Tag Archives: بھارت

بھارت کشمیر ناٹک امریکی نشریاتی ادارہ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ کشمیر

بھارت کشمیر میں سب اچھا ہے کا ناٹک کر رہا ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۰ شام ۶:۵۰ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کا بھارتی جھوٹ ہر روز منہ کی کھانے لگا ، عالمی میڈیا کی جانب سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری ہے  بھارت کشمیر میں سب اچھا ہے کا ناٹک کر رہا ہے ، وادی میں متنازعہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام پر ہزاروں افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے، جن میں حریت قیادت اور مقامی سیاستدان بھی شامل ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھارتی مظالم پر خصوصی رپورٹ شائع کردی جس میں مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام پر پیلٹس گنز  کے استعمال … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایل او سی پاکستان بھارت فالس فلیگ آپریشن پلاننگ لاہور روزنامہ 92 نیوز

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۴ شام ۱:۱۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) خطے میں امن کے دشمن بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 3 سالہ بچی سمیت دو شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہونے پر مودی سرکار بدحواسی کا شکار ہو گئی اور دنیا کی توجہ مقبوضہ وادی  کی مخدوش صورتحال سے ہٹانے کےلیے کنٹرول لائن  پر جارحیت میں اضافہ  کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 45 سالہ عبدالجلیل اور تین سالہ بچی نوشین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر بدترین مارشل لاء فواد چودھری اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی وزیر ‏ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

وزیراعظم بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۲۶ شام ۷:۲۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا وزیراعظم بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کابینہ اجلاس میں بھارت افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے زمینی رابطہ بند کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ کھیل مودی نے شروع کیا،ختم ہم کریں گے۔ PM is considering a complete closure of Air Space to India, a complete ban on use of Pakistan Land routes for Indian trade to Afghanistan was also suggested in cabinet meeting,legal formalities for these decisions are under consideration… #Modi has started we ll … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت جھوٹ بول دنیا گمراہ راہ گامزن

بھارت کشمیری پولیس میں بغاوت سے بھی خوفزد...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۵۸ شام ۲:۵۸ شام

 سرینگر (92 نیوز) بھارت کشمیری پولیس میں بغاوت سے بھی خوفزدہ ہو گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے 30 کشمیری اہلکاروں کے انٹرویوز پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے کشمیری پولیس کی حالت زار پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے کے بعد کشمیری پولیس کو بالکل سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز تو جدید ترین اسلحے سے لیس ہیں مگر کشمیری پولیس صرف لاٹھیوں سے لیس ہے۔ کشمیری پولیس اہلکاروں شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت ‏ پاکستانی صحافی‏ سیاستدان‏ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

بھارت کی پاکستانی صحافیوں کے  سیاستدانوں...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۴۱ شام ۳:۴۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے متعلق پاکستان کے بیانیے سے مودی سرکار پریشان  ہو گئی ،  بھارت  نے  پاکستانی اداکاروں اور صحافیوں کے بعد سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرانے کی کوششیں  شروع کر دی ۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر ٹویٹ کرنے پر صدر مملکت عارف علوی کو ٹویٹر انتظامیہ کا نوٹس  آگیا ، ادھر بھارت نے ٹویٹرانتظامیہ سے مرادسعید کا بھی اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کر دی۔ ٹویٹرنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی بھارتی درخواستوں کو مسترد کردیا، پاکستانی سیاستدانوں کےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف ٹویٹس مودی سرکارکوہضم نہ ہوئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

ایل او سی پاکستان بھارت فالس فلیگ آپریشن پلاننگ لاہور روزنامہ 92 نیوز

ایل او سی ، پاکستان نے بھارت کی فالس فلیگ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ دن ۱۱:۳۷ دن

لاہور(روزنامہ 92 نیوز) پاکستان نے لائن آف کنٹرول  ( ایل او سی ) پر بھارت کی فالس فلیگ آپریشن لانچ کرنے کی موومنٹ سپاٹ کر لی اور کائونٹر آپریشن کر کے بھارتی فوج کی 15کورسے آپریٹ کرنیوالی ملٹری انٹیلی جنس اور ریسرچ اینڈ انیلیسز ونگزکی جوائنٹ آپریشنز ٹیم فار سبورسیو ایکشن کی پلاننگ کو ناکام بنا دیا ۔ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے ٹاپ سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ بھارتی فوج کی 15کورسے آپریٹ کرنیوالی ملٹری انٹیلی جنس اور ریسرچ اینڈ انیلیسز ونگ کی جوائنٹ آپریشنز ٹیم فار سبورسیو ایکشن کی ایل او سی  کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اقوام متحدہ بھارت قابل شرم جنیوا ‏ ویب ڈیسک ‏ جنرل سیکرٹری ‏ انٹونیو گوٹیریز ‏ انسانی حقوق قتل تشدد بد سلوکی مجرمانہ سلوک رپورٹ

اقوام متحدہ نے بھارت کو قابل شرم ممالک کی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ دن ۱۱:۲۵ دن

جنیوا (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ  نے بھارت کو قابل شرم ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ۔جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیریز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فہرست میں ایسے ممالک کو رکھا کیا گیا ہے جہاں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ اقوام متحدہ کی فہرست میں مجموعی طور پر38 ممالک شامل ہیں جن میں سے 29 کو پہلی بار درج کیا گیا ہے  ، اس فہرست میں جن ممالک کو رکھا گیا ہے وہاں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والوں کو قتل، تشدد، بد سلوکی، مجرمانہ سلوک، الزام اور گرفتاریوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

راشد نسیم ‏ بھارت ‏ عالمی ریکارڈ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ‏ مارشل آرٹس ‏ ‏234 اخروٹ ‏ ‏229 اخروٹ ‏ ککنگ پیڈ ‏ اشریتا فرمان ‏ ‏50 یارڈ اسٹیک ‏

راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکار...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ شام ۱۱:۱۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے نوجوان  راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین کر اپنا نام  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ درج کرا دیا ، ریکارڈز بھی مظلوم کشمیریوں کے نام کر دیے ۔ کراچی  کا مارشل آرٹس پلئیر  بھارتی ریکارڈز کا دشمن بن گیا ، ایک ہی دن میں بھارت سے دو عالمی ریکارڈ چھین لئے جب کہ مجموعی طورپر ایک ہی دن میں تین عالمی ریکارڈز  قائم کئے ۔ راشد نے  بھارت سے پہلا ریکارڈ کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ کر چھینا ،   اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت آزاد کشمیر شیخ رشید مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر ریلوے ‏ شاہ محمود قریشی ‏ بھارت ‏ واشگاف الفاظ ‏ شہادت ‏ دفاعی نظام ‏ پھجھڑ یاں مرچ مصالحے ‏ شب برات ‏ میزائل نظام ‏

بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو خطے کا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۸ شام ۹:۳۸ شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوےشیخ رشید  نے بھارت کو  واشگاف الفاظ میں بتادیا کہ اگر آزاد کشمیر پر حملہ کیا گیا تو خطے کا نقشہ بدل جائے گا۔ مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا  کہ  راج ناتھ سن لو ، کوئی محب الوطن پاکستانی ایسا نہیں ہے جو کشمیر کیساتھ نہیں ، جو کشمیر  کا غدار ہوگا ، وہ مودی کا یار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا  آزاد کشمیر پر حملہ  اعلان جنگ ہو گا، ہم نے اپنا دفاعی نظام ، پھلجھڑیاں، مرچ مصالحے کسی شب برات کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسلمانوں کے بعد ‏ بی جے پی ‏ سکھوں کی مذہبی آزادی ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارت ‏ انتہا پسند ہندو ہندوتوا

مسلمانوں کے بعد بی جے پی سکھوں کی مذہبی آ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۰۱ شام ۷:۰۱ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں اور ہندوتوا نظریے کے راج نے مسلمانوں  کے بعد دیگر اقلیتوں کا جینا محال کر دیا ، مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ اقدامات کے بعد مودی فاشزم سکھوں کے درپے ہو گیا ۔ بی جے پی رہنما سبرامینیم سوامی نے کرتارپور راہداری پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارت کو راہداری نہ کھولنے  کا مشورہ دیدیا۔ بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ ہوگیا ، ہندو توا نظریہ حاوی ہو گیا جب کہ مسلمانوں  اور سکھوں سمیت دیگر  اقلیتیں غیر محفوظ ہوگئیں۔ پاکستان نے بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کیلئے کرتارپور راہداری منصوبہ شروع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت کو تاریخ معاف نہیں کریگی ، ہر خالی ص...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کو تاریخ معاف نہیں کریگی ۔ ہر خالی صفحہ چیخ چیخ کر حقائق بتائے گا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے بھارت کے غاضبانہ قبضے کیخلاف اور زہر الود منصوبے کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل دے دیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا بھارت کشمیر کا جغرافیہ، ہیت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی اقدامات عالمی قوانین، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی ہیں۔ بھارت کو تاریخ معاف نہیں کریگی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت ‏ نسل کشی ‏ فردوس عاشق اعوان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ گورنر پنجاب ‏ چودھری سرور ‏ نیوز کانفرنس

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، فردو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۳۵ شام ۵:۳۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، ،مقبوضہ وادی میں کشمیری  ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں، وزیراعظم اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیر اعظم نے پاکستان کوخود دار  قوم کے طور پر پیش کیا ، مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں لیکن افسوس کہ جسم کچھ حصے مردہ ہو گئے ہیں ۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ وزیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی کشمیر پاکستان ‏ شیخ رشید مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر ریلوے ‏ بھارت جنگ آزاد کشمیر ‏ دھیر کوٹ

مودی نے غلطی کردی ، اب کشمیر پاکستان سے جڑ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۰۲ شام ۵:۰۲ شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  کہا کہ مودی نے غلطی کر دی ہے ، اب کشمیر پاکستان سے جڑے گا ،  بھارت نے حملہ کیا تو جنگ روایتی نہیں ہوگی ، منہ توڑ جواب دیں گے پھر ہندوستان میں گھاس اگے گی نہ ہی چڑیاں چہکیں گی۔ آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں  ریلی سے خطاب کرتے ہوئےو فاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان دانشمندی سے کشمیر کی آواز کو آگے لیکر جا رہے ہیں ،دنیا کے کونے کونے میں جاکر کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کروں گا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فورسز کی بربریت ، پلوامہ میں پانچ نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارت کے یکطرفہ اقدامات کیخلاف کشمیر میں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۱۱ شام ۶:۱۱ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا انیس واں روز ہے۔ حریت قیادت کی اپیل پر آج وادی بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔  کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف آج بھرپور احتجاج کر رہے ہیں جس کی کال حریت قیادت نے پوسٹرز کے ذریعے دی تھی تاکہ دنیا کو پیغام دیا جاسکے کہ کشمیری اپنے خطے پر بھارتی تسلط اور ہندو ثقافت قبول نہیں کریں گے۔ احتجاج کو روکنے کیلئے قابض انتظامیہ نے پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔ سڑکوں پر آہنی رکاوٹیں اور بلیڈ والی تاریں بکھری پڑی ہیں جبکہ گلی کوچوں میں قدم قدم پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے نیا پلوامہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۰۱ شام ۴:۰۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے نیا پلوامہ ٹو کا ارادہ رکھتا ہے۔ کشمیر میں صورتحال بگڑ چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا خدشہ ہے۔ عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا آج مقبوضہ کشمیر میں کوئی نہ کوئی حرکت ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ ،انسانی حقوق تنظیموں اور عالمی میڈیا کو مطلع کر رہا ہوں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت بھانپ گیا ہے کہ کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز