Tag Archives: برفباری

گلگت بلتستان ، پہاڑی ، علاقوں ، موسم سرما ، پہلی ، برفباری

گلگت بلتستان کے کئی پہاڑی علاقوں میں موسم...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۴ شام ۷:۵۴ شام

 گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان کے کئی پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گئی۔ سوست، مسگر، چپورسن سمیت دیگر مقامات پر ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ خنجراب سوست گوجال نسبت میں موسم کی پہلی برف باری سے علاقہ مزید خوبصورت تو ہو گیا مگر سردی میں اضافے کی وجہ سے مقامی لوگوں کی مشکلات  بھی بڑھ گئیں۔ ایسے میں شہریوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برف باری سے سیاحوں کی دلی مراد  پوری ہو گئی۔ اچانک اور غیر متوقع برف باری سے تمام علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دوسری جانب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مانسہرہ ، بابوسر ٹاپ ، برفباری ، ٹریفک ، مسافروں ، سفر ، اپیل

بابوسر ٹاپ پر فباری، روڈ عارضی طور پر ٹری...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۸ شام ۱:۰۸ شام

مانسہرہ (92 نیوز) بابوسر ٹاپ پر فباری سے روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ مسافروں سے  12 گھنٹے تک سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے ناران اور بابوسر ٹاپ جانے والے راستوں پر برفباری شروع ہو گئی ہے ۔ ناران اور بابوسرٹاپ جانے والے درجنوں سیاح جگہ جگہ پھنس گئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے مگر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی ۔ موسم سرد ہونے کے باوجود سیاحوں کی بڑی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری موسم سرما برفباری دھوپ پگھلتی سیاحوں

مری میں اس سال ریکارڈ برفباری کے بعد برف ت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۳۲ شام ۴:۳۲ شام

 مری (92 نیوز) مری میں اس سال موسم سرما میں جس انداز سے شدید برفباری ہوئی ہے اسی طرح دھوپ والی جگہوں سے برف تیزی سے پگھلتی بھی جاری ہے اور بیشتر جگہوں سے برف ختم ہو گئی۔ برف کے شوقین سیاحوں نے برف والی نئی جگہیں ڈھونڈ نکالیں۔ سیاحوں کی جانب سے ڈھونڈ نکالی جانے والی جگہوں میں کلڈنہ جنگل، جھکاگلی جنگل، کشمیر پوائنٹ اور گھڑیال کے مقامات شامل ہیں۔ ان مقامات پر برف کے ڈھیر لگے ہیں جہاں برف سے خوبصورت سنومین بھی بنائے گئے ہیں۔ ان سنو مین کے ساتھ آنے والی فیملیاں سیلفیاں بنا کر ان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری

مری میں پھر برفباری ، ہر سو سفیدی چھا گئی

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

مری ( 92 نیوز ) مارچ کے مہینے میں بھی برفباری  کے باعث ملکہ کوسہار مری میں ہر سو سفیدی چھا گئی ۔ کشمیر پوائنٹ پر چار انچ تک برف پڑی ، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ  شروع ہو گیا۔ مارچ کے مہینے میں آسمان سے گرنے والے سفید گالوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ملکہ کوہسار مری میں تین دن وقفے کےبعد ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گئی ۔ کشمیر پوائنٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری‏

مری ، برفباری میں طلبہ امتحانی سینٹر تک پ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن ۸:۳۰ دن

مری ( 92 نیوز) مری میں  برفباری کےموسم میں امتحانی مراکز تک پہنچنا طلبہ کیلئےایک اور کڑا امتحان بن گیا ۔ ملکہ کوہسار مری میں جہاں اس سال برفباری نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے وہیں  شدید سرد موسم میں راولپنڈی بورڈ کے تحت  میٹرک  امتحانات کاسلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے موسم میں امتحانی مراکز تک پہنچنا طلبہ و طالبات کے لیے ایک اور کڑا امتحان ہے مری،کوٹلی ستیاں کے متعدد علاقوں میں  قائم میٹرک کے امتحانی مراکز برف سے ڈھکے ہیں،جبکہ بیشتر امتحانی مراکز میں داخل ہونے کے لیے برف کاٹ کر راستے بنائے گئے ہیں ۔ برفباری کے موسم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن ۱۱:۱۲ دن

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے انداز بھی مختلف ہیں ۔ کچھ علاقوں میں بارشوں اور کچھ میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ مارچ میں جاتی سردی پھر لوٹ آئی ،برفباری کے باعث  زیارت اور سنجاوی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جب کہ میدانی علاقوں میں مطلع بدستور ابرآلود ہے ۔  آج  لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے ۔ زیارت اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع  ہوا جس سے زیارت اور سنجاوی کے درمیان زمینی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں برفباری اور بارشوں سے 10 ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۲ شام ۱۱:۲۲ شام

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا 10 افراد میں برفباری اور بارشوں سے 10 افراد جاں بحق  جبکہ 14زخمی ہو گئے ۔ خیبر پختونخوا میں  برفباری اور بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان میں 5 افراد، شمالی وزیرستان میں 2 جبکہ چارسدہ اور ٹانک میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ بارشوں کے باعث 31 مکانات کو نقصان بھی پہنچا جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئیں۔ گزشتہ دو دنوں میں بارشوں اور برفباری سے جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں چھتیں گرنے کے باعث 2 بچے، سروکئی میں ماں اور بچوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ طوفانی بارشوں تباہی طغیانی برفباری بارشوں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۷ شام ۱۲:۳۷ شام

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ صوبے میں بیشتر شاہراہیں بند ، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ کئی سٹرکیں بہہ گئیں۔ برفباری کے باعث زیارت، کان مہترزئی، کوژک ٹاپ اور مستونگ میں شاہراہیں بند ہو گئی۔ قلعہ عبداللہ اور ہرنائی، تمپ میں سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ حب ،بولان مچھ، چاغی،پشین اورکچلاک میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دالبندین میں ریلوے ٹریک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ دکی میں بارشوں کا پانی کوئلہ کانوں میں داخل ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک بھر میں دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوب...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۱ دن ۹:۲۱ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ ملک بھر میں گھنگھور گھٹاؤں کا راج ہے۔ حالیہ بارشوں اور برفباری نے جاتی سردی کو بریک لگا دی۔ دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا۔ شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔ میرانشاہ اور ملحقہ علاقوں میں چوتھے روز بھی ہلکی بارش ہوئی۔ شوال، رزمک اور دتہ خیل میں آسمان سے سفید گالے برسنے لگے۔ برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں نے شمالی وزیرستان کا رخ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ریسکیو 1122

سیاحوں کی امدادی کارروائیوں کیلئے مری می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۲ دن ۱۰:۲۲ دن

مری ( 92 نیوز) برفباری سمیت قدرتی آفات میں پھنسے سیاحوں کی مدد کیلئے مری میں ریسکیو اہلکاروں کی ٹریننگ کا آغا زہو گیا ، ریسکیو 1122 اور پنجاب بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سنو ہائیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔ پنجاب بھر سے ریسکیو ارکان کے علاوہ کالجز ویونیورسٹی کی طالبات نے بھی شرکت کی جبکہ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن  گھوڑاگلی نے بھی سنو ہائیکنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سنو ہائیکنگ مری اور گلیات  کے برفانی پہاڑوں اور مشکل ترین راستوں پر کی گئی اس دوران خواتین ریسکیو ارکان نے پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ، حادثات می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے طول و عرض میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، حادثات میں 28افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ  سڑکیں بازار پانی سے بھر گئے، متعدد   علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی ۔ خیبرپختونخو ا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔ دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے ۔ لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، اوکاڑہ ، راولپنڈی سیالکوٹ ، سرگودھا میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ بارش کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، سردی کی شدت ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ شام ۱۲:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، گوادرمیں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم سے موسم سرد  ہو گیا ، سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابررحمت نے سندھ اور بلوچستان کارخ کرلیا، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔شہر قائد میں بادلوں نے  رنگ جما دیا، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی ،گلشن معمار، صدر  میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سندھ کے علاقے نوابشاہ  ،کشمور،دادو،خیرپورمیں تیز بارش سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، شمالی علاق...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۳ شام ۱۲:۰۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی  جبکہ  کہیں گہرے بادلوں کا راج ہے  ۔ ادھر مری سمیت شمالی علاقہ جات میں برفباری  کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ فروری میں جاتی سردی  بارشوں کے باعث لوٹ آئی اور فروری کا اوائل دسمبر کا سما دینے لگا ، میدانی علاقوں میں بارش جبکہ  بالائی علاقوں میں برفباری  کا سلسلہ  جاری ہے جس ے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے آسمان سے سفید گالوں کی برسات ہو رہی ہے ، زیارت میں بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن ۹:۵۸ دن

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ،بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی ہی سفیدی ہو گئی جب کہ  موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔ ملک بھر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں ، بالائی علاقوں میں بارشوں  اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد جاڑے کی شدت بڑھ گئی۔ لاہور شہر میں صبح سے بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ ٹھنڈی ہوائیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ، پنجاب می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۶ شام ۱۲:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بادلوں کا راج ہے ۔ حسن کی وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش  ہوئی ۔  پہاڑوں پر آسمان سے سفید گالوں کی برسات  بھی ہوئی ۔ تربت ، ڈیرہ اسماعیل خان  اورشمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔مری کا موسم بھی حسین ہے۔ گانچھے،سکردو، گلگت میں برفباری ہورہی ہے جبکہ  محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ہفتہ تک مسلسل برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔برفباری کے باعث گلگت بلتستان میں الرٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز