Tag Archives: ترک

وزیراعظم ، عمران خان ، ترک ، صدر ، طیب اردوان ، ٹیلی فون، شام ، صورتحال ، تبادلہ خیال

وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۸ شام ۷:۵۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان دہشتگردی سے متعلق ترکی کے خدشات کو سمجھتا ہے۔ دعاگو ہیں کہ شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت رواں ماہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو پاکستان کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، ترک، سوئٹزرلینڈ ، صدور ، ملاقات، باہمی وعلاقائی امور، تبادلہ خیال، نیویارک،92 نیوز

وزیراعظم سے ترک اور سوئٹزرلینڈ کے صدور، ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۸ دن ۳:۵۸ دن

نیویارک(92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے، عمران خان سے ترک اور سوئٹزرلینڈ کے صدور، اطالوی وزیراعظم نے ملاقات کی، باہمی، علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے سوئس صدر سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھایااور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے سوئس صدر کو آگاہ کیا ،انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ،دیگر پابندیاں ہٹائی جائیں،مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل خطے کی ترقی، خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ وزیراعظم کی عالمی بینک کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترک ، صحافیوں ، وفد ، مظفرآباد ، چکوٹھی ، سیکٹر ، دورہ

ترک صحافیوں کے وفد کا مظفرآباد اور چکوٹھی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۱ شام ۶:۳۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) ترک صحافیوں کے وفد نے مظفرآباد اور چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی روش سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وفد حالیہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نشانہ بننے والوں سے بھی ملا۔ ترک میڈیا وفد نے مظفر آباد پریس کلب کا دورہ بھی کیا اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کی۔

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے سیکرٹری جن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۲۱ شام ۱:۲۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کے لیے پاکستان کی بھرپور سفارتکاری جاری ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ اور مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ شاہ محمودقریشی  سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف بن احمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترک مسلح افواج ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل زبیر محمود حیات ملاقات

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۸:۱۳ دن ۸:۱۳ دن

راولپنڈی (92 نیوز) ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل میتن گورک نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میتن گورک نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل میتن گورک نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی انسداد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز