Tag Archives: ایف بی آر

بیس جائیداد کی قیمتیں ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ایف بی آر ‏ رہائشی ‏ کمرشل پلاٹ

بیس شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتیں 30 فیصد ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۶ شام ۱۲:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر نے ملک کے بیس شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں میں  30 فیصد اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشنز بھی جاری  ہو گئے ۔ جائیدادوں کی  قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے شروع، رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی خرید وفروخت پر کیپیٹل گینز ٹیکس میں بھی 40 سے45 فیصد اضافہ کیا گیا،  نان فائلر کیلئے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنے پر عائد پابندی بھی ختم کردی۔ بیس  شہروں میں پراپرٹی کے سرکاری نرخ میں مزید 30 فیصد تک اضافہ کر کے ایف بی آر نے تمام شہروں کے علیحدہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر ‏2ارب منی لانڈرنگ ٹیکس چوری روزنامہ 92 ‏ ‏92 نیوز غیر قانونی دھندے ‏ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ‏ ‏ ذرائع ‏ ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن ‏ عاطف پردیسی ‏ بینک ٹرانزیکشن ‏ تسلی بخش جواب رئیل سٹیٹ

ایف بی آر نے 2ارب کی منی لانڈرنگ و ٹیکس چور...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ دن ۹:۲۲ دن

اسلام آباد(روزنامہ 92 نیوز)منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری اور غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی،اس سلسلے میں ایف بی آر نے 2ارب روپے سے زائد مالیت کی منی لانڈرنگ و ٹیکس چوری کا سراغ لگایا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن کراچی نے ٹیکس چوری میں ملوث عاطف پردیسی نامی شخص کی کروڑوں روپے کی بینک ٹرانزیکشن پکڑ لیں جن کے بارے میں ملزم کوئی تسلی بخش جواب اور ثبوت پیش نہ کر سکا۔ کاغذات کے مطابق ملزم رئیل سٹیٹ اور دیگر کاروبار سے وابستہ ہے اوراس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار ، خاتون اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ دکھا کرشاپنگ کرسکے گی ، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس سرکلر جاری کر دیا۔ دل کھول کرشاپنگ کرنے کےمزے ختم ہو گئے ، 50 ہزار کی خریداری پر قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ایف بی آر کے سیلز ٹیکس سرکلر کے مطابق فنانس ایکٹ 2019 کے تحت بعض محدود ٹرانزیکشنز پر قومی شناختی کارڈ لازمی قراردیدیا گیا ۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 23 میں ترمیم کردی گئی ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مبینہ بلیک میلر میاں طارق ایف بی آر ملتان ویب ڈیسک ‏ احتساب عدالت ‏ جج ارشد ملک ‏

مبینہ بلیک میلر میاں طارق ایف بی آر کا ناد...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۳ دن ۹:۴۳ دن

ملتان( ویب ڈیسک ) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنے والا ملتان کا تاجر میاں طارق ایف بی آر کا بھی نا دہندہ نکلا۔ ٹی وی سنٹر کے علاوہ کوئی اثاثے ایمنسٹی سکیم میں ظاہر نہیں کئے ۔ بلیک میلنگ سے حاصل ہونے والی بلیک منی اور لگژی گاڑیاں بھی ریجنل ٹیکس آفس سے چھپائی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے اپنے حلفیہ بیان میں ذکر کئے گئے ملتان کے شخص میاں طارق نے بلیک میلنگ سے حاصل کی گئی رقوم اور لگژی گاڑیاں ایف بی آر کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ویب ڈیسک ‏ ایف بی آر ‏ ‏10 ہزار ملازمین ‏ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ‏

مزید 10ہزارایف بی آر ملازمین کے تبادلوں کی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ دن ۹:۴۲ دن

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایف بی آر نے مزید 10 ہزار ملازمین کے تبادلوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی ،نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہو سکتے ہیں،گزشتہ ہفتے کئی برسوں سے تعینات گریڈ 9 سے 16 کے ملازمین نے تبادلوں کے باوجود چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کئی برسوں سے تعینات ملازمین نے فیلڈ آفیسز میں کریشن کا بازار گرم کر رکھا تھاجس پر ایف بی آر نے ان کا تبادلہ کر دیا تھالیکن کئی برسوں سے تعینات گریڈ 9 سے 16 کے ملازمین نے چارج چھوڑنے سے انکار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر کا بے نامی اثاثوں کے مالکان کے ن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ دن ۱۱:۴۰ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے بے نامی اثاثوں کے مالکان کے ناموں کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے نام جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 25 ہزار انتہائی قیمتی جائیدادوں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ جلد میڈیا پر بہت سے نام جاری کر دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 5 کروڑ بے نامی اکاؤنٹس کے مالکان میں سے چیدہ چیدہ لوگوں کے نام افشاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایمنسٹی اسکیم توسیع چیئرمین ایف بی آر

ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی ،چی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام ۷:۰۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی۔ ایمنیسٹی سکیم میں ایف بی آر کے مطابق 20 ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کیے۔ 30 ہزار افراد نے صرف گوشوارے داخل کرائے۔ کل 30 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ دوسری طرف فیصل واوڈا نے ٹویٹ کیا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں چار روز کی توسیع کی جارہی ہے۔ مزید لکھا کہ بینکوں میں رقم رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، تاہم معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں ابھی ایمنسٹی اسکیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نان فائلرز ‏ وارنٹ گرفتاری جاری ‏ ایف بی آر اسلام آباد ‏ ویب ڈیسک ‏ براؤن فیلڈکمپنی ٹیکس رعایت2020‏ کسٹمز ڈیوٹیز ‏

نان فائلرز کو جرمانہ،وارنٹ گرفتاری جاری ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ دن ۱۰:۰۱ دن

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ممبر ایف بی آر نے کہا ہے کہ نان فائلرزکوخودبخودٹیکس کٹوتی کیلئے آمدن بناکرجرمانہ وصول کیاجائیگا،قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جائینگے ۔ نان فائلرزکیلئے دسواں شیڈول متعارف کرایا گیا ہے ،براؤن فیلڈکمپنیوں کو ٹیکس رعایت2020 تک فراہم کی گئی،کم ازکم ٹرن اوورٹیکس 1.2فیصد سے بڑھاکر1.5 فیصد کردیا گیا،گریجوایٹس کوملازمت دینے والوں کو ٹیکس ری فنڈز دئیے جائیں گے ،بجٹ میں 70 ارب روپے کی ایکسائزڈیوٹیز لگائی گئی ہیں۔ بجٹ میں 30 ارب کی کسٹمز ڈیوٹیز لگائی گئیں،بجٹ میں 200ارب روپے کاسیلزٹیکس  اور  200 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگایا گیا ہے ،انکم ٹیکس بانڈزجاری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری ، صدر مملکت نےدستخط کر دیے ‏

ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری ، صدر مملک...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ دن ۱۰:۲۱ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایمنسٹی اسیکم 2019 کا آرڈیننس جاری کر دیاگیا ، صدر مملکت نے دستخط کر دیے ۔ ایمنسٹی اسیکم 30 جون تک لاگو رہے گی۔ ایمنسٹی اسکیم 2019 کے مطابق پراپرٹی ایف بی آر ریٹ پر ڈیڑھ گنا ٹیکس دیکر کلیئر کرائی جاسکتی ہے،  اکاؤنٹس اور  پراپرٹی پر چار فیصد ٹیکس ریٹ وصول کیا جائے گاجبکہ نیب کی دست اندازی سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔ جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق  بیرون ملک تمام اثاثے اور جائیدادیں 4 فی صد ٹیکس ادا کرکے قانونی بن سکتی ہیں، بیرون ملک بینک اکاؤنٹس، شیئرز، بانڈز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر 9 ٹیکس چور کمپنیوں کیخلاف کارروا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام ۲:۴۴ شام

اسلام آباد(روزنامہ 92) ایف بی آر 9 ٹیکس چور کمپنیوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں، خزانے کوایک ارب 32کروڑکے نقصان کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے ۔ ملک کی 9 بڑی کمپنیوں کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ، ان کمپنیوں نے ملک کو ریونیو کی مد میں ایک ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہچایا . ٹیکس چوری کے شواہد ملنے کے باوجود ایف بی آر کے حکام کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں،روزنامہ 92 کو موصولہ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو لاہور نے پے ٹیکس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹیکس کے پیسے پر بیرون ملک کسی کو علاج کیلئ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ شام ۹:۴۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ٹیکس کے پیسے پر بیرون ملک کسی کو علاج کیلئے نہیں بھجوائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کپتان نے کہا کہ حکمرانوں کو قوم کا اعتماد حاصل ہو گا تو ٹیکس دینے کی شرح بڑھے گی۔ ٹیکس دینے والوں کو وقار دینا ہو گا۔ ایف بی آر میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ ٹیکس کا نظام ٹھیک ہوتے ہی ملک کی حالت بدلنے کی نوید بھی سنا دی۔ وزیراعظم نے کہا پیسے والوں کو ٹیکس دینا ہو گا۔ ارب پتی لوگ بھی قوم کے پیسے پر عیاشی کرنا چاہتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

علیم خان

علیم خان کے دفتر پر نیب کا چھاپہ ، اہم ریک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۲۷ شام ۷:۲۷ شام

لاہور (92 نیوز) نیب کی ٹیم نےتحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے دفتر چھاپہ مار کرکاروباری دستاویزات اور آف شورکمپنیوں کے حوالے سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ان کے قریبی عزیزوں کوبھی شامل تفتیش کرلیاگیا۔ تحریک انصاف کے رہنما  کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا  ،  ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے علیم خان کی پراپرٹی اور آف شورکمپنیوں کے حوالے سے بھی اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی جانب سے سابق سینئر وزیر پنجاب  کے قریبی عزیزوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق نیب  نے علیم خان کے قریبی عزیز فراز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر کمرشل رہائشی جائیدادوں فئیر مارکیٹ ویلیو ٹیکس

50 شہروں کی کمرشل ، رہائشی جائیدادوں کی فی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۵۳ شام ۴:۵۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے ملک کے 22 بڑے شہروں کے بعد 50 مزید شہروں کی کمرشل اور رہائشی  جائیدادوں کی فئیر مارکیٹ ویلیو میں اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ویلیو ریٹ کو بڑھا کر ایف بی آر ریٹ نافذ کیا جائے گا جس سے ٹیکس میں اضافہ ہو گا، مرحلہ وار منصوبے کے تحت مارکیٹ میں رائج جائیدادوں کی حقیقی مالیت کا تعین کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی نگرانی میں نئے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر کمرشل رہائشی جائیدادوں فئیر مارکیٹ ویلیو ٹیکس

ٹیکس محصولات میں 66 ارب روپے کا اضافہ ہوا ،...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام ۷:۰۷ شام

 اسلام اباد(92 نیوز) ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محصولات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 66 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کے محصولات 330 ارب سے بڑھ کر 390 ارب روپے ہو گئے جبکہ انکم ٹیکس کے محصولات 155 ارب روپے رہے۔ رواں سال کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ سیلز ٹیکس کے محصولات 799 ارب سے بڑھ کر 805 ارب روپے ہوگئے، صرف 6 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے محصولات 105 ارب روپے سے بڑھ کر 117 ارب روپے ہو گئے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز