Tag Archives: بوندا باندی

محکمہ موسمیات کراچی شام اوقات بوندا باندی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں شام کے اوقات م...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۲۳ شام ۱:۲۳ شام

کراچی (92 نیوز) گرمی کے ستائے کراچی کے باسیوں کیلئے خوشخبری آ گئی۔ محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں بوندا باندی کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام کے اوقات میں ہلکی بوندہ باندی ہو سکتی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ شہری کہتے ہیں بارش ہو جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی بوندا باندی گرمی کا زور ‏92 نیوز گلگت بلتستان ‏ کشمیر ‏ بلوچستان ‏ سندھ ‏ جنوبی پنجاب ‏

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، گ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ شام ۱۰:۱۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی والوں پر قدرت کو رحم آگیا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ لاہور،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش سے موسم سہانا  جب کہ میدانی علاقوں میں گرمی کا راج رہا ۔ بلوچستان ،سندھ اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں پارہ 45 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ قدرت کراچی والوں پر مہربان ہو گئی ، کئی روز کی جان لیوا گرمی کے بعد بادل برس پڑے، ناظم آباد، گرومندر،لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی سے پارہ نیچے آگیا۔ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلوچستان

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ، م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ دن ۱۱:۱۸ دن

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ۔  کوئٹہ  اور قلات سمیت  صوبے کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 14 اضلاع میں  بارش اور برفباری  کی پیشگوئی ہے  جبکہ زیارت اور سنجاوی میں برفباری جاری  ہے ۔   پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی بوندا باندی  کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں برفباری  سے موسم مزید سرد ہو گیا  ، دکی شہر اور گردو نواح میں ہلکی بارش نے درجہ حرارت گرا دیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بادلوں شمالی علاقہ جات بارش آزاد کشمیر بوندا باندی

ملک بھر میں بادلوں کے ڈیرے ، شمالی علاقہ ج...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۱ شام ۱۲:۲۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر جھڑی لگ گئی۔ زیارت اور سنجاوی سمیت شمالی علاقوں میں دوسرے روز ہونے والی بارش نے سردی کو ٹھہرا دیا۔ دیر بالا اور گردونواح میں درجہ حرارت ایک ڈگری تک گر گیا۔ آزاد کشمیر میں بادل کھل کر برسے۔ بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ہارون آباد، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف اور گرد و نواح … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، سردی کی شدت ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ شام ۱۲:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، گوادرمیں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم سے موسم سرد  ہو گیا ، سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابررحمت نے سندھ اور بلوچستان کارخ کرلیا، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔شہر قائد میں بادلوں نے  رنگ جما دیا، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی ،گلشن معمار، صدر  میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سندھ کے علاقے نوابشاہ  ،کشمور،دادو،خیرپورمیں تیز بارش سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش بوندا باندی خوشگوار گھنگھور گھٹاہؤں محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر گھنگھور گھٹ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۱۲ دن ۹:۱۲ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو گھنگھور گھٹاہؤں نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں بادل برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ فیصل آباد اور گردونواح میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی نے موسم خوشگوار کر دیا ۔ ملتان اور خانیوال اور گردونواح میں بھی مطلع ابر آلود جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ ڈی آئی خان میں بھی بادل برس پڑے۔ ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ژوب، قلات اور نوشکی میں بھی گزشتہ شب سے شروع ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ، پنجاب می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۶ شام ۱۲:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بادلوں کا راج ہے ۔ حسن کی وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش  ہوئی ۔  پہاڑوں پر آسمان سے سفید گالوں کی برسات  بھی ہوئی ۔ تربت ، ڈیرہ اسماعیل خان  اورشمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔مری کا موسم بھی حسین ہے۔ گانچھے،سکردو، گلگت میں برفباری ہورہی ہے جبکہ  محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ہفتہ تک مسلسل برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔برفباری کے باعث گلگت بلتستان میں الرٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کہیں بارش تو کہیں برفباری،ملک بھر کو شدید...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۰۲ شام ۸:۰۲ شام

لاہور ( 92 نیوز)  لاہور سمیت ملک بھر  میں شدید سردی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور ہونے پر مجبور کر دیا ملک بھر میں کہیں بارش ، کہیں ژالہ باری اور کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر لاہور میں صبح سے ہی  بادلوں نے ڈیرے ڈالے رکھے ، وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ مردان مین موسم سرما کی پہلی ژالہ باری ہوئی جب کہ بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، ژالہ باری سے تمام چھوٹے بڑے لطف اندوز ہوئے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز