Tag Archives: بھارتی

بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم معاملہ دو ہفتے

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوص...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۸ دن ۹:۳۸ دن

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ بھی مودی حکومت کے دباؤ میں آگئی۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کیخلاف درخواست پرمعاملہ دو ہفتے کیلئے ٹال دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور وہاں پر عائد پابندیوں کیخلاف  کانگریسی رہنما تحسین پونا والا کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ جسٹس  ارون مشرا پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیر کی صورتحال حساس ہے، اس لیے حالات معمول پر آنے تک انتظارکرنا چاہیے۔ اس موقع پر مداخلت مناسب نہیں ۔ اس طرح کے معاملے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم دنیا امریکا احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سام...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ دن ۱۱:۰۰ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے امریکا میں وائٹ ہاؤس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سکھ کمیونٹی بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے میں شریک ہوئی۔ جنت نظیر وادی کشمیر لہو لہو ہے، بھارتی فوج ظلم اور بربریت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، انہی بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے امریکا میں مقیم مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں واشنگٹن، ورجینیا ، میری لینڈ سمیت کئی ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بھارتی مظالم کے خلاف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیری شہید زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی،...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ شام ۸:۵۹ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے 6 کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مودی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر لیا۔ کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر پاکستان کے حق میں اور آزادی کے فلک شگاف نعروں سے وادی گونج اٹھی۔ اپنے گھناؤنے اقدامات کو چھپانے کیلئے بھارت نے وادی میں مواصلاتی نظام  بند کر رکھا ہے۔ موبائل فون چل رہے ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ جبکہ میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم کے خلاف امر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۵۴ شام ۹:۵۴ شام

نیو یارک (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم کے خلاف امریکی اخبار بھی بول پڑا ۔ نیویارک ٹائمز نے اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ بھارت دنیا کے خطرناک ترین خطے میں قسمت آزمائی کر رہا ہے۔ خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی اقدام پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز بھی بول پڑا۔ اپنے ایڈیٹوریل میں بھارتی اقدام کو غلط اور خطرناک قرار دے دیا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے خون خرابہ یقینی ہے اور پاکستان سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ امریکی اخبار کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیز فائر مقبوضہ کشمیر آئی ایس پی آر راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ڈی جی آئی ایس پی آر ‏ میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا بھا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ دن ۸:۳۹ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے لاشیں قبضے میں رکھنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا بھی جھوٹا ہے۔ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے قتل عام سے ہٹانے کیلئے ایسا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل اوسی پار کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے۔ Indian allegations of cross … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی

بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گھر گ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۳ شام ۳:۰۳ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے نام پر شہید کر ڈالا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر گرزتے دن کے ساتھ بھارتی فوج کے مظالم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نہتے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے مودی سرکار نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی۔  ضلع بارامولا کے قصبے سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا جبکہ شوپیاں میں بھی ایک نوجوان بھارتی بربریت کا نشانہ بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گوجرانوالہ ایف آئی اے کارروائی بھارتی شہری گرفتار

گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، بھ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۲۵ شام ۲:۲۵ شام

 گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی شہری پنجم تیواری جعلی پاسپورٹ پر 10 سال سے گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا۔ ایف آئی اے کی گوجرنوالہ مومن آباد میں کارروائی سامنے آئی جس میں 10 سال سے پاکستان میں مقیم بھارتی باشندہ  پنچم تیواری گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کو اپنے ابتدائی بیان میں پنچم تیواری کا کہنا تھا کہ 2009 میں دبئی میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ ملکر کاروبار کیا اور اسی سے متاثر ہوکر ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا، پھر انسانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بابری مسجد تنازع کیس بھارتی سپریم کورٹ 6 اگست روزانہ سماعت اعلان

بابری مسجد تنازع کیس ، بھارتی سپریم کورٹ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بابری مسجد تنازع کیس میں ثالثی پینل بھی ناکام ہو گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 6 اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا اعلان کر دیا۔ ہندو انتہا پسندی کا شکار تاریخی بابری مسجد کا تنازع حل نہ ہو پایا۔ ایپکس کورٹ کے بنائے ثالثی پینل کی ناکامی کے بعد بھارتی سپریم  کورٹ نےکیس  کو 6 اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کا کہنا تھا کہ پینل کسی بھی طرح کی ثالثی میں ناکام رہا ہے۔ اس لیے کیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عالمی عدالت دہشتگرد کلبھوشن بریت بھارتی درخواست مسترد

عالمی عدالت نے دہشتگرد کلبھوشن کی بریت کی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۴۲ شام ۶:۴۲ شام

دی ہیگ (92 نیوز) عالمی عدالت انصاف میں بھارت ہار گیا۔ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی سزائے موت ختم کرنے اور رہائی کی درخواست مسترد کردی تاہم کلبھوشن جادھو کا قونصلر رسائی کا حق تسلیم کیا ہے۔  کلبھوشن جادھو کو سزائے موت پر عمل اس وقت تک معطل رہے گی جب تک پاکستان سزا پر موثر نظر ثانی نہیں کرتا ۔ فیصلہ عدالت کے جج عبدالقوی احمد یوسف نے پڑھ کر سنایا۔  یہی نہیں بلکہ عالمی عدالت انصاف کے جج عبدالقوی احمد یوسف کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں بھارت کے بیشتر دلائل مسترد کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی شہر ممبئی مون سون بارشوں تباہی دو درجن زائد افراد ہلاک

ممبئی میں مون سون بارشوں سے تباہی ، دو درج...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی شہر ممبئی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میلاڈ میں دیوار گرنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ممبئی کے نواح میں واقع گاؤں امبے میں کالج کی دیوار گرنے سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خراب موسم کے باعث زمینی و فضائی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ایک طیارہ دوران لینڈنگ رن وے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر دنیا کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فورسز کا ضلع ب...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۳۲ شام ۱:۳۲ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی۔ نام نہاد آپریشن کاسو کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے کرال پورہ کا محاصرہ کر لیا جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کرکے اس کی لاش جنگل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنگی جنون مبتلا بھارتی سرکار ایئرفورس طیارے اڑتے تابوت

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار کے ایئرف...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۶ دن ۱۲:۰۶ دن

 نیو دہلی (92 نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار کے ایئرفورس کے طیارے اڑتے تابوت بن گئے۔ 2016 سے اب تک انڈین ایئرفورس کے 27 ایئرکرافٹ تباہ ہو چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کتنے پانی میں ہے، یہ خود بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع نے اپنی پارلیمنٹ میں بتا دیا۔ شریپاڈ نائیک کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ایئرکرافٹ میں 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جب کہ 11 واقعات میں غیر معمولی نقصان کا حجم تقریبا 524.64 کروڑ ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے شاہینوں کے ہاتھوں 27 فروری کو گرنے والا مگ 21 طیارہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

را طیارہ افغانستان مودی سرکار پائلٹ پاک بحریہ آبدوز این ڈی ایس

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۲۲ شام ۶:۲۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کے لیے افغانستان سے بھی مدد مانگ لی۔ وطن عزیز کی جانب میلی نظر سے دیکھنے والے بھارت کے منہ پر پاکستانی شاہینوں نے ایسا طمانچہ مارا کہ دہشتگرد مودی سرکار ہوش حواس ہی کھو بیٹھی۔ فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی طیارے گرائے اور ایک پائلٹ کو حراست میں لیا تو دوسری جانب پاکستان کے پانیوں میں پاک بحریہ نے دشمن کی آبدوز کے داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ہر محاذ پر رسوائی ہوئی تو بھارت سہارا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز