Tag Archives: تبادلہ خیال ‏

وزیراعظم ، آئی ایم ایف ، وفد ، ملاقات ، ملک ، معاشی ، صورتحال ، تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ،...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۸ شام ۵:۵۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایم ایف ٹیم کی اراکینِ پارلیمنٹ سے بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوئیں۔ قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے ٹیکنیکل مشن نے آئی ایم ایف پیکج کی ترجیحات پیش کیں ۔ اراکین پارلیمنٹ نے معاہدے کی اہم شقوں پر نظر ثانی کی تجویز بھی پیش کی۔  اراکینِ پارلیمان کا کہنا تھا جی ایس ٹی قانون کو آئی ایف ایف پیکج کے تحت زیادہ سخت بنایا گیا جس کے باعث کاروباری طبقہ حکومت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفون...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۱۳ شام ۲:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ روابط، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کا اردن کے شاہ عبداللہ اور فرانس کے صدرایمونئیل  میکرون سے  ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ۔ وزیراعظم نے دونوں سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے تفصیلاً آگاہ کیا تھا ۔ وزیر اعظم  نے بتایا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے سیکرٹری جن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۲۱ شام ۱:۲۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کے لیے پاکستان کی بھرپور سفارتکاری جاری ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ اور مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ شاہ محمودقریشی  سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف بن احمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم کا شہزادہ محمد بن سلمان سے رابط...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام ۱۲:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  مسلسل عالمی رہنماؤں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو، ادویات اور خوراک کی قلت سمیت وادی کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں جاری  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے بھی بتایا۔ سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق عمران خان سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف صدر آزاد کشمیر مسعود خان ملاقات مقبوضہ کشمیر صورتحال تبادلہ خیال

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۲۸ شام ۵:۲۸ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھی بات چیت ہوئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال زیر غور آئی۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے معاملے پر کثیرالجہتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی نمائندہ خصوصی، زلمے خلیل زاد، آرمی چیف، ملاقات، افغان مفاہمتی، تبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی آر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۵ شام ۹:۳۵ شام

راولپنڈی (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے طے شدہ مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا افغان امن کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گا، پاکستان فروغ امن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم زلمے خلیل زاد ملاقات افغانستان امن عمل تبادلہ خیال

وزیراعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ شام ۱۰:۵۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس میں ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سےمتعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم ‏عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطےمیں ‏ہیں۔ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ بین الاقوامی کوششوں اور مکمل حمایت سے ‏افغانستان میں طویل المدتی امن اور استحکام حاصل ہو گا۔  وزیر اعظم نے افغانستان کے مستقبل کے لئے ‏باضابطہ انٹرا افغان مذاکرات اور روڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف سعودی عرب وزیر اطلاعات وزیر دفاع ملاقات علاقائی سلامتی تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ، وز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ شام ۱۱:۰۲ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ اور وزیر دفاع کے مشیر میجر جنرل طلال عبداللہ نے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے کہا دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون پر مبنی تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب کیساتھ دفاعی روابط کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم یو اے ای ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان فون علاقائی ترقی تبادلہ خیال

وزیراعظم کا یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد ب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ شام ۱۰:۲۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو فون کیا جس میں علاقائی ترقی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران نے کہا پاکستان یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

ترک صدر، رجب طیب اردوان، وزیراعظم عمران خان، دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور، تبادلہ خیال

ترک صدر طیب اردوان کا وزیراعظم عمران خان ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۰۳ دن ۸:۰۳ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترک صدر نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کے کئی اہم شعبوں خصوصا اس سال جنوری میں وزیراعظم کے ترکی کے دورے کے بعد سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔  انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر میں اسلام آباد میں پاکستان ترکی اعلی سطح کی سٹرٹیجک تعاون کونسل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم آرمی چیف سکیورٹی امور اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ عمران خان قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم ہاؤس پاک فوج

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۲۲ شام ۴:۲۲ شام

 اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ باہمی دلچسپی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ملک اور خطے میں امن کی کوششوں سمیت افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف انڈونیشیا سفیر ملاقات علاقائی سلامتی امور تبادلہ خیال

آرمی چیف سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۵ شام ۷:۰۵ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف ،جنرل قمر باجوہ ،جاپان سفیر، ملاقات، باہمی دلچسپی، امور، تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جاپان کے نئے سف...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۷:۳۳ شام ۷:۳۳ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے خطے میں کشیدہ فضا کو کم کرنے کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

بلاول بھٹو ‏

بلاول بھٹو کا آج آغا سراج درانی سے ملاق...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۷ دن ۹:۲۷ دن

کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے  ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی  رہنماؤں کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں  چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو نے  سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں آمدن سے زائد اثاثوں  کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی میں آغا سراج درانی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پریس کانفرنس بھی کریں گے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ‏

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، سکیورٹ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۲۱ شام ۴:۲۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق آرمی چیف نے وزیر اعظم سے ملاقات ان کے آفس میں کی ۔ ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قبل ازیں وزیر اعظم کی زیر صدارت   اجلاس میں شعبہ پٹرولیم سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے قوانین اورانتظامی اصلاحات پرغور بھی کیا گیا۔ وزیراعظم کی تیل و گیس دریافت کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز