Tag Archives: ایڈیلیڈ

کپتان اظہر علی، ٹیسٹ سیریز، ناکامی کا اعتراف، ایڈیلیڈ، 92 نیوز

کپتان اظہر علی کا ٹیسٹ سیریز میں ناکامی ک...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۸ شام ۷:۲۸ شام

ایڈیلیڈ (92 نیوز) کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ کہتے ہیں کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ باؤلرز امیدوں پر پورا نہیں اترے، آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ کپتان  قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم حریف ٹیم پر پریشر بنانے میں ناکام رہے، میزبان ٹیم کے خلاف ہم نے کئی مواقع ضائع کئے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کے سامنے کم بیک کرنا تھوڑا مشکل ہوتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یاسر شاہ قسمت کی دیوی ایڈیلیڈ 92 نیوز

یاسر شاہ پر قسمت کی دیوی مہربان، بیٹنگ می...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۲ شام ۲:۰۲ شام

ایڈیلیڈ ( 92 نیوز)  کہتے ہیں قسمت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے ، یہ مثال  پاکستانی اسپنر یاسر شاہ پر صادق آتی ہے ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ  کی پہلی اننگز  میں کیرئیر کی  پہلی  سنچری بنانے والے یاسر شاہ کا قسمت نے خوب ساتھ دیا  ، اسپنر کو ایک نہیں ،دو  نہیں پانچ پانچ مواقع ملے۔ جو کام پاکستان ٹیم کا ٹاپ آرڈر  ، مڈل آرڈر نہ کر سکا وہ ٹیل اینڈر ز پر کھیلنے والے یاسر شاہ نے کر دکھایا ، یاسرشاہ باؤلنگ میں کارکردگی تو نہ دکھا سکے لیکن بیٹنگ میں ان کا بلا خوب چلا  ، یاسر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی کینگروز کے ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۳ شام ۱:۴۳ شام

ایڈیلیڈ ( 92 نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی کینگروز کے نام  رہا ،  دن کے اختتام پر فالوآن کا شکار قومی ٹیم نے  دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان  پر 39 رنز بنا لیے  ہیں ، پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 302رنز بناکر آؤٹ ہوئی ، یاسر شاہ  نے 113اور بابر اعظم نے 97رنز بنائے  ، گرین کیپس کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 248رنز درکار ہیں۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے  دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے ہیں ، بار بار  بارش کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ ایڈیلیڈ ‏ ‏92 نیوز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز کئی ریکارڈ بنے

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ شام ۱۱:۴۲ شام

ایڈیلیڈ ( 92 نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار پرفارمنس کے ساتھ کینگروز نے  ریکارڈ بک پرکئی نئے ریکارڈ بھی درج کروائے ، پاکستان کیخلاف دوسری وکٹ  پر پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ، ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ میں پہلی ٹرپلی سنچری  اسکور کی ، اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں  کینگروز نے شاندار پرفارمنس  کا مظاہرہ  کرنے کے ساتھ  ریکارڈ بک پر نئے ریکارڈ بھی درج کروائے، ڈیوڈ وارنر  اور لبوشین نے 21سال پرانا ریکاڈ توڑتے ہوئے  پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی طرف سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا، گرفت مضبوط، پاکستان، فالوآن کا خطرہ، ایڈیلیڈ، 92 نیوز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط، پ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۶ شام ۵:۴۶ شام

ایڈیلیڈ (92 نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیوڈوارنز کی ٹرپل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 589 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، فالو آن کا خطرہ سر پرمنڈلانے لگا، دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹیں گنوا کر 96 رنز بنا لئے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کے بیٹ سے رنز نکلتے رہے، انہوں نے 335 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے لبوشین 162رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ نے 37 رنز بنائے، اس دوران انہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وارنر، قسمت کی دیوی مہربان، محمد موسیٰ، نوبال، وکٹ بچاگئی، ایڈیلیڈ ،92 نیوز

وارنر پر قسمت کی دیوی مہربان، محمد موسیٰ ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

ایڈیلیڈ (92 نیوز) نوبال کرو گے تو آﺅٹ کیسے کروگے، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی ڈیوڈوارنر پر قسمت کی دیوی مہربان رہی ، محمد موسیٰ نوبال کی پاداش میں پہلی ٹیسٹ وکٹ سے محروم رہے۔ اس سے قبل بھی برسبین ٹیسٹ میں ڈیوڈوارنرکی وکٹ نسیم شاہ کی نوبال پر گری اور اب ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں محمد موسیٰ کی گیند پر آﺅٹ ہوئے تو وہ بھی نوبال قرار دی گئی۔ اس نوبال کا خمیازہ قومی ٹیم کو ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری کی صورت میں بھگتنا پڑی۔

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ، ٹیسٹ سیریز ، آسٹریلیا ، کلین سویپ ، ایڈیلیڈ ، میدان

پاکستان ٹیسٹ سیریز بچانے اور آسٹریلیا ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ شام ۱۱:۴۲ شام

 ایڈیلیڈ (92 نیوز) پاکستان ٹیسٹ سیریز بچانے اور آسٹریلیا کلین سویپ کرنے کیلئے آج ایڈیلیڈ کے میدان میں اترے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم نے  دوسرے روز بھی بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ دو اوپنرز کو کھلایا جائے گا۔ وہ خود نمبر تین پر بیٹنگ  کریں گے۔ اظہر علی کا کہنا تھا نسیم شاہ  پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، موسیٰ خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ شام کے سیشن میں یاسر شاہ  کا کردار بھی اہم ہو گا۔ آسٹریلوی  قائد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان اور آسٹریلیا ‏ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ ‏ ‏92نیوز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ ن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۹ شام ۲:۵۹ شام

ایڈیلیڈ (92نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جوڑ پڑنے میں ایک روز باقی  ہے ، دونوں ٹیموں کے کپتان پنک بال کے ساتھ کھیلنے کے حوالے سے پرجوش ہیں ۔ مہمان ٹیم میں کئی تبدیلیاں متوقع جبکہ میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی  ،ایڈیلیڈ ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا ۔ پاکستان اور آسٹریلیا  کل ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آنے کیلئے تیار ہیں ، ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ دونوں کپتانوں کا بڑا امتحان  ہے ۔ پاکستانی کپتان اظہرعلی  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ آسٹریلیا ‏ ایڈیلیڈ ‏ ‏92 نیوز قومی ٹیم ‏ کینگروز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ ن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن ۱۱:۵۳ دن

ایڈیلیڈ ( 92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 29 نومبر سے کھیلا جائیگا، قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے ۔ قومی ٹیم نے کینگروز کو دبوچنے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ، گرین کیپس  نے  ایڈیلیڈ میں بھرپور ٹریننگ  کی ۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ  29نومبر سے کھیلا جائے گا، امام الحق اور محمد عباس کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کی  آسٹریلیا کو شکست  دینے کے لیے ایڈیلیڈ میں جم کر پریکٹس  کی ۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باؤلنگ اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پہلا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا ، سری لنکا، 134رنز، شکست، ایڈیلیڈ، 92 نیوز

پہلا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کی سری لنکا کو 1...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۳ شام ۳:۵۳ شام

ایڈیلیڈ (92 نیوز) پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنیوالی سری لنکن ٹیم کے کس بل کینگروز نے نکال دئیے۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 134رنز سے شکست دیدی ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 233 رنز کا پہاڑجیسا ہدف دیا۔ سالگرہ بوائے ڈیوڈ وارنر نے محض 56 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے چار چھکے شامل تھے۔ کپتان آرون فنچ نے 64 اور گلین میکسویل نے 62 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے ریت کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز