Tag Archives: بچے ‏

سندھ میں بچے کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں ، چ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۷ شام ۹:۲۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا سندھ میں بچے کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں، اسپتالوں میں ایک بیڈ پر تین تین مریض ہیں۔ چیئرمین نیب نے نام لیے بغیر سندھ حکومت اور علاج کیلئے لندن جانے والوں پر بھی تنقید کر دی۔ جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے الزام تراشی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ اپنے خطاب میں کہا پکڑے جانے والوں کے محلات دیکھیں۔ باتھ روم دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ کیا اس میں نہاتے ہیں یا سوتے ہیں؟اسٹیٹ بینک کی مشینیں نوٹ گنتے گنتے بے کار ہو گئیں۔ چیئرمین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیہون ، غلام رسول سولنگی ، کمسن ، بچے ، دل ، سوراخ ، عارضے ، مبتلا

سیہون شریف ، غریب والدین اپنے دو کمسن بچو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۳ دن ۹:۱۳ دن

 سیہون (92 نیوز) سیہون شریف کے شہری غلام رسول سولنگی کے دو کمسن بچے دل میں سوراخ کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ غریب والدین نے گھر کا سارا سامان بیچ دیا لیکن پھر بھی علاج ممکن نہ ہو سکا۔ غربت کے ہاتھوں تنگ محنت کش والد اپنے لخت جگر بچوں کے علاج کے لیےسارا وقت فکر اور پریشانی میں گزار دیتا ہے، کیوں کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنے بچوں کا مہنگا علاج کروا سکے۔ بچوں کے علاج کیلئے لاکھوں روپے درکار ہیں۔ والدین نے بچوں کی زندگی بچانے کی فکر میں گھر کا سارا سامان تک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرگودھا ، جعلی ، پیر ، جن ، 8 سالہ ، بچے ، جان ، وسیم شاہ ، تشدد

سرگودھا میں جعلی پیر نے جن نکالتے ہوئے 8 س...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

 سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں جعلی پیر نے جن نکالتے ہوئے 8 سالہ بچے کی جان نکال دی ۔ ملزم وسیم شاہ کے تشدد سے زخمی آہل رضا 22 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا ۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں 47 شمالی میں جعلی عامل نے بچے کی جان لے لی۔ جن نکالنے کے بہانے عامل وسیم شاہ نے بچے پرلاٹھیوں سے تشدد کیا۔ 22 روز تک بستر مرگ پر رہنے کے بعد ننھا آہل موت کی آغوش میں جا سویا۔ ڈاکٹرز کے مطابق عامل کے تشدد سے بچے کا جبڑا ٹوٹ چکا تھا جبکہ جسم کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بچے تیراکی شوق پیچھے

بچے بھی تیراکی کے شوق میں کسی سے پیچھے نہی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام ۷:۴۶ شام

 لاہور (92 نیوز) موٹاپا کسی کو بھی پسند نہیں، ہرکوئی چاہتا ہے کہ اس کا جسم اور وزن قد کے مطابق توازن میں رہے۔ فنٹس کے اس جنون میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں، وہ سوئمنگ کرکے خود کو چاک وچوبند اور دبلا پتلا بنانا چاہتے ہیں۔ وزن گھٹانا اور صحت مند نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہے۔ شہری خود کو فٹ رکھنے کے لئے دیگر وزرشوں کے ساتھ ساتھ سوئمنگ بھی کرتے ہیں۔ ایسے میں بچے بھی پیچھے نہیں رہے، ان کا کہنا ہے تیراکی فٹ رکھتی ہے۔ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے چیف کنسلٹنٹ محمد شاہد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میراتھون ریس کراچی خواتین ‏92 نیوز صنف نازک ‏ ریس ‏ ڈیفنس کریک کلب ‏ مرد ‏ بچے ‏ پُرجوش ‏ صحت مند زندگی ‏ آرگنائزرز

میراتھون ریس کا کراچی میں انعقاد،خواتین ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۵ شام ۸:۳۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں میراتھون کا انعقاد  کیا گیا، صنف نازک بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور  بھرپور شرکت کی۔ ریس کا انعقاد ڈیفنس کریک کلب پر کیا گیا  جس میں شریک خواتین، مرد اور بچے انتہائی پُرجوش تھے ، شرکاء کا کہنا تھا صحت مند زندگی کیلئےریس جیسے اقدامات ضروری ہیں ۔ میراتھون کے آرگنائزرز نے شہریوں کو ایسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا مشورہ دیا اور کہا کہ میراتھون کو مزیدبڑھانا چاہیے ، ریس کے شرکاء نے 4 کلو میٹر سے زائد فاصلہ طے کیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز