Tag Archives: بھارتی فضائیہ

بھارتی فضائیہ خلائی مخلوق بھارتی میڈیا نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارتی حکمران ‏ کلاؤڈ تھیوری ‏ ایلین تھیوری ‏ سخوئی 30 ‏ سی 130 ‏

بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق نے ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۱۰ شام ۴:۱۰ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی حکمران اور بھارتی میڈیا کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ، بھارتی طیارے کی گمشدگی کو ایک ہفتہ گزرا تو بھارتی میڈیا نے انوکھا دعویٰ کر دیا کہا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق نے اغوا کیا ہے۔ بھارت کے پردھان متری کی کلاؤڈ تھیوری کے بعد پیش ہے بھارتی میڈیا کی ایلین تھیوری۔ انڈین ایئر فورس کا طیارہ اے این 32 گذشتہ پیر کو اروناچل پردیش جاتے لاپتہ ہوگیا تھا، جسے بھارت کے ایک چینل نے خلائی مخلوق کی کارستانی قرار دے دیا ہے۔ بدقسمت طیارے پر عملے کے ارکان سمیت 13 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فضائیہ مِگ ٹوئنٹی ون طیارہ راجستھان پائلٹ

انڈین فائٹر جیٹ مگ 21 راجستھان کے علاقے بی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۱۷ شام ۶:۱۷ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا نیا نمونہ  سامنے آ گیا۔ ایک اور مِگ ٹوئنٹی ون طیارہ  راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ  نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ بالاکوٹ حملے  میں کامیابی کی بڑھکیں مارنے والی بھارتی فضائیہ نااہلی میں  بھی نمبر ون ہے۔ ایک  اور بھارتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  مِگ ٹوئنٹی ون طیارہ  راجستھان کے شہر بیکانیر سے  کچھ دوری پر  گر کر تباہ ہوگیا تاہم  دونوں پائلٹ بروقت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ پرندے کے ٹکرانے سے پیش کیا۔ بھارتی فضائیہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایچ ایس پناگ کشیدگی بھارتی فضائیہ آرٹیکل پلوامہ حملے

پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی بھارت کی ش...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ شام ۱۰:۵۱ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) سابق بھارتی جرنیل ایچ  ایس پناگ نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں تعطل کو بھارت کی شکست قرار دے دیا۔ 26فروری جب بھارتی فضائیہ نے دراندازی کرتے ہوئے پاکستان  میں بم  برسائے ، اگلے ہی روز  پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے دو طیارے مار گرائے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار  کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے  امن کی خاطر  پائلٹ کو رہا کرکے  سب کے دل جیت لیے۔ بھارت کی  پاکستان پر  اپنا دبدبہ قائم کرنے کی مذموم کوشش بری طرح ناکام ہوئی جس کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رافیل طیارے

رافیل طیارے کی شمولیت سے بھی بھارت کو پاک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۴۱ شام ۱:۴۱ شام

ماسکو( 92 نیوز) جنگ جذبوں سے لڑی جاتی ہے اسلحے سے نہیں ، روسی خبر ایجنسی نے واضح کر دیا کہ رافیل طیارے کی شمولیت سے بھی بھارت کو پاکستان پر برتری نہیں ملے گی،روسی ‏خبر ایجنسی روسی خبرایجنسی نے نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا ، تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بھارت کو پاکستان پر دفاعی برتری کیلئے کئی سال لگیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فضائیہ کو رافیل طیاروں کی شمولیت کا فوری فائدہ نہیں ہو گا ، بھارت کو فرانس سے رافیل طیاروں کی کھیپ رواں سال ستمبر میں ملنے کا امکان  ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

بریندر سنگھ دھونا

بالا کوٹ حملے میں مرنیوالوں کی گنتی کرنا ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام ۱:۲۵ شام

ممبئی ( 92 نیوز) بالا کوٹ حملے کے جھوٹے دعوے سچ ثابت کرنے سے متعلق بھارتی فضائیہ کےسربراہ بھی شش و پنج کا شکار ہیں ۔ بالا کوٹ حملے  میں ہلاکتوں سے متعلق سوالات پوچھنے پر بھارتی ایئر چیف بی ایس دھانوا کے پسینے چھوٹ گئے، ،آئیں بائیں شائیں کرنے لگے اور کہا ہمارا کام تو صرف ٹارگٹ کو نشانہ بنانا ہے، ہلاکتیں گننا حکومت کا کام ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی افواج کی برتری کا اعتراف بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈین ایئرفورس کے پاس جو کچھ تھا انھوں نے استعمال کیا ۔ پاکستان سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مگ 21

پاکستانی پائلٹ ایف16 اڑائے تو ابھی نندن کا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ شام ۱۰:۴۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز ) عالمی دفاعی ماہرین اور ریسرچرز نے  بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرائے جانے کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ ہو ایف سولہ، پاکستانی پائلٹ ہو تو ابھی نندنوں کے بس میں مار گرانا نہیں ۔ عالمی دفاعی ماہرین اور ریسرچرز نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا اور ایف سولہ گرانے کے حوالے سے بھارتی دعوے سفید جھوٹ قرار دے دیئے۔عالمی دفاعی ماہرین نے حقائق سے ثابت کر دیا کہ ملبہ بھارتی طیارے مگ 21کا ہے۔ ھارتی میڈیا ڈھٹائی کیساتھ جھوٹ بولتا رہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بالاکوٹ جابہ ضلع مانسہرہ بھارتی فضائیہ جھوٹ

بالاکوٹ کے گاؤں جابہ کے مکینوں نے بھارتی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۴۳ شام ۹:۴۳ شام

 بالاکوٹ (92 نیوز) بھارت نے خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ کے علاقے جابہ میں فضائی حملے اور یہاں 3 سو لوگوں کو مارنے کا دعویٰ کیا لیکن علاقے کے لوگ کچھ اور ہی کہانی سنا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں گاؤں جابہ ہے۔ بھارتی حکومت نے اس گاؤں میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بنانے اور یہاں 300 لوگوں کو مارنے کا دعویٰ کیا۔ گاؤں جابہ کے مکین حقیقت سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ لوگ اس جگہ پر جمع ہیں جہاں بھارتی طیاروں نے بم گرائے۔ یہاں نہ تو کوئی عمارت تھی اور نہ ہی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی طیاروں کی دراندازی کی کوشش،جوابی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ شام ۱۲:۰۰ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی فضائیہ کی جانب سے  لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ گئے ۔ امن کے دشمن بھارت  کی خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکانے کی خوفناک سازش، بھارتی ایئرفورس نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی مگر  پاک فضائیہ کا بروقت اورمؤثر جواب ملنے پر  بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ  گراکر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی طیارے مظفرآبادسیکٹرمیں تین سے چار میل اندرآئے،پاک فضائیہ نے فوری اور بھرپورجواب  دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  بدحواس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فضائیہ

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مشقوں کے دوران ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ اناڑی نکلی ، مشقوں کے دوران دو طیارے زمین پر آگرے  جس سے ایک پائلٹ ہلاک جب کہ شہری سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ پاکستان کو جنگ کیلئے للکارنے والا بھارت اپنی فضائیہ کی ٹھیک سے تربیت نہ کرسکا ، مشقی پروازوں کےدوران بھارتی فضائیہ دو طیارے گرکرتباہ ہوگئے۔ حادثےکےنتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ ایک شہری سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثہ مشقی پروازوں کےدوران فضا میں طیاروں کےآپس میں ٹکرانےکےباعث پیش آیا، جس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے مقابلے میں دو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۶:۴۰ شام ۶:۴۰ شام

سری نگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں مجاہدین سے مقابلے میں دو بھارتی فوجی کمانڈو ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی فوجی کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر بھارتی فوج نے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کا محاصرہ کیا۔اس دوران فائرنگ سے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ محاصرے کے دوران مزاحمتی فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی کمانڈو ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈوز کا تعلق بھارتی فضائیہ سے تھا۔ بھارتی فوج ابھی بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز