Tag Archives: ایرانی صدر ‏

کرپشن ‏ ایرانی صدر ‏ ‏5 سال قید تہران ‏ ویب ڈیسک ‏ حسین فریدون

کرپشن پر ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ دن ۱۱:۳۱ دن

تہران (ویب ڈیسک  ) ایرانی عدالت نے صدر حسن روحانی کے سابق نمائندہ خصوصی اور بھائی کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے حسین فریدون کو جیل بھیج دیا ، اطلاعات کے مطابق حسین فریدون کو دیگر الزامات کے تحت مزید سزا ملنے کا امکان ہے ۔ایرانی عدالت نے ابتدائی طور پر رواں برس مئی میں حسن روحانی کے بھائی کو کرپشن کیسز میں سزا سنائی تھی لیکن اس وقت سزا کا دورانیہ نہیں بتایا گیا تھا۔ اس سزا سے قبل بھی حسن روحانی کے بھائی کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ،ایرانی صدر ،ملاقات، مقبوضہ کشمیر، صورتحال پر غور، نیویارک،92 نیوز

عمران خان سے ایرانی صدر کی ملاقات، مقبوضہ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۳ دن ۴:۲۳ دن

نیویارک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ایران کے صدر حسن روحانی نے ملاقات کی ، دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی کو مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کو امن اور استحکام کا پیغام دے گا، مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں مداخلت ختم کرنے کا بھی پیغام دے گا۔ حسن روحانی نے کہاکہ ایرانی قوم کا پیغام بھی بین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ایرانی صدر تہران ‏ ویب ڈیسک ‏ حسن روحانی ‏ خلائی پروگرام غیر ملکی خبرایجنسی ‏ مائیک پومپیو‏ بیلسٹک میزائل ‏ لا نچنگ پیڈ ‏ فر انس

امریکا سےمذاکرات کیلئے تاحال کوئی فیصلہ ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ دن ۱۱:۰۱ دن

تہران ( ویب ڈیسک ) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا  کے ساتھ اس وقت تک دو طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا جب تک پابندیاں اٹھائی نہیں جاتیں جو امر یکہ نے دوبارہ عائد کی ہیں ۔ صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ  امریکا   کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،  بات چیت کے حوالے سے بڑی پیشکش کی گئی ہیں مگر ہمارا جواب ہمیشہ ‘نہ‘ میں ہو گا۔ گزشتہ روز  پار لیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دوبارہ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ بھارتی مظالم ‏ ایرانی سپریم لیڈر تہران ‏ ویب ڈیسک ایران ‏ سپریم لیڈر ‏ بھارت ایرانی صدر ‏ حسن روحانی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر  تشویش ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ دن ۱۱:۳۸ دن

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر پر دباؤ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے  تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے ارکان  کابینہ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار پرتشویش ہے ،ہم بھارتی حکومت سے کشمیر کے بے قصورلوگوں سے منصفانہ سلوک کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم اور بدمعاشی سے بچائے ، بھارت مقبوضہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ‏ ایرانی صدر ‏ کشمیر ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران خان ‏ حسن روحانی ‏ ٹیلیفونک رابطہ ‏

وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون ، کشمیر کے م...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۳۲ شام ۵:۳۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے  ایرانی صدر حسن روحانی  سے کہا کہ خطہ کا اہم اسلامی ملک ہونے کے ناطے ایران کشمیر کے مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرے، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ معصوم کشمیریوں کیساتھ بھارتی سلوک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ وزیر اعظم نے ایرانی صدر اور قوم کو عید کی مبارکباد دی ۔

تازہ ترین ویڈیوز

ایرانی صدر حسن روحانی سات جولائی مرضی یورینیم افزودگی اعلان

ایرانی صدر حسن روحانی کا سات جولائی سے مر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۰۸ شام ۱:۰۸ شام

تہران (92 نیوز) ایران اور امریکا میں لفظی گولہ باری جاری ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے سات جولائی سے مرضی کے مطابق یورینیم کی افزودگی کرنے کا اعلان کردیا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر جوہری سمجھوتے پر دستخط کرنے والے باقی ممالک اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے ہیں تو پھر آراک میں واقع جوہری ری ایکٹرمیں سات جولائی کے بعد سابقہ سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران جوہری ڈیل کے تحت اپنے تقاضوں کی جانب صرف ایک گھنٹے میں لوٹ سکتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تیل کی برآمدات جاری رکھی جائیں گے ، ایرانی صدر ‏

تیل کی برآمدات جاری رکھی جائیں گے ، ایرا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ دن ۱۱:۵۴ دن

تہران ( 92 نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکاکےدباؤ کے باوجود تیل کی برآمدات جاری رکھی جائیں گی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا امریکا کا ایران کی تیل کی برآمدات کوصفر تک لانے کا فیصلہ بالکل غلط ہےاس کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکا کی ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو دھمکی ‏ انہوں نے کہا کہ  آئندہ چند مہینوں میں امریکی خود دیکھیں گے کہ ایران اپنی تیل کی برآمدات کوکیسےجاری رکھےگا۔ انہوں نے کہااگر امریکا ایران کو تیل کی برآمدات سے روکنا چاہتا ہے تواس کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک ایران

وزیر اعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن ۱۰:۰۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم اور ایرانی صدر نے  پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کے عوام  کے لئے ایران کے اصولی موقف کو سراہا  اور ایران کے 27 سپاہیوں کے قتل پر اظہار افسوس بھی کیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر عظم نے ایرانی صدر سے  ٹیلیفون پر اہم ممالک کی قیادت کو خطے کی صورتحال سے آگاہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز