین فریدون کو دیگر الزامات کے تحت مزید سزا ملنے کا امکان ہے ۔ایرانی عدالت نے ابتدائی طور پر رواں برس مئی میں حسن روحانی کے بھائی کو کرپشن کیسز میں سزا سنائی تھی لیکن اس وقت سزا کا دورانیہ نہیں بتایا گیا تھا۔ اس سزا سے قبل بھی حسن روحانی کے بھائی کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایرانی عدالت، امریکا وبرطانیہ، جاسوسی، 4 افراد، سزا سنا دی ، تہران، 92 نیوز

ایرانی عدالت نے امریکا وبرطانیہ کےلئے جا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۳ دن ۶:۴۳ دن

تہران (92 نیوز) ایرانی عدالت نے امریکا اور برطانیہ کیلئے جاسوسی کے جرم میں 4 ملزموں کو سزا سنا دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ2 دیگر ملزمان کو اسی جرم پر 10،10 سال قید اور 55 ہزار ڈالر جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ایک اور شخص کو برطانیہ کیلئے جاسوسی کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، چاروں افراد کو مارچ 2018ء سے مارچ 2019ء کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔  

تازہ ترین ویڈیوز

غیر ملکی افواج، خطے میں، پریشانی کا باعث، روحانی ،تہران ،92نیوز

غیر ملکی افواج خطے میں پریشانی کا باعث بن ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۵ دن ۵:۳۵ دن

تہران (92 نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افواج خطے میں پریشانی کا باعث بن رہی ہیں، امریکا مخلص ہے تو خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع نہ کرے، ہمسائیہ ممالک کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، ہمیں ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے غیر ملکی افواج کو مشرق وسطیٰ سے دور رہنے کی تنبیہ کر دی اورساتھ ہی ساتھ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے نیا منصوبہ پیش کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ صدر روحانی نے ٹیلی ویژن پر نشر کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایران،امریکا،نئی پابندیاں،مسترد،تہران،ویب ڈیسک

ایران نے امریکا کی نئی پابندیوں کو مسترد ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۲ دن ۷:۲۲ دن

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کو مسترد کردیا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں امریکی ڈپریشن کی علامت ہیں، ایران پر حملہ کرنے والے ملک کو میدان جنگ بنا دیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ہی ادارے پر بار بار پابندیوں سے امریکی دباﺅ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔ پابندیوں سے ایرانی عوام کو خوراک، دواﺅں تک رسائی سے محروم کرنا قبول نہیں ہے۔ پاسداران انقلاب گارڈز کمانڈر حسین سلامی کہتے ہیں کہ کسی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایران برطانوی تیل بردار جہاز تہران ‏ ‏92نیوز عباس موسوی

ایران کا برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑنے کا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۳ شام ۲:۱۳ شام

تہران ( 92نیوز) ایران نے برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کا کہنا ہے کہ ایران کے قبضے میں موجود برطانوی تیل بردار جہاز کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد چھوڑا جا سکتا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا  کہ انہیں امید ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی اوربرطانوی تیل بردار جہاز کو چھوڑ دیا جائے گا۔ چار  جولائی کو جبرالٹر پولیس اور برطانوی اسپیشل فورسز نے 21 لاکھ بیرل ایرانی تیل لے جانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایران ‏ جوہری معاہدے ‏ دستبرداری ‏ تہران ‏ ‏92 نیوز سیدحسن روحانی

جوہری معاہدے سے دستبردار ایران کا تیسرا ق...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۶ شام ۱۲:۵۶ شام

تہران ( 92 نیوز) ایران کے صدرسیدحسن روحانی نے 2015 کے جوہری معاہدہ کے تحت یورینیم کے افزودگی کی حد سے دستبرداری کااعلان کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدرحسن روحانی نے  سرکاری ٹی وی پرقوم سے خطاب میں کہا کہ وہ جوہری معاہدےسےدستبرداری کےتحت تیسرے اقدام کااعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے جوہری توانائی  کےادارہ کو ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں فوری  کام شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ۔ حسن روحانی نے کہا کہ وہ ایرانی قوم کے مفادات کے دفاع کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے ۔ امریکا کے جوہری معاہدہ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ایرانی صدر تہران ‏ ویب ڈیسک ‏ حسن روحانی ‏ خلائی پروگرام غیر ملکی خبرایجنسی ‏ مائیک پومپیو‏ بیلسٹک میزائل ‏ لا نچنگ پیڈ ‏ فر انس

امریکا سےمذاکرات کیلئے تاحال کوئی فیصلہ ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ دن ۱۱:۰۱ دن

تہران ( ویب ڈیسک ) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا  کے ساتھ اس وقت تک دو طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا جب تک پابندیاں اٹھائی نہیں جاتیں جو امر یکہ نے دوبارہ عائد کی ہیں ۔ صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ  امریکا   کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،  بات چیت کے حوالے سے بڑی پیشکش کی گئی ہیں مگر ہمارا جواب ہمیشہ ‘نہ‘ میں ہو گا۔ گزشتہ روز  پار لیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دوبارہ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایران امریکی تھنک ٹینک تہران ‏ ویب ڈیسک

ایران نے امریکی تھنک ٹینک اور اسکے سر برا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۱۳ شام ۲:۱۳ شام

تہران ( ویب ڈیسک ) ایران نے امر یکہ میں قائم تھنک ٹینک ’فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز‘ اور اس کے سربراہ مارک ڈوبووِٹس کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ اور اس کا سربراہ ایران کے خلاف سر گر میوں اور ’اقتصادی دہشت گردی‘ کے پسِ پردہ ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے اور اس کے سربراہ پر پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ ایران کی جانب سے  بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ بھارتی مظالم ‏ ایرانی سپریم لیڈر تہران ‏ ویب ڈیسک ایران ‏ سپریم لیڈر ‏ بھارت ایرانی صدر ‏ حسن روحانی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر  تشویش ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ دن ۱۱:۳۸ دن

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر پر دباؤ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے  تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے ارکان  کابینہ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار پرتشویش ہے ،ہم بھارتی حکومت سے کشمیر کے بے قصورلوگوں سے منصفانہ سلوک کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم اور بدمعاشی سے بچائے ، بھارت مقبوضہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز دنیا ‏ کشمیریوں کی حمایت ‏ اٹلی ‏ بریشیا ‏ جنوبی کوریا ‏ دارالحکومت سیئول برطانوی دارالحکومت ‏ لندن ‏ نیوزی لینڈ ‏ ہملٹن ‏ تہران ‏ اقوام متحدہ ‏ بھارتی سفارتخانے ‏ کینیڈا ‏ امریکا ‏ ٹورنٹو ‏ اظہار یک جہتی ‏ کیلگری ‏ بھارتی اقدامات ‏ اوورسیز ‏ مظاہرین ‏ سان فرانسسکو ‏

دنیا کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ، ملک ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ شام ۱۲:۴۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ،  اٹلی کے شہر بریشیا ، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول، برطانوی دارالحکومت لندن اور نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں بھی احتجاج  کیا گیا جب کہ تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ  ہوا ۔   کینیڈا اور امریکا میں بھی کشمیر کی آزادی کے نعرے لگ گئے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کشمیریوں کے علاوہ سکھ، ہندو اور مقامی کمیونٹی بھی شریک ہوئی، اس موقع پر انڈیا گو بیک کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز