Tag Archives: بھارتی وزیراعظم

مودی ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز بھارتی وزیراعظم ‏ نریندر مودی ‏ امریکی سرزمین ‏ احتجاج کا سلسلہ جاری ‏ ہیوسٹن ‏ کشمیری کمیونٹی ‏ بھیانک چہرہ ‏ بے نقاب ‏ بھارتی وزیراعظم ‏ جنرل کونسل ‏ زلفی بخاری ‏ کینیڈا ‏ یورپ ‏ پاکستانی اورکشمیری

مودی کیخلاف نیو یارک میں احتجاج کی تیاریا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۰ شام ۲:۵۰ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے خلاف امریکی سرزمین پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، ہیوسٹن کے بعد نیویارک میں بھی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ مودی اندر اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں خطاب کریں گے، باہر کشمیری کمیونٹی بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کریں گی۔ بھارتی وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کونسل  سے خطاب کررہے ہیں، انتہاپسند مودی کا اصل چہرہ دکھانے کیلئے اسی روز نیویارک میں ایک بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔ ہٹلرمودی ہوش کرو، واشنگٹن اور ہیوسٹن میں مودی کے خلاف احتجاج مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی صدر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۹ شام ۱۲:۴۹ شام

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو باریکی سے دیکھ رہا ہے۔ امریکی صدر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں پھر کشمیر پر بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس  کے سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی  سیون سمٹ کے دوران بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر بھی بات ہو گی۔ امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر نریندر مودی سے پوچھیں گے کہ وہ علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ بھارتی وزیراعظم  سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی کی پیرس میں موجودگی کے موقع پر پاکست...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۳ شام ۹:۲۳ شام

 پیرس (92 نیوز) مودی کی پیرس میں موجودگی کے موقع پر پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی احتجاج کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال نے عالمی طاقتوں کو خواب غفلت سے جگا دیا ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں مودی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج نہیں ہو رہا۔ دنیا کے تمام ممالک مودی پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کے ساتھ مل کر نکالے۔ دوسری جانب برطانیہ سمیت پورے یورپ میں مودی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مودی کی پیرس آمد پر پاکستانی،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بہت بڑے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی ‏ ٹرمپ ‏ عمران خان ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارت مکروہ چہرہ بھارتی وزیراعظم ‏ ٹیلیفونک گفتگو ‏

مودی نے ٹرمپ کو عمران خان کی شکایت لگا دی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۹ دن ۹:۲۹ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر مودی کو مرچیں لگ گئیں، بھارتی وزیراعظم نے ٹرمپ کو عمران خان کی شکایت لگادی،مودی نے امریکی صدر سے30منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کی اور کہاعمران خان کے بیانات امن خراب کررہے ہیں ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے مودی کو کشمیر پر کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا جس میں عمران خان کے کشمیر پر موقف اور آخری حد تک جانے کے اعلان پر امریکی صدر سے کہا ہے کہ عمران خان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

منموہن سنگھ ‏ آرٹیکل 370 ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارتی وزیراعظم ‏ مدھیا پردیش ‏ ڈِگ وجے سنگھ ‏ بھارتی اداکارہ ‏ بدیتا باغ

منموہن سنگھ نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی غل...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ دن ۱۰:۰۳ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز) کشمیریوں کے حق میں بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں میں بڑے نام بھی شامل ہونے لگے ، سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔ کشمیریوں کے حقوق پر دن دیہاڑے ڈاکا مارنے والے مودی کو اپنے ہی ہم وطنوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے کشمیریوں کی بات تک نہیں سنی،بھارت کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی وزیراعظم ‏ وزیر خارجہ ‏ پاکستانی ہم منصب‏ پیشکش قبول اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سفارتی محاذ ‏ بھارت ‏ ہٹ دھرمی ‏ پاکستان اور بھارت ‏ شاہ محمود قریشی ‏ عمران خان ‏ کشمیر دہشت گردی ‏ نریندرمودی ‏ جے شنکر ‏

بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پاکستا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ، بھارت ہٹ دھرمی ترک کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ بھارتی وزیراعظم ‏اور وزیرخارجہ نے پاکستانی ہم منصبوں کو جوابی خط لکھ ڈالے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ‏جامع اور ازسرنو مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرلیا۔ پاکستان کی خطے میں قیام امن کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ہٹ دھرم بھارت کی ہندو انتہاپسند حکومت بھی مذاکرات کی پیش کش  قبول کرنے کی مجبور ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم ‏منصبوں کوخطوط کے ذریعےکشمیراوردہشت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نریندر مودی ‏ حلف برداری ‏ عمران خان ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارتی وزیراعظم

نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں عم...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ دن ۹:۱۶ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز) نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو نہیں بلایا جائے گا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سوا دیگر تمام سارک ملکوں کے سربراہوں کو دعوت نامے بھیج دیے، مودی جمعرات کو دوسری بار وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی تقریب حلف برداری میں دعوت دینے کیلئے سارک ممالک کے بجائےبمسٹیک ممبران ممالک کو مدعو کرنے پر فوکس کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشین ب...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۵۹ شام ۱:۵۹ شام

واشنگٹن (92نیوز)امریکی اخبار نے بھی بھارتی میڈیا کو حکمران جماعت بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشین قرار دے دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انڈین میڈیا کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی ، اخبار کے مطابق پلوامہ حملے پر بھارتی میڈیا نے سچ عوام تک نہیں پہنچنے دیا ، خود ساختہ دعوے کرکے سیاسی آلہ کار ہونے کا ثبوت دیا ۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ بالاکوٹ آپریشن پربھارتی میڈیا نے بنا کسی سرکاری تصدیق کے تین سو دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاجسے پاکستان نے نہ صرف مسترد کیا بلکہ عالمی میڈیا کو جگہ کا دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جاوید اختر

مودی جیسا جھوٹا وزیر اعظم نہیں دیکھا،شاع...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۴۴ شام ۱:۴۴ شام

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت میں نریندر مودی کو بھارتی تاریخ کا جھوٹا ترین وزیراعظم کہا جانے لگا۔ بھارتی وزیراعظم نے جلسے سے خطاب میں کہا سکندر اعظم بہار آکر لڑائی میں مرا ،نریندر مودی کے اس دعوے پر بھارتی شاعر جاوید اختر نے کہا بھارتی تاریخ میں اتنا جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔ ایک بھارتی مورخ نے بھگت سنگھ سے متعلق نریندر مودی کے بیان کو بھی جھوٹا قرار دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

نریندر مودی

نریندر مودی کی دماغی کمزور بچوں کی تضحیک،...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ شام ۱۲:۱۵ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودیدریامیں ڈبکیاں اپنے ہی عوام کا دل دکھانے لگ گئے ، نریندر مودی نے تقریب کے دوران دماغی طورپر کمزور بچوں کا مذاق اڑادیا  ، گھٹیا حرکت پر نریندر مودی کو اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سمارٹ انڈیاہیکاتھون 2019کانفرنس میں جب ایک طالبہ نے dyslexia کے شکار بچوں کی مدد کیلئے اپنا منصوبہ پیش کیاتو وزیراعظم مودی نے اسےمذاق میں اڑادیا اور کہا کہ  کیایہ چالیس پچاس سال کےافراد کیلئےکام کرےگا؟۔ اقتدار کے نش میں چور مودی کی اس تضحیک آمیز حرکت کےبعداپوزیشن کی جانب سے شدید تنقیدسامنےآئی ہے، کرناٹکاکےسابق وزیراعلیٰ سدارامائیاہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

،ہارنے کا ڈر ، مودی

پاکستان پر حملے کاپلان دوسال قبل بنایاگی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۴۳ شام ۶:۴۳ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز)انتخابات جیتنے کیلئے پاکستان پر حملے کی  منصوبہ بندی دو سال قبل کی گئی ، مودی کے انتہائی قریبی ساتھی نے بھارتی وزیراعظم کی گھناؤنی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بی جے پی کے سابق رہنما پون کلیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی عیاری کا پردہ چاک کرتے ہوئے جلسے سے خطاب میں کہا کہ انہیں دوسال قبل بتایا گیا تھا 2019 کے انتخابات سے قبل پاکستان کے ساتھ جنگ ہوگی ۔ صدر جنا سینا پارٹی نے اعتراف کیا کہ 2019 کے انتخابات جیتنے کےلیے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی دو سال قبل کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک گیر احتجاج

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۲۷ شام ۱:۲۷ شام

لاہور (92 نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی  حدود کی خلاف ورزی کے بزدلانہ اقدام کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے  ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ گوجرانوالہ  میں جماعت اسلامی  نے گوندلانوالہ چوک میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر عوام نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا اور ہر قسم کے حالات میں اپنی فوج پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے حملے کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان

بھارت کی دھمکیاں ،پاکستان کا اقوام متحدہ ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ شام ۴:۰۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت کی دھمکیوں پر  پاکستان مئے  کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ  کر دیا۔ وزیر خارجہ نے  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو ہنگامی اقدا مکیلئے خط لکھا جس میں کہا گیا کہ  بھارت داخلی مقاصد کیلئے پاکستان مخالف بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے متنبہ کیا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی سنگین غلطی ہو گی ، خط میں اقوا م متحدہ کو بتایا گیا کہ بھارت نے اعتراف کیا کہ حملہ آور کشمیری تھا ، اس کے باوجود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی وزیراعظم مسئلہ کشمیر مذاکرات سے ح...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۳۸ شام ۹:۳۸ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی وزیراعظم مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئے۔ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی میڈیا حقائق جاننے کی بجائے مودی اور بی جے پی کے انتہا پسند رہنما گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب بات چیت کا وقت گزر گیا۔ نفرت کی دلدل میں پھنسا بھارتی میڈیا پلوامہ واقعے کی آڑ میں مسلسل حقائق مسخ کر رہا ہے اور ایسی نفرت پھیلا رہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان مخالف کوئی ایسا اقدام کرے جس سے پورا خطہ بے چینی کی لپیٹ میں آجائے۔ پلوامہ واقعہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز