Tag Archives: بھارتی مظالم

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم ، انڈین ہائی کمیشن ، مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف انڈ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۶ شام ۱:۲۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف انڈین ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں حریت رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نے شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ کا وقت ہو چکا ہے ، قتل وغارت جاری ہے۔ دس لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو میدان جنگ بنا رکھا ہے۔ ہم آج پوری دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ کرفیو ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز زندگی بدستور منجمد موبائل فون انٹر نیٹ سروس مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 85 روز ہو گئے

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ دن ۱۰:۴۶ دن

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 85 روز ہو گئے ، مقبوضہ وادی میں زندگی بدستور منجمد ہے جب کہ  موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس کی بندش کے باعث وادی کا  پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وادی میں کرفیو کے نفاذ کو 85 روز ہو گئے ہیں ،  سڑکیں سنسان ہیں ،  وادی کے چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جب کہ عوام گھروں میں محصور ہیں ۔ 85 روز سے   معمولات زندگی منجمد ہونے کے باعث گھروں میں  خوراک کی قلت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر، بھارتی مظالم ، عالمگیر احتجاج، کشمیریوں، ہر روزیوم سیاہ، ملیحہ لودھی، اسلام آباد، 92 نیوز

کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمگیر احتجاج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ شام ۱۲:۴۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) کشمیریوں پر بھارتی مظالم کےخلاف برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ اور فرانس سمیت کئی ممالک میں بھر پور احتجاج کیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام کیا گیا، تصاویر میں کشمیریوں پر بھارتی بربریت کی عکاسی کی گئی، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہردن ہی یوم سیاہ ہے۔ نیو یارک میں پاکستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کا انعقاد مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا، تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم،دورئہ امریکا، مقبوضہ کشمیر،بھارتی مظالم، دنیا کو آگاہ،شاہ محمود ،نیویارک،92 نیوز

وزیراعظم دورہ امریکا میں مقبوضہ کشمیر پر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۸ دن ۳:۵۸ دن

نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویا ر ک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے7 روزہ دورہ ءامریکا کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ۔ وزیر اعظم کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشاورت کی بنیاد پر ہم اپنی ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے ،ا س کے علاوہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رائٹرز، مقبوضہ کشمیر، بھارتی مظالم ،پردہ چاک ، لاہور،92 نیوز

رائٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ دن ۱۱:۵۴ دن

لندن (92 نیوز) رائٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارت نے احتجاج کو روکنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے غیر قانونی حراستوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 40 دن گزر گئے ہیں۔ ماہ اگست کے دوران کشمیر میں 4 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ بھارتی حکام زیر حراست افراد کا قصور بتانے سے قاصر ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2 سابق وزراء اعلیٰ سمیت 200 سے زائد سیاستدان گرفتار کئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر ‏ لاشوں کا کاروبار ‏ مشال ملک اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ کشمیر ‏ بھارتی مظالم

کشمیر میں لاشوں کا کاروبار بند ہونا چاہیے...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۴۱ شام ۷:۴۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  میں  بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  جس میں  حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایک ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے ، اپنے  خاندان سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا  ،  کشمیر میں لاشوں کا کاروبار بند ہونا چاہیے ۔ اسلام آباد میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سول سوسائٹی کے ہمراہ احتجاج کیا، مظاہرے میں ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ کرفیو ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز بھارتی مظالم ‏ یوتھ لیگ ‏ مزاحمتی قیادت ‏ ہفتہ وار احتجاج ‏ سری نگر ‏ لال چوک ‏ مارچ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو  22روز ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ دن ۱۱:۱۸ دن

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا بائیس واں روز ہے ، بھارتی مظالم کشمیریوں کا حوصلہ پست نہ کرسکے، یوتھ لیگ مزاحمتی قیادت نے ہفتہ وار احتجاج کی کال دے دی جبکہ کشمیری آج تمام پابندیاں توڑ کر سری نگر کے لال چوک تک مارچ کریں گے۔ زمین پر جنت کا نظارہ دینے والی وادی مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم اور بربریت کے باعث جہنم کا منظر پیش کرنے لگی ، مسلسل کرفیو کو 22 روز ہوگئے، ویران سڑکیں فوجیوں کے مورچے بن چکی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر  کی یوتھ لیگ مزاحمتی قیادت بھارتی مظالم کے خلاف میدان میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی مظالم ‏ احتجاجی مظاہرے ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ مقبوضہ کشمیر اقلیتی برادری ‏ اظہار یکجہتی ‏ پاکستان ہندوکونسل ‏ سرپرست اعلیٰ ‏ ڈاکٹررمیش کمار ‏ آزادی کی نعمت

بھارتی مظالم کیخلاف ملک بھر میں  احتجاجی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۴۳ شام ۶:۴۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، اقلیتی برادری بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے سڑکوں پر نکل آئی ، پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹررمیش کمار  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کو آزادی کی نعمت ملنی چاہئے ۔ نہتے کشمیریوں پر بدترین بھارتی مظالم کے خلاف  مردان میں تاجروں نے ریلی نکالی، شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ صادق آباد میں ہندو برادری کی تقریب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ،  پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹررمیش کمارنے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ بھارتی مظالم ‏ ایرانی سپریم لیڈر تہران ‏ ویب ڈیسک ایران ‏ سپریم لیڈر ‏ بھارت ایرانی صدر ‏ حسن روحانی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر  تشویش ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ دن ۱۱:۳۸ دن

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر پر دباؤ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے  تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے ارکان  کابینہ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار پرتشویش ہے ،ہم بھارتی حکومت سے کشمیر کے بے قصورلوگوں سے منصفانہ سلوک کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم اور بدمعاشی سے بچائے ، بھارت مقبوضہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ کرفیو ‏ ‏16 دن ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز وادی ‏ بھارتی مظالم ‏ ‏ سری نگر ڈورہ اننت ناگ ‏

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 16 دن ہو گئے

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ دن ۱۱:۴۱ دن

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 16 روز ہوگئے ، نہتے کشمیریوں کے حوصلے آج بھی پست نہ ہوئے ، وادی بھر میں 47 سے زائد مقامات پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا جب کہ قابض فورسز کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ سری نگر، ڈورہ، اننت ناگ میں ہزاروں افراد پابندیوں کو توڑ سڑکوں پر نکلے، وادی بھر میں 47 سے زائد مقامات پر احتجاج کیا گیا،  بھارتی فورسز کو نہتے کشمیریوں کی  اپنے حق میں آوازاٹھانا ایک آنکھ نہ بھایا اور  طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ گولیاں، پیلٹس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سخت کرفیو ‏ پندرہواں روز ‏ کشمیریوں کا حوصلہ سرینگر ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ کشمیر ‏ بھارتی مظالم ‏ قابض فورسز ‏ پیلٹس

سخت کرفیو کا پندرہواں روز بھی کشمیریوں کا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ دن ۱۱:۰۲ دن

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی پابندیوں کا پندرہواں روز بھی  کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کر سکا ۔ سرینگر میں سخت کرفیو کے باوجود متعدد مقامات پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ے جب کہ قابض فورسز نے  نہتے مظاہرین پر  پیلٹس برسا دیں  ۔  بھارتی فورسز کے تشدد سے ایک کشمیر شہید اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کا پندرہواں روز ہے ، ہر سو خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہیں ۔ شہریوں کے گھروں سے باہر آنے پر پابندی ہے، سڑکوں پر فوجی دندناتے پھر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ اہل قلم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز بھارتی مظالم ‏ اکادمی ادبیات پاکستان ‏ روح آزادی کشمیر ‏

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اہل قلم بھی تڑپ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۷ شام ۶:۵۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اہل قلم بھی تڑپ اٹھے، بھارت سے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرنے کا مطالبہ کردیا اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام روح آزادی کشمیر اور اہل قلم کے عنوان سے قومی تقریب اظہاریکجہتی کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ملک بھر سے آئے شعراٗ کرام، دانشورں اور ادیبوں نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت دنیا کے ہر خطے میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرے گی، انہوں نے کہا وقت دور نہیں کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیریوں بھارتی مظالم دنیا آگاہ شاہ محمود سفارتی محاذ سرگرم

نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا کو ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۰۴ شام ۱:۰۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی محاذ پر سرگرم ہیں۔ وزیر خارجہ مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے رابطے کرکے بھارتی جارحیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک  ڈومینیکن اور پیرو کے وزرائے خارجہ کو  بھی بھارتی جارحیت بارے بتایا۔ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آج ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس پر  ڈومینیکن  ہم منصب  سےتبادلہ خیال کیا۔ ڈومینیکن کے وزیرخارجہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ نے پیرو کے ہم منصب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ وادی ‏ بھارتی مظالم ‏ احتجاجی مظاہرے ‏ اسلام آباد ‏92 نیوز واشنگٹن نیویارک روس ‏ برطانیہ ‏

مقبوضہ وادی میں  بھارتی مظالم کیخلاف دنی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۶ شام ۶:۵۶ شام

اسلام آباد( 92 نیوز)  مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا سراپا احتجاج ہے ۔ واشنگٹن، نیویارک، روس اور برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے اور اجلاس منعقد کیے گئے جن میں  بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ۔ مقبوضہ وادی  میں  بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے امریکا میں مقیم مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس کے باہرمظاہرہ کیا، مظاہرے میں واشنگٹن، ورجینیا ، میری لینڈ سمیت کئی ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیر سے واپس جانا پڑے گا، وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزاد کشمیر ‏ قانون ساز اسمبلی ‏ مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم قرارداد پیش مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان ‏ بھارتی غیرقانونی اقدام ‏ عالمی محاذ ‏

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس ،مق...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ شام ۱۲:۱۶ شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے  خصوصی اجلاس میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد پیش  کی گئی ۔ جس میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد طاقت سے دبائی نہیں جاسکتی ، پاکستان بھارتی غیرقانونی اقدام سفارتی، سیاسی اور عالمی محاذ پر اٹھائے ، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ، عالمی برادری نوٹس لے ۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو جبری طور پر اپنا حصہ  بنانےکی سازش کے خلاف آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قرار داد پیش کی جس میں  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز