Tag Archives: برطانوی سفیر

ڈونلڈ ٹرمپ ، طالبان ، مذاکرات ، خفیہ ، ملاقات ، منسوخ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۶ شام ۱۲:۴۶ شام

واشنگٹن (92 نیوز)امریکا میں سابق برطانوی سفیر سر کِم ڈیروک نے امریکی صدر سے متعلق مزید انکشافات کردیئے۔ انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی جو سفارتی غارت گری ہے۔ سر کِم ڈیروک کے لیک کردہ ای میلز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سر کِم ڈیروک نے ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق میمو گزشتہ سال ستمبر میں سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے دورہ امریکا کے بعد بھیجا تھا۔ میمو کے مطابق بورس جانسن نے  ٹرمپ انتظامیہ کو ڈیل پر قائم رہنے کیلئے قائل کرنے کی بہت کوشش کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹرمپ ‏ برطانوی سفیر بے وقوف شخص واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز

ٹرمپ نے برطانوی سفیر کو بے وقوف شخص قرار د...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ دن ۱۰:۵۲ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اپنے قریبی اتحادی برطانیہ سے شدید خفا ہو گئے ،  ٹرمپ نے برطانوی سفیر کِم ڈیروک کو نہایت بیوقوف شخص قرار دے دیا اور  وزیر اعظم ٹریزا مے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ چند روز قبل امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈیروک کی ای میلز لیک ہوئی تھیں جن میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو ناکارہ اور نااہل قرار دیا تھا ، اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ٹرمپ  نے سر کِم ڈیروک کو نہایت بیوقوف شخص قرار دیا ہے اور ان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اُن کیساتھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا برطانوی سفیر ٹرمپ انتظامیہ ناکارہ واشنگٹن ‏ ‏92 نیو ز ڈونلڈ ٹرمپ ‏ اتحادی بھی تنگ ‏ برطانوی اخبار ‏ میل آن سنڈے ‏ سر کِم ڈارک ‏ ‏10 ڈاؤننگ سٹریٹ ‏ امریکی صدر ناکارہ قرار امریکی صدر نا اہل قرار

امریکا میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۳۰ شام ۲:۳۰ شام

واشنگٹن ( 92 نیو ز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتحادی بھی تنگ آگئے ، امریکا میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو ناکارہ قرار دیدیا،برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے بڑا انکشاف کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کیا بنے،پوری دنیا ہی پریشان ہو گئی، نسل پرستی اور تعصب کے مارے امریکی صدر سے ان کا اپنا قریبی اتحادی برطانیہ بھی ناخوش نکلا، امریکہ میں برطانوی سفیر سر کِم ڈارک نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے نام اپنے میموز میں امریکی صدر کو ناکارہ، غیر محفوظ اور نااہل قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق سر کِم ڈارک کا کہنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گولان

گولان پہلاڑیوں کے موقف پر امریکا سلامتی ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۵۲ دن ۹:۵۲ دن

نیو یارک ( 92 نیوز) گولان پہاڑیوں پراسرائیلی حاکمیت تسلیم کرنےوالاامریکا سلامتی کونسل میں تنہارہ گیا،اجلاس میں شریک ممالک نےٹرمپ کےفیصلےکی مخالفت کردی۔ گولان پہاڑیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےاجلاس میں  شامل ممالک نےگولان کواسرائیلی ملکیت تسلیم کرنےکےامریکی فیصلے کی مخالفت کردی۔ شامی سفیرنے کہا کہ  واشنگٹن چاہے تو اپنی ریاستیں اسرائیل کو دے دے مگرعالمی قوانین کی دھجیاں نہ اڑائے۔ روسی سفیربرائےاقوام متحدہ ولادیمیرسفرونکوف نےٹرمپ کےفیصلےکوعالمی قوانین کی خلاف ورزی  جبکہ برطانوی سفیرکیرن پائرس نےاسے1981کی قراردادکی خلاف ورزی قراردیا۔ برطانیہ کے علاوہ یورپی ممالک جرمنی،فرانس، بیلجیئم اور پولینڈ نے بھی امریکی فیصلے پرتحفظات کااظہارکیاجبکہ سعودی عرب،متحدہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز