Tag Archives: ایل او سی

پاک فوج بھارت ڈرون ایل او سی رکھ چکری سیکٹر

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۱۱ شام ۳:۱۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا ۔ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر ایل او سی کے قریب گرایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر پاکستان میں 150 میٹر اندر آیا۔ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

اسپیکر قومی اسمبلی ‏

اسپیکر قومی اسمبلی کا دنیا کی 187 پارلیمان ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۱۲ شام ۵:۱۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے دنیا بھر کی 187 پارلیمان کو خط ارسال کر دیا ۔ خط میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے  ارسال کردہ خط میں  بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی پارلیمنٹ  کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد بھی ارسال کی گئی  جب کہ 26اور 27 فروری کو بھارت کی جانب سے ایل او سی اور سرحدی خلاف   ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن بھارت کسی غلط فہمی میں نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

واہگہ بارڈ تقریب بھارتی بنچوں ایل او سی لڑاکا طیارے

واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب پر بھا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۲۹ شام ۹:۲۹ شام

 لاہور (92 نیوز) واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب پر بھارتی بنچوں پر چپ کا راج رہا۔ ایل او سی پر اپنے دو لڑاکا طیارے سمیت دو ہوا باز گنوانے پر بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں بھی ماضی کی نسبت آج بھارتی بنچوں پر ہو کا عالم طاری رہا۔ بھارتی عوام انتہائی کم تعداد میں واہگہ بارڈر پر پہنچی۔ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارتیوں کو شاہینوں کا منہ توڑ جواب ملا۔ اپنے مذموم مقاصد لے کر اڑنے والے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

بھارتی وزارت خارجہ نے طیارے گرنے ، پائلٹ ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۱۵ شام ۱:۱۵ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے طیارہ گرنے اور پائلٹ لا پتہ ہونے کی تصدیق کر دی ۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے  تصدیق کی کہ ایل او سی پر  بھارت کی پاکستانی شاہینوں سے جھڑپ ہوئی تھی  جس میں ایک طیارہ گرا اور پائلٹ لاپتہ ہو گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے محض ایک منٹ کی  پریس بریفنگ دی گئی جس میں طیارہ گرنے اور پائلٹ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے صحافیوں  کے سوالات کے جوابات بھی نہیں دیے گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

حلیم عادل شیخ

قوم جاگ رہی ہے اسی لئے بھارتی طیارے ہتھیا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارتی طیارے آئے مگر دم دبا کر بھاگ گئے ، پوری قوم جاگ رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ  دشمن کو ہتھیار چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے شہریوں کو نشانہ بناتاہے،  ہم نے ہمیشہ انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھاہے ہر بار کہتے ہیں اب کچھ کرکے دکھاؤپھر بتائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایل او سی

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ،خاتون...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) ایل او سی پر بھارت کی جانب سے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ، سرحد پار سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر جندروٹ سیکٹر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ  کے نتیجے  میں  خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو ئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی  کرتے  ہوئے  بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین ویڈیوز

راولا کوٹ سیکٹر ، لائن آف کنٹرول ، بھارتی فوج ، فائرنگ ، خاتون ، زخمی

بھارتی فوجیوں کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائر...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوجیوں نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے مشتاق نامی شہری زخمی ہو گیا۔ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا۔ کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ اس دوران مشتاق نامی شہری زخمی ہو گیا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قبل ازیں بھارتی فوج نے ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز