Tag Archives: بارشوں

بارشوں، بھارت ، کئی ریاستوں، تباہی، ہلاکتیں127، نئی دہلی، 92 نیوز

بارشوں سے بھارت کی کئی ریاستوں میں تباہی،...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۱ دن ۷:۴۱ دن

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں نے متعدد ریاستوں میں تباہی مچادی،ہلاکتوں کی تعداد 127ہوگئی، سینکڑوں افراد زخمی جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ شمالی بھارت کے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارشوں کے باعث دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کے باعث پانی کا ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ ہزاروں لوگ بے گھر اورسینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں بارشوں سے سب سے زیادہ شہر پٹنامتاثر ہوا، جہاں متعدد علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ اسکول … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی میں بارشوں کے بعد صفائی، ستھرائی نہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۰۲ شام ۲:۰۲ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی بڑے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ بارشوں کے بعد صفائی، ستھرائی نہ ہونے پر مکھیوں، مچھروں کی بھرمار ہے، جس کے باعث جہاں شہریوں کا جینا محال ہوگیا، وہیں بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ جیالی سرکار اور مئیر کراچی کی ناقص کارکردگی عذاب بن گئی۔ گندگی اور غلاظت کے سبب مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ ادھر مکھیوں، مچھروں کی بھرمار بیماریوں کا سبب بھی بن رہی ہے۔ ڈائریا، گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔ شہری کہتے ہیں جلد از جلد اسپرے کروایا جائے ۔ نائنٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حالیہ بارشوں کراچی گڈ گورننس بے نقاب فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، طیارہ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ شام ۸:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرحد پار حملے اور طیارہ حادثے کے شہدا کیلئے دعا کی گئی۔  کابینہ اجلاس سے متعلق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا 52 واں اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے اور انکی منظوری دی گئی۔ وزیرستان اور راولپنڈی میں تربیتی طیارہ حادثے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جیلوں کی حالت بہتر بنانے اور مجبور قیدیوں کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کمیٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ دن ۱۰:۵۸ دن

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں آج سے تیس جولائی تک کھل کر بادل برسنے کا امکان ہے۔ مون سون کے دوران مختلف حادثات میں مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ بارشوں کی وجہ سے  دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ۔ نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نالوں میں طغیانی ہے تو شمالی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں انسانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی شہر ممبئی مون سون بارشوں تباہی دو درجن زائد افراد ہلاک

ممبئی میں مون سون بارشوں سے تباہی ، دو درج...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی شہر ممبئی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میلاڈ میں دیوار گرنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ممبئی کے نواح میں واقع گاؤں امبے میں کالج کی دیوار گرنے سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خراب موسم کے باعث زمینی و فضائی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ایک طیارہ دوران لینڈنگ رن وے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ طوفانی بارشوں تباہی طغیانی برفباری بارشوں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۷ شام ۱۲:۳۷ شام

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ صوبے میں بیشتر شاہراہیں بند ، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ کئی سٹرکیں بہہ گئیں۔ برفباری کے باعث زیارت، کان مہترزئی، کوژک ٹاپ اور مستونگ میں شاہراہیں بند ہو گئی۔ قلعہ عبداللہ اور ہرنائی، تمپ میں سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ حب ،بولان مچھ، چاغی،پشین اورکچلاک میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دالبندین میں ریلوے ٹریک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ دکی میں بارشوں کا پانی کوئلہ کانوں میں داخل ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک بھر میں دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوب...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۱ دن ۹:۲۱ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ ملک بھر میں گھنگھور گھٹاؤں کا راج ہے۔ حالیہ بارشوں اور برفباری نے جاتی سردی کو بریک لگا دی۔ دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا۔ شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔ میرانشاہ اور ملحقہ علاقوں میں چوتھے روز بھی ہلکی بارش ہوئی۔ شوال، رزمک اور دتہ خیل میں آسمان سے سفید گالے برسنے لگے۔ برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں نے شمالی وزیرستان کا رخ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز