Tag Archives: برفباری

موسم

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ، پنجاب می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۶ شام ۱۲:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بادلوں کا راج ہے ۔ حسن کی وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش  ہوئی ۔  پہاڑوں پر آسمان سے سفید گالوں کی برسات  بھی ہوئی ۔ تربت ، ڈیرہ اسماعیل خان  اورشمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔مری کا موسم بھی حسین ہے۔ گانچھے،سکردو، گلگت میں برفباری ہورہی ہے جبکہ  محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ہفتہ تک مسلسل برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔برفباری کے باعث گلگت بلتستان میں الرٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے پھر بارشیں ہ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۷ دن ۱۰:۳۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سردی ابھی جانے والی نہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں پھر سے بارشیں ہوں گی ۔بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج برقرار  ہے ، موسم کا حال بتانے والوں نے کل سے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ۔ منگل سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ تک جاری رہ سکتا ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشیں ہوں گی۔ بادلوں کی گرج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سردی برفباری گھنگھورگھٹائیں وادی نیلم لینڈ سلائیڈنگ گلگت بلتستان

ملک بھر میں سردی کا راج برقرار ، میدانی عل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۲ شام ۱۲:۲۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں سردی کا راج برقرار ہے۔ میدانی علاقوں میں بارشوں سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کہیں برفباری ، کہیں بارشیں ، تو کہیں گھنگھورگھٹائیں ، ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ شمالی علاقہ جات میں برفباری اور میدانی علاقوں میں حالیہ بارشوں سےجاڑے کی شدت بڑھ گئی۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور مہوڈنڈ میں  پانچ سے  چھ فٹ تک برف  پڑ چکی ہے۔ شدید برفباری کے باعث  ٹھنڈیانی کا  ایبٹ آباد شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ سیکڑوں افراد محصور ہو کر رہ گئے۔ اشیا خورونوش کی قلت سے شہری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برفباری 5 ملی میٹر برفباری ریلوے لائنز معمولات زندگی

چین میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی برفباری ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۴۱ دن ۹:۴۱ دن

 بیجنگ (92 نیوز) چین میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کررہ گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق مختلف علاقوں میں 5 ملی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹریفک اور ریل کا نظام بھی معطل ہوگیا۔ دوسری جانب برفباری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ برف ہٹانے کے لئے 20 ہزار سینٹری ورکر اور 1500 مزدور تعینات کئے گئے ہیں۔ برفباری  سے متاثر ہونیوالی ریلوے لائنز کو دوبارہ بحال کردیا گیا ،سڑکوں ، گلیوں ، ریلوے ٹریکس و دیگر مقامات سے برف ہٹانے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ پھر شرو...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ شام ۱۲:۱۶ شام

لاہور ( 92 نیوز)  ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا، سردی کی شدت میں بھی اضافہ  ہوا جب کہا گلیات میں کئی علاقوں کا رابطہ بھی منقطع  ہے ۔ ملک بھر میں جاڑے کی شدت بڑھ گئی ، مختلف شہروں میں دوسرے روز ہونے والی بارشوں اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، لاہور میں گزشتہ روز سے جاری بارش نے صبح سویرے بھی جل تھل ایک کردیا۔ میاں چنوں،قصور،حجرہ شاہ مقیم،بصیر پور اور دیپالپور میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، اوچ شریف اور لیاقت پور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برطانیہ منفی دس برفباری محکمہ موسمیات

برطانیہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت منف...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۳۷ دن ۸:۳۷ دن

 لندن (92 نیوز) برطانیہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ مختلف شہروں میں درجہ حرارت منفی دس سے بھی نیچے گر گیا۔ برطانیہ میں خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار ہے۔ کئی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، شمالی آئر لینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں میں اسکول اور دفاتر بند ہیں۔ ٹرین سروس بھی تعطل کا شکار رہی۔ برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق سکاٹ لینڈ کے شہر بریمار میں درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب،اسلام آباد،کراچی کے مختلف علاقوں ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن ۱۰:۵۷ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ، فیصل آباد کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ابر کرم جم کر برسا ، اتنا برسا کہ جل تھل ایک ہو گیا  دوسری جانب ملکہ کوہسار اور شمالی علاقہ جات میں برفباری سے جاڑے کی شدت بڑھ گئی ۔ لاہور ، فیصل آباد ، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، کبھی ابر کرم زور سے برستا ہے تو کبھی رم جھم  اور کالے سیاہ بادل  اپنا رنگ دکھاتے ہیں ۔ پنجاب میں  شیخوپورہ،گوجرخان،گوجرانوالہ اورگجرات میں بادلوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برفباری

ازاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں برفبار...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۴۱ دن ۸:۴۱ دن

 مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں بارش سے سردی بڑھ گئی۔ ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسہ شروع ہو گیا۔ شمالی علاقہ جات میں آسمان سے سفید گالوں کی برسات نے سماں باندھ دیا۔ ناران اور کاغان میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔ سوات، نتھیا گلی، ٹھنڈیانی، وادی نیلم اور لیپہ میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں کئی روز سے بند ہیں جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شدید سرد موسم سعودی عرب برفباری

سعودی عرب کے صحرا نے بھی سفید چادر اوڑھ لی

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ دن ۱۰:۴۷ دن

 ریاض (92 نیوز) امریکا اور یورپ میں جہاں شدید سرد موسم نے ڈیرے جمائے تو وہیں سعودی عرب کے صحرا نے بھی برف باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ۔ سعودی عرب کے تاریخی علاقے تبوک میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری سے صحرائی علاقے کے علاوہ پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ بوک ریجن کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔ ادھر یورپ میں شدید برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں ۔ یورپی ممالک میں برفباری کے باعث پیش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یورپ میں برفباری کے باعث مختلف حادثات میں...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۴۷ شام ۶:۴۷ شام

 برلن (92 نیوز) یورپ کے کئی ممالک میں برفباری کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی۔ متعدد یورپی ممالک پر برف نے قبضہ جما لیا۔ نظام زندگی مفلوج، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ سیاحتی مقامات سینکڑوں سیاح پھنس گے۔ مختلف حادثات اور برف کے تودے گرنے سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ ایلپس پہاڑی سلسلے کے بیشتر حصوں میں بیس سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہےجب خطرے کا لیول انتہائی درجے تک بڑھا دیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپر کوہستان‏

اپر کوہستان، لینڈ سلائیڈنگ سے مسافر گاڑی ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ دن ۱۰:۳۸ دن

اپر کوہستان ( 92 نیوز ) اپرکوہستان میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے  مسافر گاڑی ملبے تلے دب گئی ، حادثے میں 8 مزدور جاں بحق ہو گئے ۔ دوسری جانب  اپردیرمیں برف باری کے بعدا کثر علاقوں کی رابطہ سڑکیں بندپڑی ہیں۔ اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ  کےبعدملبے تلے دبنے والی مسافرگاڑی سے آٹھ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں،مسافرگاڑی برسین سے داسو جارہی تھی کہ  کھوشی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہو گئی ،جاں بحق ہونے والوں میں محمدغنی،اعظم،عبدالمالک،شبیر،ملوک شاہ،سیف الرحمان ودیگرشامل ہیں۔ دوسری جانب  اپردیر میں برفباری کے باعث  بند ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چھٹی کے روز سیاحوں کی کثیرتعداد مری امڈ ا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۷:۴۰ شام ۷:۴۰ شام

مری ( 92 نیوز) برفباری کے بعد ملکہ کوہسار کےحسین نظارے دیکھنے کے لئے چھٹی کے روز سیاحوں کی کثیر تعداد امڈ آئی  جنہوں نے خوب موج مستیاں کیں اور ایک دوسرے پر برف پر گولے برسائے ۔ ملکہ کوہسار پر روئی کے گالوں کی ماند برفباری کا سلسلہ تھما تو سیاحوں نے ویک اینڈ کو غنیمت جانتے ہوئے مری کا رخ کرلیا، قدرت کےحسین نظاروں نے سیاحوں پر اپنا سحرطاری کردیا۔ مری میں دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ، نرم وگرم دھوپ میں سیاحوں نے برف پر خوب موج مستیاں کیں ۔ایک دوسرے پر برف کے گولے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برفباری درجہ حرارت نقطہ انجماد دھند

لواری ٹاپ ،کمراٹ اور ٹھنڈیانی میں برفبار...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ دن ۹:۲۲ دن

کمراٹ (92 نیوز) برفباری پچھلے ریکارڈ توڑنے لگی۔ لواری ٹاپ ،کمراٹ ، بن شاہی، کرک ،لوئر دیر، اپر دیر ،ایبٹ آباد اور ٹھنڈیانی میں برفباری نے سماں باندھ دیا۔ مری میں برفباری کا سلسلہ فی الحال رک چکا ہے تاہم سیاحوں کی بڑی تعداد چھٹی اور سرد موسم کا لطف اٹھانے ملکہ کوہسار میں موجود ہے۔ ایبٹ آباد میں  گھوڑا چوک کے قریب  پھسلن کے باعث سات گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ چترال میں  تودہ گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی برفباری کے باعث … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کہیں بارش تو کہیں برفباری،ملک بھر کو شدید...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام ۵:۱۹ شام

لاہور ( 92 نیوز)  لاہور سمیت ملک بھر  میں شدید سردی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور ہونے پر مجبور کر دیا ملک بھر میں کہیں بارش ، کہیں ژالہ باری اور کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر لاہور میں صبح سے ہی  بادلوں نے ڈیرے ڈالے رکھے ، وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ مردان مین موسم سرما کی پہلی ژالہ باری ہوئی جب کہ بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، ژالہ باری سے تمام چھوٹے بڑے لطف اندوز ہوئے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے ، وقفے سے بادل برسنے لگے۔ کراچی میں بھی بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ سردی اپنا رنگ جمانے لگی ۔ ملک بھر میں کہیں بارش ، کہیں برفباری ہو رہی ہے جس سے جاڑے کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسے۔ کراچی میں بھی گھٹاؤں کا بسیرا ہے۔ شہر قائد میں آج بارش کی توقع ہے۔ شمالی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری نے ملکہ کوہسار کا حسن دوبالا کر دیا۔ سیاحوں کی ٹولیاں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز