Tag Archives: ایئرپورٹ

برازیل ایئرپورٹ ڈکیتی 6 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ سونا چرا

برازیل ایئرپورٹ پر ڈکیتی، 6 ارب 43 کروڑ 60 ل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ دن ۱۰:۱۱ دن

 براسیلیا (92 نیوز) برازیل میں مسلح افراد ایئرپورٹ سے چھ ارب روپے سے زائد مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ برازیلین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کارگو ٹرک میں سونا لانے والے عملے کو چکمہ دے کر 6 ارب 43 کروڑ اور ساٹھ لاکھ کا سونا اور قیمتی دھاتیں چرا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ برازیلین پولیس کے مطابق مسلح ملزمان ساؤپالو کارگو ٹرمنل پرپولیس سے مشابہ وردی میں ملبوس ہو کر آئے اور ایئرپورٹ پر کارگو ٹرک لادنے والے عملے سے جھگڑا کرکےساڑھے سات سو کلو سونا اور دیگر قیمتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کپتان ‏ سادگی ‏ سکیورٹی حصار ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ایئرپورٹ ‏ پروٹوکول کھلاڑیوں کے کپتان ‏ والہانہ استقبال ‏ وزرا ‏ پارٹی رہنما پھولوں کے ہار عام لوگ لاؤنج ‏ استقبال ‏ پارٹی کارکن ہٹو بچو ‏ خوشگوار حیرت ‏ کپتان کی سادگی ‏ عش عش ‏ ویلکم ‏ قریبی عزیز‏ جہانگیر ترین وفاقی وزیرشفقت محمود غلام سرور خان ‏ مبارکباد ‏ ‏ فردوس عاشق اعوان اعظم سواتی مراد سعید علی امین گنڈا پور علیم خان وزیر اعلیٰ کے پی ‏ محمود خان پرویز خٹک ‏ ڈھول کی تھاپ ‏ معاون خصوصی ‏ جوش وخروش ‏ جذبہ دیدنی ‏ پی ٹی آئی ‏ ووٹر ‏ دیانتدار قیادت

کپتان کی وطن واپسی پر سادگی ، کوئی سکیورٹ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ دن ۶:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکا کے کامیاب دورے سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی کپتان کی سادگی دیکھنے لائق تھی ، کوئی پروٹوکول تھا نہ ہی سکیورٹی حصار ۔ کھلاڑیوں کے کپتان کی وطن واپسی پر  والہانہ استقبال کیا گیا ،وزرا اور پارٹی رہنماؤں نے کپتان کو پھولوں کے ہارپہنائے، وزیراعظم عام لوگوں کی طرح لاؤنج سے باہرآئے، عمران خان کے استقبال کے لیے شہریوں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر اعظم کے ائیرپورٹ سے باہر نکلنے پر نہ ہٹو بچو کی صدائیں آئیں نہ کوئی سکیورٹی حصار تھا ، اسلام آبادایئرپورٹ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گلگت ایئرپورٹ پی آئی اے پرواز حادثے بال بال بچ

گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اے پرواز بڑے حاد...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن ۱۰:۱۸ دن

 گلگت (92 نیوز) گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اے پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پرواز پی کے 605 لینڈنگ کےدوران رن وے سے پھسل گئی۔ طیارے کو نقصان پہنچا لیکن تمام مسافر محفوظ رہے۔  سروس باکمال نہ سہی لیکن پائلٹ نے لینڈنگ کمال کی کر دی۔ پی آئی ‏اے کی اسلام آباد ‏سے گلگت کی پرواز پی کے 605 لینڈنگ کے دوران رن ‏وے سے پھسل گئی اور جہاز اوپن ایریا میں چلا گیا۔ پائلٹ نے مہارت سے ‏طیارے پر قابو پایا جس کے باعث تمام مسافر اور عملہ مکمل محفوظ ‏رہا۔ پی آئی اے کے چیف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کسٹمز حکام کارروائی سونا اسمگل

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمزحکام کی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۵۹ شام ۱:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دبئی جانے والے مسافر سے سامان سے ایک کلو سونا برآمد کر لیا گیا۔ کسٹمز نے دبئی جانیوالے مسافر کے سامان میں چھپایا گیا ایک کلوسونا برآمد  کرکے ملزم احمد فراز کو گرفتار کر لیا۔ کسمٹز حکام کے مطابق ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 سے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔ کارروائی کلکٹر کسٹمز کی انفارمیشن اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کی ہدایت پر کی گئی۔ ملزم کا تعلق کوہاٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ایئرپورٹ کسٹمز حکام کارروائی نجی ایئرلائن پرواز اسلحہ اسمگل ناکام

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز نے اسلحہ اسمگل کر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۶:۵۱ شام ۶:۵۱ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ لاہورایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے سکس ڈبل ٹو کے ذریعے اسلحہ کی بڑی تعداد لاہور لائی گئی تاہم مسافرسخت سکیورٹی دیکھ پر سامان ایئرپورٹ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ سامان سے چار ہزار چھ سو گولیاں اور گولیوں کے آٹھ سو خول برآمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فضائی آپریشن بحال مسافر ایئرپورٹ پروازیں

سول ایوی ایشن نے چار ہوائی اڈوں سے ملکی فض...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۰۶ شام ۶:۰۶ شام

 کراچی (92 نیوز) سول ایوی ایشن نے ابتدائی طور پر چار ہوائی اڈوں سے ملکی فضائی حدود بحال کر دیں تاہم لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ ایئر پورٹ چار مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں طیارے پھر اڑان بھرنے کے لئے تیار ہو گئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا۔ نوٹم میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ملک کے 4 ہوائی اڈوں کراچی ،پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ  سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ ایئر پورٹ چار مارچ تک بند … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جوشوابوائلے

ہمیں بازیاب کرانے کیلئے پاک فوج کا آپریش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۹:۰۵ شام ۹:۰۵ شام

کینیڈا( 92 نیوز ) پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں دہشتگردوں کے قبضے سے بازیاب ہونے والے کینیڈین شہری جوشوا نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا میں بھی فوجی آپریشن دیکھے لیکن ہمیں بازیاب کرانے کیلئے پاک فوج کا آپریشن بے مثال تھا۔ وطن واپس پہنچنے کے بعد جوشوا نے کہا کہ پاکستانی دہشتگردی کےخاتمے کیلئے بہترین کوششیں کر رہے ہیں ۔اغوا کاروں نے شیر خوار بچی کو قتل کردیا تھا۔ ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جوشوابوائلے نے بتایا کہ دوہزار بارہ سے وہ حقانی نیٹ ورک کی قید میں تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز