Tag Archives: ایبٹ آباد

حویلیاں، کمرے، گیس بھر جانے، 3 افراد جاں بحق، ایبٹ آباد، 92 نیوز

حویلیاں، کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 افراد ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۳ شام ۱:۰۳ شام

ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک واقعے میں  ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں افسوس ناک واقع۔کمرے میں گیس بھر جانے سے باپ بیٹا اور اہلیہ جان کی بازی ہار گئے۔ تحصیل حویلیاں کے گاؤں رجوعیہ میں گیس لیکج سے تین افراد جان بحق ہو گئے، مرنے والوں میں سی ٹی سی کا ملازم جہانگیر خان، ان حویلیاںکی اہلیہ جبکہ 7 سالہ بیٹا احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد رات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور ہائیکورٹ ، ایبٹ آباد ، بینچ ، مفتی کفایت اللہ ، ضمانت ، منظور

پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مفتی کفا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۳ شام ۳:۵۳ شام

پشاور (92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی اور رہائی کا حکم دے دیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت مانسہرہ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس میں مانسہرہ پولیس نے گرفتاری ڈالی تھی۔ ذرائع کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام ف اسلام آباد عبدالمجید ہزاروی نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ عبدالمجید ہزاروی نے کہا تھا مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مفتی کفایت اللہ کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری، ڈویژنل ٹیبل ٹینس، چیمپئن شپ ،آغاز،ایبٹ آباد، 92 نیوز

پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری ڈویژنل ٹیبل ٹ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۰ شام ۳:۱۰ شام

ایبٹ آباد (92نیوز ) پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا ایبٹ آباد میں آغاز ہوگیا۔ سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں کھیلی جارہی چیمپئن شپ کے پہلے روز بوائز مقابلوں میں جی ایچ ایس نمبر تین کے ہنزلہ نے ماڈرن ایچ کے انیس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے پچھاڑ دیا۔ ماڈرن ایج کے طلال نے اقراء اکیڈمی کے سعد کو 2-1 سے مات دی، ماڈرن ایج کے احمد نے ماڈرن ایچ ہی کے خانزی کو شکست دی۔ ادھر دوسری جانب گرلز مقابلوں میں جی جی سی نواں شہر کی ثمرین نے جی جی ایچ ایس نمبر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو بلوچ رجمنٹ کے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۲ شام ۵:۴۲ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آباد میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو بلوچ رجمنٹ کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے گئے۔ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ سینٹر آمد پر یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تقریب میں شریک کے دوران بلوچ رجمنٹ کے حاضر، سبکدوش افسروں، جوانوں سے گفتگو کی۔ آرمی چیف نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مردان، ایبٹ آباد ، چلنے ، پنک بسوں ، ٹائر، بیٹری ، ناکارہ

مردان، ایبٹ آباد میں چلنے والی پنک بسوں ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۲ دن ۸:۲۲ دن

 پشاور (92 نیوز) خواتین کو محفوظ سفری سہولیات کا منصوبہ بھی کے پی حکومت کے لیے درد سر بن گیا۔ مردان، ایبٹ آباد میں چلنے والی پنک بسوں کے ٹائر اور بیٹری ناکارہ ہو گئیں۔ خواتین کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے مردان اور آیبٹ آباد میں سات سات  پنک بسیں چلائی گئیں۔ بسیں استعمال میں آئیں تو صرف چند ماہ بعد کنٹریکٹر نے ان بسوں کی اصل حالت کا پول کھول دیا۔ بسوں میں موجود  خامیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کنٹریکٹر نے ٹرانس  پشاور کے سی ای او کو لیگل نوٹس بھیج دیا ۔ لیگل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایبٹ آباد یونین کونسل بوئی جیب کھائی 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد کی یونین کونسل بوئی میں جیب گہر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ دن ۸:۳۸ دن

 ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کی یونین کونسل بوئی میں جیب گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ روڈ خراب ہونے کے باعث جیپ کا ٹائر سلپ ہوا اور جیپ کھائی میں گر گئی۔ 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

نعیم رشید

نعیم رشید کو برطانوی اخبار نے بھی ہیروقرا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۳ شام ۷:۰۳ شام

لندن (92 نیوز ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشتگردانہ حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم رشید کو برطانوی اخبار نے بھی ہیرو قرار دےدیا۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے بدترین واقعے میں    نعیم رشید نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  نمازیوں کو بچاتے ہوئے زندگی قربان کردی۔ برطانوی اخبار نے بھی شہید نعیم رشید کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے ہیرو قرار دیا۔ نعیم رشید مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیوزی لینڈ دہشت گردوں شہید پاکستانی باپ نعیم راشد بیٹا طلحہ ایبٹ آباد ڈاکٹر خورشید

نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردوں کے حمل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ دن ۹:۲۶ دن

 ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پاکستانی شہید ہوئے۔ باپ نعیم راشد اور بیٹا طلحہ کا تعلق  ایبٹ آباد سےتھا۔ شہید نعیم رشید کے بھائی ڈاکٹر خورشید نے تصدیق کردی۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشتگردی کا خونریز واقعہ پیش آیا جس میں پاکستانی شہری نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نعیم کو چہرے پر گولی لگی تھی  جس کے باعث وہ  جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے میں زخمی ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز