Tag Archives: بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر ، کرفیو، 64 واں روز، بھارتی میڈیا، مودی سرکا ر بے نقاب، سری نگر،92نیوز

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 64 واں روز، بھارتی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۱ دن ۴:۳۱ دن

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو 64 ویں روز میں داخل ہوگیا، عالمی میڈیا کے بعد بھارتی میڈیا بھی مودی حکومت کو بے نقاب کرنے لگا۔ جنت نظیر وادی مسلسل 64 روز سے سفاک بھارتی فوجیوں کے نرغے میں ہے۔ لاکھوں کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدیوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قلت بدستور برقرار ہے۔ دوسری جانب قابض انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ زیر حراست حریت رہنما شبیر شاہ کی سری نگرمیں موجود جائیداد ضبط کر لی گئی۔ ادھر بھارتی میڈیا بھی مودی حکومت کے سیاہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی میڈیا ‏ مودی کی چمچ گیری ‏ ایم ڈی این ڈی ٹی وی ‏ مینجنگ ڈائریکٹر ‏ رویش کمار

بھارتی میڈیا مودی کی چمچ گیری میں لگا ہے ،...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ دن ۱۰:۱۳ دن

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر رویش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا گودی میڈیا ہے   جو مودی  کی چمچ گیری میں لگا ہے ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا بھارتی میڈیا روز بھارتی جمہوریت کا قتل کرتا ہے اور مودی کی چمچہ گیری میں لگا ہوا ہے  ، ہماری  میڈیا میں مودی پر تنقید کرنے کی ہمت نہیں ، دیکھنے والوں کو چمچہ گیری کی سمجھ نہیں آرہی۔ مودی کی چمچہ گیری میں بھارتی میڈیا کی چونی خرچ نہیں ہوتی ، اخبارات بھی بہت سی خبریں نہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیرالا پاکستانی پرچم ‏92 نیوز بھارت ‏ بھارتی میڈیا ‏ کالج الیکشن ‏

کیرالا میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیاگیا

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ شام ۱۱:۵۴ شام

کیرالا (92 نیوز) بھارت کی ریاست کیرالا میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ، ویڈیو وائرل ہونے پر تیس طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کالج الیکشن کے سلسلے میں  مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبا نے پاکستانی پرچم لہرادیا، ویڈیو وائرل ہونے پر بی جے پی کی مقامی حکومت آگ بگولہ ہوگئی اور پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرکے پاکستانی پرچم کو اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ بی جے پی کی مقامی قیادت کے دباؤ پر 30 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپہ مار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی حکومت بھارتی میڈیا پاکستانمخالف پراپیگنڈا فلاپ

مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کا پاکستان مخ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۷ شام ۳:۳۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے فہرست سے نکلنے کے معاملے پر مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا فلاپ ہو گیا۔ بھارت کی ایشیا بحرالکاہل گروپ میں پاکستان کی مزید تنزلی کیلئے مذموم کوششیں  بھی ناکامی کا شکار ہو گئیں۔ ایشیاء بحرالکاہل گروپ کا 22 واں چھ روزہ جائزہ اجلاس 18 سے 23 اگست تک کینبرا ، آسٹریلیا میں ہوا۔ پاکستان نے گزشتہ سال 2018ء کی فروری تا اکتوبر کے اقدامات پر مبنی جائزہ رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس نے دو روزہ غور کے بعد پاکستان ، چین، سنگاپور، تائپے ،فلپائن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کشیدگی بھارتی میڈیا واشنگٹن روزنامہ 92 نیوز بھارتی میڈیا ‏ مودی حکومت ‏ بنگلہ دیش ‏ پاک بھارت کشیدگی ‏ آٹو انڈسٹری ‏ بیروزگار ‏ بھارتی اخبار ‏ انڈین ایکسپریس ‏ نصف صفحہ ‏ نوکریاں ختم ‏ بھارتی ذرائع ابلاغ

پاکستان سے کشیدگی کے بعد لاکھوں بھارتی بی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ دن ۱۱:۳۰ دن

واشنگٹن( روزنامہ 92 نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق  مودی حکومت نے اگر پاکستان کے ساتھ اپنے معاملات طے نہ کیے تو اسکی معیشت بنگلہ دیش سے بھی نیچے گر جائیگی، جب سے پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا، بھارت کی آٹو انڈسٹری بُری طرح متاثر ہوئی ہے ، پانچ لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہو گئے ، ٹیکسٹائل ملز میں بھی لاکھوں لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس میں نصف صفحہ کا ایک اشتہار شائع کیا گیا جس میں نوکریاں ختم ہونے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد مایوس اور پریشانی کے عالم میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محبوبہ مفتی ساجد لون عمر عبداللہ نظر بند بھارتی میڈیا سرینگر ‏ ‏92 نیوز

محبوبہ مفتی ، ساجد لون اور عمر عبداللہ کو ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ دن ۱۲:۰۲ دن

سرینگر ( 92 نیوز)مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوا جارہا ہے ،  بھارتی میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی ، ساجد لون اور عمر عبداللہ کو گھروں میں نظر بند کردیاگیا ہے ۔ نظر بندی سے قبل عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بھی کہا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں  جانے کیا ہونے جا رہا ہے ، اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے ۔ عمر عبداللہ نےا پنے ٹویٹ میں  آج رات خود کے نظر بند ہونے کے خدشے کو ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ممکن ہےمجھے آج رات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز افغان امن عمل ‏ پاکستان ‏ بھارتی میڈیا ‏ ٹائمز آف انڈیا

خطے کے اہم امور میں پاکستان اِن، بھارت آ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۵ شام ۲:۱۵ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا ، ٹائمز آف انڈیا کا کہناہے خطے میں پاکستان کی سیاسی اور جغرافیائی حیثیت مستحکم ہورہی ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی،پاکستان کی اہمیت کو خود بھارتی اخبار نے تسلیم کرلیا، ٹائمز آف انڈیا نے تفصیلی مضمون میں لکھا کہ بھارت افغان امن عمل سے باہر ہوگیا۔ بھارتی اخبار نے لکھا افغانستان کے امن مذاکرات میں بھارت کی کوئی اہمیت ہے نہ ہی کوئی اس کی بات سن رہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرناٹکا ‏ بارش ‏ دومینڈکوں کی شادی ‏ ‏92 نیوز توہم پرستی ‏ جہالت ‏ شائننگ اِنڈیا ‏ بھارتی میڈیا ‏ گاؤں اُدوپی ‏ بارش کی دیوی ‏

کرناٹکا میں بارش کیلئے دومینڈکوں کی شادی

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ شام ۱۱:۱۸ شام

کرناٹکا ( 92 نیوز) بھارت میں توہم پرستی اور جہالت  کی انتہا  ہو گئی ،  ریاست کرناٹکا میں بارش کیلئے دو مینڈکوں  کے درمیان شادی دھوم دھام سے منائی گئی۔ دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی ہے لیکن بھارت  میں آج بھی توہم پرستی کا راج ہے  جدید دور میں بھی  شائننگ اِنڈیا میں جہالت کا بول بالا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے گاؤں اُدوپی میں دو مینڈکوں میں شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے ۔ دونوں مینڈکوں  کو روایتی لباس  بھی پہنائے گئے  تھے اور  شادی کی تمام  رسومات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فضائیہ خلائی مخلوق بھارتی میڈیا نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارتی حکمران ‏ کلاؤڈ تھیوری ‏ ایلین تھیوری ‏ سخوئی 30 ‏ سی 130 ‏

بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق نے ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۱۰ شام ۴:۱۰ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی حکمران اور بھارتی میڈیا کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ، بھارتی طیارے کی گمشدگی کو ایک ہفتہ گزرا تو بھارتی میڈیا نے انوکھا دعویٰ کر دیا کہا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق نے اغوا کیا ہے۔ بھارت کے پردھان متری کی کلاؤڈ تھیوری کے بعد پیش ہے بھارتی میڈیا کی ایلین تھیوری۔ انڈین ایئر فورس کا طیارہ اے این 32 گذشتہ پیر کو اروناچل پردیش جاتے لاپتہ ہوگیا تھا، جسے بھارت کے ایک چینل نے خلائی مخلوق کی کارستانی قرار دے دیا ہے۔ بدقسمت طیارے پر عملے کے ارکان سمیت 13 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمجھوتہ ایکسپریس

سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت 14 مارچ تک م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۵۱ شام ۴:۵۱ شام

ممبئی  ( 92 نیوز) سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کی عدالت میں ہوئی ،  بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنانے کی بجائے کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ پاکستانی  شہری نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعے سے متعلق اہم ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درخواست خصوصی عدالت میں  دائر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی نے سوامی اسیم آنند سمیت انتہا پسند ہندوؤں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی حکومت انتہا پسندی ، تشدد کو فروغ دے ر...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۰۶ شام ۱:۰۶ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی اخبار نے بی جے پی کی مودی حکومت  کا پھانڈا پھوڑ دیا ،  واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ  کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےبعدبھارتی عوام میں انتہادرجےکی لہرآئی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ  انتہاپسندامن کی بات کرنے والے اپنے ہی شہریوں کوغدارکہنےلگے ہیں ، مودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سےنکالاجانے لگا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی میڈیانےبھی حکومت اور فورسز پر سوالات اٹھانےوالوں کو غدار قرار دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

پلوامہ حملہ

پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا نے...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۵۲ شام ۲:۵۲ شام

نئی دہلی ( 92نیوز) پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا نے مودی سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے۔ مودی سرکار کی جانب سے پھیلایا جانے والا جھوٹ بی جے پی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے جو نریندر مودی نہ اگل سکتے ہیں اور نہ ہی نگل سکتے ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں کے بعد پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے رشتہ داروں نے بھی بی جے پی حکومت سے ثبوت مانگ لئے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں مرنے والے سی آر پی اہلکارکے بھائی نے بھارتی حکومت کے دعوے پر شکوک کا اظہار کردیا اور کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشین ب...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۵۹ شام ۱:۵۹ شام

واشنگٹن (92نیوز)امریکی اخبار نے بھی بھارتی میڈیا کو حکمران جماعت بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشین قرار دے دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انڈین میڈیا کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی ، اخبار کے مطابق پلوامہ حملے پر بھارتی میڈیا نے سچ عوام تک نہیں پہنچنے دیا ، خود ساختہ دعوے کرکے سیاسی آلہ کار ہونے کا ثبوت دیا ۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ بالاکوٹ آپریشن پربھارتی میڈیا نے بنا کسی سرکاری تصدیق کے تین سو دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاجسے پاکستان نے نہ صرف مسترد کیا بلکہ عالمی میڈیا کو جگہ کا دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیاض الحسن

میرے الفاظ سے ہندوبرادری کی دل آزاری ہوئ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ دن ۱۱:۲۴ دن

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  میرے الفاظ سے اگر ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں ۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  ، بھارتی میڈیا اور بھارتی فوج کو مخاطب کیا تھا ، میرا ٹارگٹ قطعی ہندو مذہب اور ہندو برادری نہیں تھا۔ فیاض الحسن چوہان کی اقلیتی برادری کے بارے میں گفتگو پر پی ٹی آئی قیادت نے سخت نوٹس لیا تھا ور وزیراعظم عمران خان نے ناراضی کا اظہار کیا تھا جب کہ  سوشل میڈیا پر بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مارکنڈے کاٹجو

بھارت کا95فیصد میڈیا بکاؤ، بے شرم ہے، مار...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ دن ۱۰:۰۶ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس  مارکنڈے نے سلطنت دہلی کی لڑائی اور بھارتی میڈیا کو ڈھٹائی پر کھری کھری سنا دیں ، جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت کا95فیصد میڈیا بکاؤ اور بے شرم ہے،  ،بھارتی حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ دیکھ کر دکھ ہوا ، انہیں  صرف الیکشن جیتنے کی فکر ہے۔ 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو  نے کا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقت  ، جنگ میں لاکھوں لوگ مارے جائیں گے ۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز