Tag Archives: بے نقاب ‏

راہ فرار اختیار بھارت ‏ جھوٹ ‏ بے نقاب ‏ شاہ محمود قریشی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر خارجہ ‏ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر ‏ ایل او سی ‏ راہ فرار اختیار

راہ فرار اختیار کرنے سے بھارت کا جھوٹ پھر ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ دن ۱۰:۲۴ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت تمام سفارتکاروں کو ایل او سی کے دورے کی دعوت دی ، راہ فرار اختیار کرنے سے بھارت کا جھوٹ پھر دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی بیانیہ پٹ گیا ہے اور اپنی ساکھ بچانے کیلئے حیلے بہانے تلاش کررہا ہے ، دنیا کو  بھارتی الزام تراشیوں کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی ساکھ دنیا بھر میں متاثر ہو رہی ہے ، ہم نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ، بھارت ، بھیانک ، چہرہ ، بے نقاب ، ذوالقرنین چھینہ

عمران خان نے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۶ دن ۹:۰۶ دن

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا عمران خان نے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی تاریخی تقریر پر آگ بگولہ بھارت کو منہ توڑ جواب مل گیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں انتہا پسند مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ۔ پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نےاقوام متحدہ میں جواب الجواب پیش کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز بھارتی وزیراعظم ‏ نریندر مودی ‏ امریکی سرزمین ‏ احتجاج کا سلسلہ جاری ‏ ہیوسٹن ‏ کشمیری کمیونٹی ‏ بھیانک چہرہ ‏ بے نقاب ‏ بھارتی وزیراعظم ‏ جنرل کونسل ‏ زلفی بخاری ‏ کینیڈا ‏ یورپ ‏ پاکستانی اورکشمیری

مودی کیخلاف نیو یارک میں احتجاج کی تیاریا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۰ شام ۲:۵۰ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے خلاف امریکی سرزمین پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، ہیوسٹن کے بعد نیویارک میں بھی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ مودی اندر اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں خطاب کریں گے، باہر کشمیری کمیونٹی بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کریں گی۔ بھارتی وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کونسل  سے خطاب کررہے ہیں، انتہاپسند مودی کا اصل چہرہ دکھانے کیلئے اسی روز نیویارک میں ایک بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔ ہٹلرمودی ہوش کرو، واشنگٹن اور ہیوسٹن میں مودی کے خلاف احتجاج مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم،دورئہ امریکا، مقبوضہ کشمیر،بھارتی مظالم، دنیا کو آگاہ،شاہ محمود ،نیویارک،92 نیوز

وزیراعظم دورہ امریکا میں مقبوضہ کشمیر پر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۸ دن ۳:۵۸ دن

نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویا ر ک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے7 روزہ دورہ ءامریکا کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ۔ وزیر اعظم کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشاورت کی بنیاد پر ہم اپنی ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے ،ا س کے علاوہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا،کراچی کے آ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ دن ۸:۵۹ دن

 کراچی (92 نیوز) بھارتی جھوٹ کا ایک بار پھر بھانڈا پھوٹ گیا۔ کراچی کے آئی ٹی ایکسپرٹ کو پاکستانی ایجنٹ بنا کر پیش کر دیا۔ مرتضیٰ کراچی کے علاقے نانک واڑہ کا رہائشی اور پیشے سے معلم ہے ۔ مذہبی مقامات کی زیارت کرنے بھارت گیا۔ سچ کی کھوج میں 92 نیوز کی ٹیم کراچی کے علاقےنانک واڑہ میں علی مرتضیٰ اصغر کے گھر پہنچی تاہم اہلخانہ نے بات چیت کرنے سے معذرت کر لی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علی مرتضیٰ اصغر پیشے کے اعتبار سے آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور علاقے کے بچوں کو گذشتہ22  سالوں سےتعلیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیو یارک ٹائمز مودی حکومت گھناؤنی سازش بے نقاب ‏92 نیوز امریکی اخبار ‏

نیو یارک ٹائمز نے مودی حکومت کی گھناؤنی س...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز  نے مودی حکومت کا انتہاپسند چہرہ پھر بے نقاب کردیا ، اخبار کے مطابق بھارت سے اقلیتوں کو نکالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، 40 لاکھ غیرہندو افراد کو تارکین وطن قرار دیا جاسکتا ہے جن میں  اکثریت مسلمانوں کی ہے ، مذہب کی تبدیلی کےخلاف بھی بل جلد پیش کیا جائےگا ، آسام میں مودی کے مخالفین کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت نے تارکین وطن کیلئے بڑا حراستی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا جس سے  مسلمان خوف کا شکار ہونے لگے ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاریخ دن بھارت بے نقاب شاہ محمود قریشی مشکور ارکان سلامتی کونسل کشمیریوں مسئلہ کشمیر

آج تاریخ دن ہے ، بھارت بے نقاب ہو گیا ، شا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ شام ۹:۱۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تاریخی موقع ہے، بھارت بے نقاب ہو گیا۔ سلامتی کونسل کے تمام ارکان کے مشکور ہیں۔ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و ستم سہتے نہتے کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی برادری کا ضمیر ایک بار پھر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ کشمیریوں کی فریادوں اور پاکستانی سفارتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام ہو گیا۔ مسئلہ کشمیر نصف صدی بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آ گیا۔ پانچ مستقل اور دس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ‏ کشمیرکامقدمہ ‏ فردوس عاشق اعوان لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ اطلاعات ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ اظہار یکجہتی ‏ عالمی برادری ‏ لہولہان ‏ انصاف کے منتظر ‏ اصل چہرہ ‏ بے نقاب ‏ عید سادگی ‏ یک جہتی ‏

وزیراعظم ہرفورم پر کشمیرکامقدمہ لڑ رہے ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام ۶:۳۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  لاہور میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  وزیر اعظم ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں  ، پوری عالمی برادری کو آگے بڑھ کر کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ  کشمیر لہولہان ہے،جل رہا ہے جبکہ  مقبوضہ کشمیر کے لوگ  انصاف کے منتظر ہیں،مودی کااصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، پوری قوم عید سادگی سے مناتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حالیہ بارشوں کراچی گڈ گورننس بے نقاب فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، طیارہ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ شام ۸:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرحد پار حملے اور طیارہ حادثے کے شہدا کیلئے دعا کی گئی۔  کابینہ اجلاس سے متعلق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا 52 واں اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے اور انکی منظوری دی گئی۔ وزیرستان اور راولپنڈی میں تربیتی طیارہ حادثے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جیلوں کی حالت بہتر بنانے اور مجبور قیدیوں کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کمیٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیکولرازم کا ڈھونڈرا پیٹنے والے بھارت نے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۹ شام ۹:۵۹ شام

سرینگر ( 92 نیوز)  دنیا بھر میں سیکولرازم  کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کا خونی چہرہ ایک بار پھر بے نقاب  ہو گیا ۔  بھارت نے وادی جنت نظیر  کشمیر میں ظلم و بربریت  کے ریکارڈ قائم کر دیے ،  اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کیلئے 30 سال کے دوران  95ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر ڈالا۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولرازم  کا دعویدار بھارت انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن نکلا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے 2019 تک بھارت نے مظلوم کشمیریوں کی صدائے آزادی دبانے کے لیے 95 ہزار سے زائد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ممتا بینر جی نے بھی مودی کو جھوٹا قرار دیدیا

ممتا بینر جی نے بھی مودی کو جھوٹا قرار دید...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۶:۵۱ شام ۶:۵۱ شام

ممبئی ( 92 نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹا قرار دےدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی سرکار بھارتی شہریوں کو غیر ملکی قراردینے کی کوشش کررہی ہے۔ نریندرمودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ  بھی پھٹ پڑیں اور کھری کھری سنا ڈالیں ۔ ممتا بینر جی  نےبی جے پی حکومت کےگھناؤنے اقدام کو بے نقاب کردیا اور کہا مودی سرکار سیٹیزن بل کی آڑ میں لوگوں کو پناہ گزین بنانے پر تلی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب

کالجز ،یونیورسٹیز میں داخلوں بارے امریکی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۸ شام ۱:۱۸ شام

کیلیفورنیا  ( 92 نیوز ) کیلیفورنیا  میں کالجز ،یونیورسٹیز میں داخلوں بارے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب ہو گیا ،  کیلیفورنیا  کاولیم رک سنگر 25ملین ڈالرز کی فراڈ اسکیم چلاتے پکڑا گیا۔ جعلساز نیٹ ورک لوگوں کو غیر قانونی طریقےسے امریکی کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ دلاتاتھا، پچیس ملین ڈالرز کی فراڈ اسکیم میں ملوث ہالی ووڈ اداکاراؤں سمیت درجنوں افراد گرفتار کرلئے گئے۔ بوسٹن میں عدالت کوبتایا گیا کہ کیلی فورنیا سےتعلق رکھنے والا ملزم ولیم رک سنگر بھاری رقوم لےکرطلبہ کےمختلف یونیورسٹیوں میں داخلوں کی راہ ہموار کرتاتھا۔ عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم طلبہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بالاکوٹ

بالا کوٹ حملہ ، جس عمارت پر بم گرایا گیا و...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۵۸ شام ۲:۵۸ شام

لندن ( 92 نیوز) بالا کوٹ میں حملے کا ڈرامہ بھارت کی رسوائی کا باعث بن گیا ،برطانوی خبرایجنسی نے بھی بھارت کے بالاکوٹ ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا، برطانوی خبر ایجنسی نے بھی بھارت کے نام نہاد سرجیکل آپریشن ٹو بالا کوٹ ڈرامے کو بے نقاب کر دیا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے جس جگہ بھارت نے مدرسے پر حملے کا دعویٰ کیا وہ عمارت اب بھی وہیں ہے۔ رائٹرز نے سٹیلائٹ کی اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر جاری کی ہیں، نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارت نےجن عمارتوں پر بم برسائے وہ تو آج بھی صحیح سلامت موجودہیں، اس کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا نے بھارت کا ترجیحی تجارتی فائدہ اٹ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۰ دن ۱۰:۳۰ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو امریکا نے بھی بڑا صدمہ دے دیا، امریکی صدرنے بھارت کا ترجیحی تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کردیا،ٹرمپ نے  اپنے فیصلے سے خط کے ذریعے کانگریس کو آگاہ کردیا۔ لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا، پاکستان کوعالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کرنے والابھارت خود تنہائی کا شکار ہونے لگا۔ نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں چھپا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہونے پر حامی بھی ساتھ چھوڑنے لگے، امریکا نے بھارت کا ترجیحی تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نریندر مودی

پلوامہ حملے بارے بھارتی حکمران جماعت کے م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ شام ۸:۳۴ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز ) مودی سرکار کی مکاریاں اور ناپاک ارادے ایک اور بھارتی شہری نے بھی بے نقاب کر دیئے۔ پلوامہ حملے بارے بھارتی حکمران جماعت کے مبینہ احکامات کی آڈیو ریکارڈنگ سامنےآگئی۔   مودی سرکار الیکشن جیتنے کی خاطر فوجی جوانوں کی لاشوں پر سیاست کرنے لگی ۔بھارتی شہری اوی دندیا نے  بی جے پی  حکومت کے ناپاک ارادوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ شہری نے فیس بک لائیو پر  مبینہ آڈیو ٹیپ  شیئر کی ہے جس میں بی جے پی کے سینئر رہنما راج ناتھ سنگھ اور امیت شاہ کانفرنس کال پر  مبینہ خاتون ایجنٹ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز