Tag Archives: بیجنگ ‏

چین ہیلی کاپٹر ایکسپو بیجنگ ‏ ‏92 نیوز

چین میں ہیلی کاپٹر ایکسپو کا انعقاد

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۹ شام ۶:۳۹ شام

بیجنگ ( 92 نیوز)  چین میں 5 ویں ہیلی کاپٹر ایکسپو میں مستقبل کے ہیلی کاپٹر پیش کیے گئے جو عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چین  کی حکومت کی جانب سے منعقدہ اس تین روزہ ایکسپو میں ہیوی ہیلی کاپٹر سب سے نمایاں رہا ،  یہ ہیلی کاپٹر سائز میں بڑا اور جدید ترین فنکشنز سے لیس ہیں۔ لوگوں نے وہ آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کا قریبی مشاہدہ کیا ، س اس کے علاوہ بھی مختلف طرح کے منفرد ہیلی کاپٹر ایکسپو میں موجود تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ باہمی دلچسپی ‏ عالمی امور ‏ بیجنگ ‏ ‏92 نیوز ‏ عمران خان چین کے صدر شی جن پنگ مقبوضہ کشمیر ‏ حالت زار ‏ اہم مسائل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر ‏ میجر جنرل آصف غفور

پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ دن ۱۰:۱۴ دن

بیجنگ ( 92 نیوز )پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ۔ دونوں ممالک کا باہمی تعلقات مزید مضبوط اور اور وسیع تر کرنے پر اتفاق ہوا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر چین کے صدر مسٹر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا ، وزیر اعظم پاکستان کاکہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے۔چینی صدر نے  پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کیلئے غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین ‏ تجارتی ‏ اقتصادی ‏ سی پیک ‏ شاہ محمود قریشی ‏ بیجنگ ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر خارجہ

چین  سے تجارتی ، اقتصادی اور سی پیک بارے ت...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۵ دن ۹:۵۵ دن

بیجنگ ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے   وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے  کہا کہ چین کی قیادت سے تجارتی ، اقتصادی اور سی پیک سےمتعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  کشمیر سے متعلق بات کی اور  تشویش کا اظہار  کیا ،  چین کے صدر کی  غیر رسمی دورہ بھارت سے قبل خواہش تھی کہ  ہماری  قیادت سے ملاقات ہو  اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں ۔ شاہ محمود قریشی نےبتایا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم کی چین کے گریٹ ہال آمد ،پرتپاک ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۴ شام ۲:۱۴ شام

بیجنگ ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان  چین کے گریٹ ہال پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر  دونوں ممالک کے  قومی ترانوں  کی دھنیں بھی بجائی گئی ۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے  وزیر اعظم عمران خان کی گریٹ ہال آمد پر استقبال کیا، اس موقع پر  عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ وزیر اعظم پاکستان نے گارڈ آف آنر کا  معائنہ بھی کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف ‏ چین ‏ پیپلز لبریشن آرمی ہی عسکری قیادت بیجنگ ‏ ‏92 نیوز ‏

آرمی چیف کاچین کے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۰ شام ۲:۰۰ شام

بیجنگ ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین  کے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ  کیا جہاں انہوں نے بری فوج کے کمانڈر جنرل ہان ویگوو  سمیت  دیگر عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے کمانڈر پی ایل اے اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر آمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ چیئرمین گیزوبا ‏ سرمایہ کاری پر گفتگو بیجنگ ‏ ‏92 نیوز عمران خان

وزیر اعظم سے چیئرمین گیزوبا گروپ کی ملاقا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ دن ۹:۵۱ دن

بیجنگ ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان تین روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، وزیر اعظم سے چین کی کمپنی گیزوبا گروپ کے چیئرمین لایوز یکسانگ نے ملاقات کی ۔ گیزوبا گروپ کے چیئرمین نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں  توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری   میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  ، وزیر ریلویز شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، عبدالرزاق داؤد ، بھی موجود تھے ، گیزوبا چین کی انرجی انجینئرنگ گروپ کی کور ممبر ہے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چینی، سرکاری آئل کمپنی، ایران، معاہدہ منسوخ، بیجنگ، 92 نیوز

چینی سرکاری آئل کمپنی نے ایران کیساتھ معا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۵ دن ۶:۲۵ دن

بیجنگ (92 نیوز) امریکی پابندیاں ایرانی معیشت پر تباہ کن اثرات ڈالنے لگیں، چین کی سرکاری آئل کمپنی نے ایران کیساتھ کیا جانے والا 5 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔۔ چینی سرکاری کمپنی امریکی پابندیوں کا دباؤ برداشت نہ کر سکی اور غیر معمولی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ایرانی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے نے وزیر توانائی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ چینی قومی پیٹرولیم کور اب ’ساؤتھ پارس فیلڈ ڈیل‘ کا حصہ نہیں رہی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا۔۔بیجنگ حکام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین ‏ ‏70 سال ‏ بیجنگ ‏ ‏92 نیوز جوش و خروش ‏ دارالحکومت بیجنگ

چین کو آزاد ہوئے 70 سال ہو گئے

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ دن ۱۱:۲۵ دن

بیجنگ ( 92 نیوز) چین کو آزاد ہوئے 70 سال ہو گئے  ، ملک بھر میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، دارالحکومت بیجنگ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں  ایک سو ساٹھ ایئرکرافٹ اور 580 ہتھیاروں کے ساتھ چینی فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ چالیس فیصد اسلحے کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ چین کو آزاد ہوئے 70 سال ہو گئے  ، دارالحکومت بیجنگ کے تیان من سکوائر پر شاندار مرکزی تقریب منعقد ہوئی، صدر شی جن پنگ سمیت کمیونسٹ پارٹی کے اہم رہنماؤں نے  تقریب کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ بھارت ‏ مسئلہ کشمیر ‏ چین ‏ بیجنگ ‏ ویب ڈیسک ‏

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

بیجنگ ( ویب ڈیسک ) چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ یواین قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ نے ایشیا اور افریقی ممالک کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیر ، بھارت اور پاکستان کے درمیان اہم تنازع ہے ، اسے یواین قرارداد کے مطابق حل کیاجائے ، پاکستان اور بھارت مسئلہ پر امن طریقے سے حل کریں۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پرچین کو تشویش ہے ۔بھارتی اقدامات سے چین کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم خزاں ‏ چین ‏ بیجنگ ‏ ‏92 نیوز برقی لالٹینیں ‏ شاندار آتش بازی ‏ رنگ و نور ‏ سالانہ تہوار ‏ فائر ڈریگن ‏ ڈریگن ڈانس ‏ جزیرہ مکاؤ

موسم خزاں کا وسط آن پہنچا ، چین بھر میں م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ شام ۱۰:۰۹ شام

بیجنگ ( 92 نیوز) موسم خزاں کا وسط آن پہنچا ، چین بھر میں میلے کا سماں پیدا ہو گیا،  کہیں برقی لالٹینیں آویزاں ہیں تو کہیں شاندار آتش بازی سے رنگ و نور کی برسات ہو رہی ہے۔ موسم خزاں  کا وسط آتے ہی چین میں خوشیوں کی بہار آ جا تی ہے۔ سالانہ تہوار میں گلیوں کو برقی قمقموں سے مزئین  کیا جاتا ہے، جگہ جگہ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ تہوار کی رونق کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ مشرقی چین میں روایتی فائر ڈریگن ڈانس میں سینکڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں، لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ڈانس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین ‏ وِنگ سوٹ ‏ فلائنگ چیمپئن شپ ‏ بیجنگ ‏ ‏92 نیوز

چین میں وِنگ سوٹ فلائنگ چیمپئن شپ کا انعق...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں بین الاقوامی وِنگ سوٹ فلائنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں   اڑتے انسانوں کے درمیان دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے صوبے ہنان میں ہونے والے ان بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا بھر سے ایڈوینچر کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کو پروں والا لباس پہن کر 1447 میٹر اونچے تیامن پہاڑ سے چھلانگ لگانا تھی اور 1.1 کلو میٹر تک کا فاصلہ سب سے پہلے طے کرنے کی کوشش کرنا تھی۔ شرکا نے  1447 میٹر کی اونچائی سے ونگ سوٹ پہن کر چھلانگیں لگائیں اور دیکھنے والوں کو ورطہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین وزیر خارجہ بھارت دورہ منسوخ بیجنگ ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ کشمیر شکست

چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ منسوخ ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ دن ۹:۴۲ دن

بیجنگ ( 92 نیوز) سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، چین کے وزیر خارجہ نے  دورہ بھارت منسوخ کر دیا ، دورہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے  تناظر میں منسوخ کیا گیا۔ بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے چینی  وزیر خارجہ کو خصوصی دعوت دی  تھی ، چین کے وزیر خارجہ نے  نو ستمبر کو  بھارت  کے دورہ پر جانا تھا   لیکن مقبوضہ کشمیر   میں انسانی  حقوق کی پامالی اور ریاستی تشدد کے  بد ترین  حالات کو دیکھتےہوئے  انہوں نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا۔ چائنہ نے بغیر تحفظات کے ساتھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت چین ‏ بیجنگ ‏ ‏92 نیوز

بھارت سرحدی معاملات کو مزید پیچیدہ بنانی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ دن ۹:۵۳ دن

بیجنگ ( 92 نیوز) چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا اور  بھارتی وزیر خارجہ کو کھری کھری سنا دیں ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر چین نے کہا کہ بھارت سرحدی معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور بھارت کو ہر قسم کے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنے کی تنبیہ بھی کر ڈالی۔ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین سمندری طوفان تباہی مچادی بیجنگ ‏ ‏92 نیوز لینڈ سلائیڈنگ ‏ ‏18 افراد ہلاک ‏

چین کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان نے ت...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ شام ۱۰:۱۸ شام

بیجنگ ( 92 نیوز) چین کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 18 افراد ہلاک 14 لاپتا جبکہ دس لاکھ  لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ چین کےمشرقی علاقوں میں سمندری طوفان لیکیما نے تباہی مچادی جس سے معاملات زندگی درہم برہم ہوگئے جبکہ دس لاکھ سےزائدافرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا ، موسم کی شدت کے باعث فضائی ،بحری اور زمینی ٹرانسپورٹ سسٹم متاثرہواہے جبکہ سیکڑوں ٹرینیں بھی ملتوی کر دی گئیں ہیں۔ حکام کے مطابق طوفان سےسب زیادہ مشرقی صوبہ زی جیانگ متاثرہواہے187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ محمود قریشی چین ہنگامی دورہ بیجنگ چینی وزیر خارجہ ملاقات

شاہ محمود قریشی کا چین کا ہنگامی دورہ، بی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۴۷ شام ۶:۴۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) شاہ محمود قریشی نے چین کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر میں بھارتی مظالم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے ہنگامی دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے۔ دائیو تائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس بیجنگ آمد پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری  خارجہ  سہیل  محمود، وزارت  خارجہ کے اعلی حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ پاک چین وزرائے خارجہ کے مابین ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی  تازہ ترین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز