Tag Archives: اہل علاقہ ‏

کلر سیداں، پولیس کی فائرنگ، سابق کونسلر، ہلاکت، اہل علاقہ، تھانے کا گھیراؤ، راولپنڈی، 92 نیوز

کلر سیداں، پولیس کی فائرنگ سابق کونسلر کی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۲ شام ۱:۱۲ شام

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس کی فائرنگ سے سابق کونسلر کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پر اہل علاقہ نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا، وحید انجم کے ورثا کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنیپ چیکنگ کے دوران سابق کونسلر نے گاڑی پولیس اہلکار حبیب اختر پر چڑھا دی۔ اہلکار کے زخمی ہونے پر ساتھی اہلکار تقدیس اختر نے فائرنگ کی جس سے سابق کونسلر جاں بحق ہوگیا، زخمی اہلکار اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس ‏ مقدمہ درج ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز اہل علاقہ ‏ صدر ‏ لکی اسٹار ‏

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے  لڑکا زخمی ، ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ دن ۱۰:۰۱ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ہو گیا ، اہل علاقہ نے  فائرنگ کرنے والے اہلکار کو تشدد کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا  جب کہ پولیس نے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ صدر لکی اسٹار کے قریب فائرنگ سے 12 سالہ احمد زخمی ہوا ، اہل خانہ کے مطابق احمد اپنے والد کی گاڑی پارک کرنے کےلئے گیا تھا، نشے میں دھت پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں کو پکڑلیا اور فائرنگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھکر

بھکر ، بس نے رکشہ کچل دیا ، 7طلبات اور ڈرائ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ شام ۸:۳۴ شام

بھکر ( 92 نیوز) بھکر جھنگ  روڈ پرتیز رفتار مسافر بس نے رکشہ کو کچل ڈلا، حادثہ میں نویں کلاس کی سات  طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے بس ڈرائیور کی غفلت نے کئی گھر اجاڑ دیے ، بھکر جھنگ روڈ پر جہان خان کے قریب تیز رفتار بس نے رکشہ کو کچل ڈالا ،7 طالبات اور ڈرائیور لقمہ اجل بن گئے۔ موٹر سائیکل رکشہ میں سوار نہم کلاس کی طالبات سالانہ پیپردینے جارہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں، بچیوں کے ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے  جھنگ بھکر ،ملتان میانوالی روڈکو بلاک کردیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹنڈوالہ یار

ٹنڈوالہ یار کا غریب باپ بچوں کے علاج کیلئ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ دن ۱۰:۳۵ دن

ٹنڈوالہ یار ( 92 نیوز) ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کے اس کے بچے جوان ہوکر بڑھاپے میں انکا سہارا بنیں ۔لیکن ٹنڈوالہ یار  میں بوڑھے باپ کی پریشانیوں میں پراسرار بیماری نے اضافہ کردیا۔ ضلع ٹنڈوالہ یار   کے علاقے میں پراسرار بیماری ڈاکٹروں کے سمجھ سے باہر ہو گئی ،  جواں سالہ دو بیٹوں اور بیٹی کے جسم کے کپ کپانے  بوڑھے باپ کی کمر توڑ کر رکھ دی ،رمضان بروہی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی پر اسرار جسم کے کپکپانے کی بیماری میں مبتلا  ہیں۔ پراسرار بیماری سے پریشان ضعیف باپ کی پریشانی اہل علاقہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ شبیر قریشی ‏

کراچی ، ایم پی اے شبیر قریشی پر پانی چوروں...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن ۱۰:۱۸ دن

کراچی میں پانی چوروں کو سینہ زوری مہنگی پڑ گئی، کراچی میں رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی پر پانی چوروں نے حملہ  کیا ۔ رضویہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ حملے میں ایم پی  اے کے  کوآرڈینیٹر زخمی ہوئے تھے۔ چور سرنگ کے ذریعے پانی چوری کرنا چاہتے تھے،اہل علاقہ کے روکنے پر  ایم پی اے اور ساتھیوں پر دھاوا بول دیا۔ ناظم آباد میں  ایک مکان کےقریب پانی چوری کےلئےسرنگ بنائی گئی تھی،اہل علاقہ کےروکنےپرجھگڑا ہوگیا،جہاں  پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر قریشی  بھی پہنچ گئے۔ پولیس کےمطابق  پانی چوروں نے روکنے پر  دھاوا بول دیا، جھگڑے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہید کیپٹن حسنین

شہید کیپٹن حسنین فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۶ شام ۱۱:۰۶ شام

ننکانہ صاحب ( 92 نیوز ) کرم ایجنسی میں شہید کیپٹن حسنین کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ ننکانہ صاحب میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ نماز جنازہ میں عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شہید کو سلامی بھی دی گئی ۔ کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین کی میت آبائی علاقے میں پہنچنے پر اہل علاقہ نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ خواتین اور بچوں نے چھتوں پر چڑھ کر شہید کے جسد خاکی پر گل پاشی کی ۔ سکھ برادری بھی وطن کیلئے جان قربان کرنے والے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز