اہم ترین

November 23, 2020
کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 34 زندگیوں کا چراغ گل کردیا
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، مزید 34 زندگیوں کا چراغ گل کردیا، اموات کی مجموعی تعداد7ہزار696 ہوگئی۔

November 23, 2020
کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
اسلام آباد (92 نیوز)ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.46 فیصد تک پہنچ گئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.45 ، بلوچستان میں 7.73 ، گلگت میں 5.23 ، اسلام آباد میں 8.09 ، خیبرپختونخوا میں 9.85 ، پنجاب میں 3.95 اور سندھ شرح 9.63 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

November 23, 2020
اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ، کورونا وائرس کی دوسری لہر کا جائزہ
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا۔

November 23, 2020
بیکری کا نام کراچی رکھنے پرہندو انتہا پسند برہم
ممبئی (92 نیوز)کراچی کے نام پر بھارت میں لرزہ طاری ہو گیا، ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں چند روز قبل بیکری کراچی سویٹس کے مالک کو اپنی دکان کے سائن بورڈ کو اخباری کاغذ سے اس وقت ڈھکنا پڑا جب حکمراں جماعت شیو سینا کے ایک مقامی غنڈے نے انہیں ایسا کرنے کے لیے مجبور کیا۔انتہا پسند ہندؤں کی جانب سے اب باقاعدہ کراچی سویٹس کی مٹھائی نہ خریدنے کی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

November 23, 2020
جی 20 سربراہ کانفرنس ،کورونا وبا اور اس سے اقتصادی نقصانات سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ
ریاض (92 نیوز) جی 20 سربراہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ، 38 نکات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کورونا وبا اور اس سے اقتصادی نقصانات سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

November 23, 2020
حیدر آباد میں آج سے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائیگا
حیدر آباد (92 نیوز) حیدر آباد میں کورونا کی دوسری لہرکے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر آج سے شہر کے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
کراچی