Tag Archives: اے سی

آصف زرداری ، جیل ، اے سی ، سہولت ، کیخلاف ، درخواست ، فیصلہ ، محفوظ

آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ د...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۳ شام ۱:۴۳ شام

اسلام اباد (92 نیوز) آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں ایئرکنڈیشن کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف علی زرداری کو اے سی کی سہولت نہیں دی گئی۔ آصف علی زرداری دل کے مریض ہیں۔ انہیں 7 سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ جج نے اڈیالہ جیل کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حجاج منیٰ خیمہ بستی سہولیات انکشاف اے سی

حجاج کرام کیلئے منیٰ میں خیمہ بستی میں نا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۲۱ شام ۲:۲۱ شام

مکہ المکرمہ (92 نیوز) حجاج کرام کیلئے نامناسب سہولیات کا انکشاف ہو گیا۔ مہنگا حج ہونے کے باوجود خیموں میں مناسب رہائش تھی نہ ہی اے سی کی سہولت موجود تھی ۔ منیٰ میں خیمہ بستی کے مناظر سامنے آئے تو اللہ کے مہمان بول پڑے۔ خیمہ بستی کے قریب وضو کیلئے مناسب جگہ تھی نہ ہی خواتین کیلئے الگ انتظام تھا۔ بزرگ اور خواتین پانی کی بوتلیں بھر کر وضو کرنے پر مجبور تھے، پینے کیلئے بھی پانی موجود نہ تھا۔ مرد اور خواتین کیلئے الگ خیمے قائم نہ ہو سکے، ایک خیمے میں کئی منزلہ رہائش دی گئی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹرینوں میں ناشتے رات کے کھانے ریٹ مقرر فیصل آباد ویب ڈیسک ‏ ریلوے حکام جناح ایکسپریس ‏ گرین لائن ‏ سرسید ایکسپریس ‏ اے سی ‏ اکانومی کلاس

ٹرینوں میں ناشتے ، دوپہر، رات کے کھانے کے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

فیصل آباد(ویب ڈیسک ) ریلوے حکام نے اپنی بہترین ٹرینوں میں ناشتے ، دوپہر اور رات کے کھانے کے ریٹ مقررکردئے ۔ جناح ایکسپریس ، گرین لائن اورسرسید ایکسپریس ٹرین میں اے سی اوراکانومی کلاس کے مسافروں کو ناشتہ اوردوپہر ، رات کے کھانے مقررکردہ ریٹ اورمعیار کے مطابق ہی فراہم کئے جائیں گے ۔اس حوالے سے جاری کردہ مینو میں تحریرکیا گیا ہے کہ ناشتے میں تین سلائس بریڈ کی قیمت 15 روپے ، مکھن کی ٹکی  15 روپے ، جام  ٹکی پیک 10 روپے ، دو انڈوں کا آملیٹ 50 روپے ،ایک کپ چائے جس کے ساتھ چینی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قانون بالا دستی بڑے مجرم بڑی سہولیات وزیراعظم اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران خان ‏ جیل ‏ اے سی ‏ انتقامی کارروائی ‏ تقریب سے خطاب ‏ تباہی کا سبب ‏ ‏24 ہزارارب ‏ مقروض ہونا ‏ بےگناہی کا ثبوت ‏ ریاست مدینہ

قانون کی بالا دستی نہیں ، بڑے مجرم کیلئے ب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۹ شام ۳:۱۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ملک میں قانون کی بالا دستی نہیں ،  بڑے مجرم کے لئے بڑی  سہولیات ہیں ،ان کیلئے جیل میں اے سی لگے ہیں، جواب مانگیں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ  ہماری تباہی کا سبب دس سال میں 24 ہزارارب کا مقروض ہونا ہے، آج جن پر کرپشن کے کیسز ہیں وہ بےگناہی کا ثبوت نہیں دیتے ، مذہب کے نام پر سیاست چمکائی جاتی ہے ، ملک میں ریاست مدینہ کا نظام لائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب حکومت آئی جی جیل شہباز گل لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اعلیٰ پنجاب ‏ سردار عثمان بزدار ‏ شہباز گل ‏ شہباز شریف ‏ آئی جی جیل ‏ من گھڑت ‏ پاکستان تحریک انصاف ‏ سزا یافتہ ‏ جیل مینول ‏ اپوزیشن لیڈر ‏ قومی اسمبلی ‏ شہبازشریف ‏ حکام بالا ‏ خط تحریر ‏ اے سی

پنجاب حکومت نے آئی جی جیل کو کوئی خط نہیں...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۹ شام ۶:۵۹ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے شہباز شریف کے خط  پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی جیل کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔ شہباز گل نے کہا کہ  من گھڑت اور خودساختہ خبروں سے عوام کو گمراہ نہ کریں ، نواز شریف کے معاملے پر کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  سزا یافتہ قیدیوں کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ کوٹ لکھپت جیل چیئرمین سینیٹ ‏ تحریک عدم اعتماد ‏

نوازشریف کے جیل سیل سے اے سی اتارنے کا معا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۵ شام ۱۲:۴۵ شام

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کے جیل سیل سے اے سی اتارنے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق محمد نواز شریف کی جیل سے اے سی اتارنے کا خط پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی ہے۔ 25 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو 17 جولائی کو خط لکھ کر اے سی اتارنے کی ہدایت کی ہے۔ خط کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف

سپرنٹنڈنٹ جیل نے نوازشریف سے اے سی اور ٹی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ شام ۱۱:۰۹ شام

 لاہور (92 نیوز) سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر نے نوازشریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لینے کی خبر کی تردید کردی۔ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر نے کہا کوئی احکامات دیے گئے نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جیسے ہی کوئی تحریری احکامات ملیں گے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جیل میں نواز شریف کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی واپس لیے جانے کی خبر درست نہیں۔ ان کے پہلے آئی جی جیل خانہ جات نے بھی واضح کیا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز